الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. باب صلاة الجمعة
نماز جمعہ کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 359 (کل: 43 مقامات، 11 کتب)
بلوغ المرام: 359
مشکوۃ المصابیح: 1415
مسند احمد: 20818، 20833، 20842، 20843، 20846، 20851، 20865، 20873، 20878، 20881، 20919، 20928، 20954، 20960، 20973، 21038
المنتقى ابن الجارود: 296
الفتح الربانی: 2791
السنن الكبرى للبيهقي: 5706
41 تا 43
حدیث نمبر: 1988
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْبُرْجُنَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَطُّ إِلَّا قَائِمًا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَكَانَ يَخْطُبُ ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ، كَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ بَيْنَهُمَا قَعْدَةٌ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (البرجلاني) .
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (البرجلاني) .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمعہ کے دن کبھی بھی کھڑے ہونے کے سوا (بیٹھ کر) خطبہ دیتے نہیں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دیتے پھر بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے دیتے جن کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1988]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 239، حدیث 2001»
حدیث نمبر: 1990
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُومُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَيَخْطُبُ ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ يَجْلِسُ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1990]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 240، حدیث 2003»
حدیث نمبر: 2008
وَعَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ : كَيْفَ كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: كَانَتْ خُطْبَتُهُ قَصْدًا وَصَلَاتُهُ قَصْدًا.
سماک بن حرب کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کیسی تھی؟ انہوں نے کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ میانہ روی پر ہوتا اور نماز بھی میانہ روی پر ہوتی تھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2008]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 243، حدیث 2021»