الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب صلاة الخوف
نماز خوف کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 383 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 383
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3195
حدیث نمبر: 383
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«صلاة الخوف ركعة على أي وجه كان» . رواه البزار بإسناد ضعيف.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نماز خوف ایک رکعت ہی ہے جس طرح بھی ادا ہو جائے۔“
اسے بزار نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 383]
اسے بزار نے ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 383]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «صَلَاةُ الْخَوْفِ» خوف کی نماز – «رَكْعَةٌ» ایک رکعت ہے – «عَلَى أَيِّ وَجْهٍ» جس طریقے پر بھی – «كَانَ» ہو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبَزَّارُ» بزار نے – «بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ» ضعیف سند کے ساتھ۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خوف کی نماز ایک رکعت ہے، جس طریقے پر بھی ہو۔“ اسے بزار نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 383]

تخریج الحدیث: «أخرجه البزار (كشف الأستار):1 /326، وفيه محمد بن عبدالرحمن بن البيلماني وهو منكر الحديث ضعيف.»
الحكم على الحديث:
ضعيف جداً
حدیث نمبر: 3195
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلَاةُ الْمُسَايَفَةِ رَكْعَةٌ، أَيَّ وَجْهٍ كَانَ الرَّجُلُ يُجْزِئُ عَنْهُ" - أَحْسَبُهُ قَالَ: فَعَلَ ذَلِكَ فَلَمْ يَعْدُهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَيْلَمَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لڑائی کی نماز (یعنی نماز خوف) ایک رکعت ہو گی، خواہ آدمی کا رخ کسی بھی سمت میں ہو، یہ اُس کے لئے کفایت کر جائے گا“۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی کہا: تھا: آپ نے ایسا کیا تھا اور اس کو دہرایا نہیں تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بیلمانی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3195]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بیلمانی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3195]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً