الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب صلاة الخوف
نماز خوف کا بیان
حدیث نمبر: 379
عن صالح بن خوات رضي الله عنه عمن صلى مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوم ذات الرقاع صلاة الخوف: أن طائفة صلت معه وطائفة وجاه العدو، فصلى بالذين معه ركعة، ثم ثبت قائما وأتموا لأنفسهم ثم انصرفوا، فصفوا وجاه العدو، وجاءت الطائفة الأخرى، فصلى بهم الركعة التي بقيت، ثم ثبت جالسا، وأتموا لأنفسهم، ثم سلم بهم. متفق عليه وهذا لفظ مسلم ووقع في المعرفة لابن منده عن صالح بن خوات عن أبيه.
سیدنا صالح بن خوات رحمہ اللہ نے ایسے شخص سے روایت کی ہے جس نے ذات الرقاع کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صلوٰۃ خوف پڑھی تھی۔ اس شخص نے بیان کیا کہ ایک گروہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز کے لئے صف بندی کی اور ایک دوسرا گروہ دشمن کے مقابلہ کے لئے اس کے روبرو صف باندھ کر کھڑا رہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صف باندھ کر کھڑے تھے ایک رکعت پڑھائی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے کھڑے رہے اور انہوں نے اپنے طور پر باقی نماز مکمل کر لی اور چلے گئے۔ جا کر دشمن کے سامنے صف بند ہو گئے۔ پھر دوسرا گروہ آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باقی اپنی ایک رکعت پڑھائی اور بیٹھے رہے انہوں نے اس دوران اپنے طور پر نماز مکمل کر لی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ سلام پھیرا (بخاری و مسلم) مگر متن حدیث الفاظ مسلم کے ہیں۔ ابن مندہ کی «المعرفة» میں ہے کہ صالح بن خوات اپنے والد سے بیان کرتے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 379]
«عَنْ» سے – «صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ» صالح بن خوات – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «عَمَّنْ» اس شخص سے جس نے – «صَلَّى» نماز پڑھی – «مَعَ» ساتھ – «رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ» ذات الرقاع (کی جنگ) کے دن – «صَلَاةَ الْخَوْفِ» خوف کی نماز – «أَنَّ» کہ – «طَائِفَةً» ایک گروہ نے – «صَلَّتْ مَعَهُ» آپ کے ساتھ نماز پڑھی – «وَطَائِفَةً» اور ایک گروہ – «وِجَاهَ الْعَدُوِّ» دشمن کے سامنے (رہا) – «فَصَلَّى» پس آپ نے پڑھائی – «بِالَّذِينَ مَعَهُ» ان لوگوں کو جو آپ کے ساتھ تھے – «رَكْعَةً» ایک رکعت – «ثُمَّ» پھر – «ثَبَتَ» ٹھہرے رہے – «قَائِمًا» کھڑے ہو کر – «وَأَتَمُّوا» اور انہوں نے پوری کی – «لِأَنْفُسِهِمْ» اپنے طور پر – «ثُمَّ انْصَرَفُوا» پھر وہ چلے گئے – «فَصَفُّوا» اور صف بنا لی – «وِجَاهَ الْعَدُوِّ» دشمن کے سامنے – «وَجَاءَتِ» اور آیا – «الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى» دوسرا گروہ – «فَصَلَّى بِهِمُ» تو آپ نے انہیں پڑھائی – «الرَّكْعَةَ» وہ رکعت – «الَّتِي بَقِيَتْ» جو باقی رہ گئی تھی – «ثُمَّ» پھر – «ثَبَتَ» ٹھہرے رہے – «جَالِسًا» بیٹھ کر – «وَأَتَمُّوا» اور انہوں نے پوری کی – «لِأَنْفُسِهِمْ» اپنے طور پر – «ثُمَّ» پھر – «سَلَّمَ بِهِمْ» آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَهَذَا لَفْظُ» اور یہ الفاظ – «مُسْلِمٍ» مسلم کے ہیں – «وَوَقَعَ» اور آیا ہے – «فِي الْمَعْرِفَةِ» (کتاب) المعرفہ میں – «لِابْنِ مَنْدَهْ» ابن مندہ کی – «عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ» صالح بن خوات سے – «عَنْ أَبِيهِ» ان کے والد سے۔
صالح بن خوات اس صحابی سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے ذات الرقاع کی جنگ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز خوف پڑھی تھی کہ ایک گروہ نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے رہا، آپ نے اپنے ساتھ والوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر کھڑے رہے اور انہوں نے اپنی (دوسری رکعت) خود پوری کی، پھر وہ چلے گئے اور دشمن کے سامنے صف بنا لی، اور دوسرا گروہ آیا تو آپ نے انہیں باقی رہ جانے والی رکعت پڑھائی، پھر بیٹھے رہے اور انہوں نے اپنی (رکعت) خود پوری کی، پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور ابن مندہ کی کتاب المعرفہ میں یہ روایت صالح بن خوات عن ابیہ (یعنی سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ سے) مذکور ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 379]
صالح بن خوات اس صحابی سے روایت کرتے ہیں جنہوں نے ذات الرقاع کی جنگ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز خوف پڑھی تھی کہ ایک گروہ نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے رہا، آپ نے اپنے ساتھ والوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر کھڑے رہے اور انہوں نے اپنی (دوسری رکعت) خود پوری کی، پھر وہ چلے گئے اور دشمن کے سامنے صف بنا لی، اور دوسرا گروہ آیا تو آپ نے انہیں باقی رہ جانے والی رکعت پڑھائی، پھر بیٹھے رہے اور انہوں نے اپنی (رکعت) خود پوری کی، پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور ابن مندہ کی کتاب المعرفہ میں یہ روایت صالح بن خوات عن ابیہ (یعنی سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ سے) مذکور ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 379]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المغازي، باب غزوة ذات الرقاع، حديث:4131، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الخوف، حديث:841.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1421
1421 - وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَمَّنْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَاةَ الْخَوْفِ: أَنَّ طَائِفَةً صَفَّتْ مَعَهُ، وَطَائِفَةً وِجَاهَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّى بِالَّتِي مَعَهُ رَكْعَةً، ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا، وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ انْصَرَفُوا، فَصَفُّوا وِجَاهَ الْعَدُوِّ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى، فَصَلَّى بِهِمُ الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ مِنْ صَلَاتِهِ، ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِهِمْ، ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَأَخْرَجَ الْبُخَارِيُّ بِطَرِيقٍ آخَرَ عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
یزید بن رومان رحمہ اللہ، صالح بن خوات رحمہ اللہ سے اور وہ اس شخص رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں جس نے غزوہ ذات الرقاع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز خوف ادا کی کہ ایک جماعت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صف بنائی جبکہ دوسری جماعت دشمن کے سامنے تھی، جو جماعت آپ کے ساتھ تھی ان کو ایک رکعت پڑھائی، پھر آپ کھڑے رہے اور اس جماعت نے اپنے طور پر نماز پوری کی اور جا کر دشمن کے سامنے صف بنا لی، پھر دوسری جماعت آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نماز کی باقی رکعت انہیں پڑھائی، پھر آپ بیٹھے رہے اور انہوں نے اپنے طور پر نماز مکمل کی، پھر آپ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔ (بخاری، مسلم)۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے ایک دوسری سند سے قاسم عن صالح بن خوات عن سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ (متفق علیہ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1421]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (4129و 4131) و مسلم (842/310)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه