🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 682 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
بلوغ المرام: 682
صحیح بخاری: 2149، 2164
مسند احمد: 4096
الفتح الربانی: 5936
السنن الكبرى للبيهقي: 10727، 10728
المعجم الکبیر للطبرانی: 10001
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 682
وعن ابن مسعود رضي الله تعالى عنه قال: من اشترى شاة محفلة فردها،‏‏‏‏ فليرد معها صاعا. رواه البخاري،‏‏‏‏ وزاد الإسماعيلي،‏‏‏‏:"من تمر".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جو شخص ایسی بکری خریدے جس کا دودھ تھنوں میں روک دیا گیا ہو، پھر وہ اسے واپس کرے تو اسے چاہیئے کہ اس کے ساتھ ایک صاع واپس کرے۔ (بخاری) اور اسماعیلی نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے کہ ایک صاع کھجوریں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 682]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ مَسْعُودٍ» ابن مسعود – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «مَنِ اشْتَرَى» جس نے خریدی – «شَاةً مُحَفَّلَةً» ایسی بکری جس کا دودھ روکا گیا ہو – «فَرَدَّهَا» پھر اسے واپس کیا – «فَلْيَرُدَّ مَعَهَا» تو اس کے ساتھ واپس کرے – «صَاعًا» ایک صاع۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَزَادَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ» اور اسماعیلی نے اضافہ کیا: – «مِنْ تَمْرٍ» کھجور کا۔
اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جس نے ایسی بکری خریدی جس کا دودھ (تھنوں میں) روکا گیا ہو، پھر اسے واپس کیا تو اس کے ساتھ ایک صاع (بھی) واپس کرے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے، اور اسماعیلی نے ”کھجور کا“ کا اضافہ کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 682]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب النهي للبائع أن لا يحفل الإبل والبقرو الغنم، حديث:2149.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2149
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُحَفَّلَةً فَرَدَّهَا، فَلْيَرُدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، وَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُلَقَّى الْبُيُوعُ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر نے بیان کیا، کہا کہ میں نے اپنے باپ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ ہم سے ابوعثمان نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ جو شخص «مصراة» بکری خریدے اور اسے واپس کرنا چاہے تو (اصل مالک کو) اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قافلہ والوں سے (جو مال بیچنے لائیں) آگے بڑھ کر خریدنے سے منع فرمایا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2149]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ اگر کسی نے بکری خریدی جس کے تھن میں دودھ روکا گیا ہو تو وہ اسے واپس کر دے اور ساتھ کھجوروں کا ایک صاع دے، نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”فروخت کار کو آگے جا کر ملنے سے بھی منع فرمایا ہے“۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2149]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2164
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: مَنِ اشْتَرَى مُحَفَّلَةً فَلْيَرُدَّ مَعَهَا صَاعًا، قَالَ:" وَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَلَقِّي الْبُيُوعِ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہ ہم سے تیمی نے بیان کیا، ان سے ابوعثمان نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جو کوئی دودھ جمع کی ہوئی بکری خریدے (وہ بکری پھیر دے) اور اس کے ساتھ ایک صاع دیدے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قافلہ والوں سے آگے بڑھ کر ملنے سے منع فرمایا۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2164]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ جس کسی نے دودھ بستہ جانور خریدا (اگر اسے واپس کرنا چاہے تو) وہ اس کے ساتھ ایک صاع (کھجور) واپس کرے، نیز انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (تجارتی قافلوں سے) آگے بڑھ کر ملنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2164]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4096
(حديث موقوف) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ " مَنْ اشْتَرَى مُحَفَّلَةً وَرُبَّمَا قَالَ: شَاةً مُحَفَّلَةً فَلْيَرُدَّهَا، وَلْيَرُدَّ مَعَهَا صَاعًا". (حديث موقوف) (حديث مرفوع) " وَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ" تَلَقِّي الْبُيُوعِ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص بندھے ہوئے تھنوں والا کوئی جانور خریدے اسے چاہیے کہ وہ اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع بھی دے (تاکہ استعمال شدہ دودھ کے برابر ہو جائے)، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر سے باہر نکل کر تاجروں سے پہلے ہی مل لینے سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4096]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2049، م: 1518.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5936
عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَنِ اشْتَرَى مُحَفَّلَةً وَرُبَّمَا قَالَ شَاةً مُحَفَّلَةً فَلْيَرُدَّهَا وَلْيَرُدَّ مَعَهَا صَاعًا وَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَلَقِّي الْبُيُوعِ
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جس نے دودھ روکی ہوئی بکری خریدی، وہ (اگر چاہے تو) اسے واپس لوٹا دے، لیکن اس کے ساتھ ایک صاع بھی لوٹائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قافلوں کو راستے میں ملنے سے منع فرمایا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب أحكام العيوب/حدیث: 5936]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2149، 2164، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4096 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4096»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2149
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10727
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَعْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنا مُسَدَّدٌ، ثنا مُعْتَمِرٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:" مَنِ اشْتَرَى مُحَفَّلَةً، فَرَدَّهَا فَلْيَرُدَّ مَعَهَا صَاعًا"، قَالَ:" وَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَلَقِّي الْبُيُوعِ"، ⦗٥٢٢⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جس نے تھنوں میں روکے ہوئے دودھ والا جانور خریدا، اگر وہ اس کو واپس کرنا چاہے تو ساتھ ایک صاع بھی واپس کرے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجارتی قافلوں سے ملنے سے منع فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10727]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2042»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10728
وَرَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الْفَرَّاءُ، أنا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:" مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُحَفَّلَةً فَرَدَّهَا فَلْيَرُدَّ مَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَحْيَى الرُّويَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ فَذَكَرَهُ. قَالَ الْإِسْمَاعِيلِيُّ: حَدِيثُ الْمُحَفَّلَةِ مِنْ قَوْلِ عَبْدِ اللهِ وَقَدْ رَفَعَهُ أَبُو خَالِدٍ، عَنِ التَّيْمِيِّ..
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ”جس نے تھنوں میں دودھ روکی ہوئی بکری خریدی، اگر اس کو واپس کرنا چاہے تو اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی واپس کرے۔“
امام اسماعیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: محفلہ والی حدیث سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے، البتہ ابو خالد نے اسے تیمی سے مرفوع بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10728]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم في الذي قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10001
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَزِيغٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنْ رَضِيَهَا وَإِلَّا رَدَّهَا وَمَعَهَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مصرّاہ (دودھ روک کر رکھی گئی) بکری خریدے تو اگر وہ اسے پسند کرے تو ٹھیک ہے، ورنہ اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10001]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 87، حدیث 10037»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں