الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب الفرائض
فرائض (وراثت) کا بیان
حدیث نمبر: 815
وعن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «ما أحرز الوالد أو الولد فهو لعصبته من كان» . رواه أبو داود والنسائي وابن ماجه وصححه ابن المديني وابن عبد البر.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ہے ”والد یا اولاد جو کچھ جمع کر کے اپنے گھر میں لائے تو وہ اس کے عصبہ کے لئے ہے خواہ عصبہ کوئی بھی ہو۔“ اسے ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ ابن مدینی اور ابن عبدالبر نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 815]
«وَعَنْ» اور سے – «عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ» عمر بن خطاب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «سَمِعْتُ» میں نے سنا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کو – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَقُولُ» فرماتے ہوئے: – «مَا أَحْرَزَ» جو جمع (حاصل) کیا – «الْوَالِدُ» والد نے – «أَوِ الْوَلَدُ» یا بیٹے نے – «فَهُوَ» تو وہ – «لِعَصَبَتِهِ» اس کے عصبہ کے لیے ہے – «مَنْ كَانَ» جو بھی ہو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ الْمَدِينِيِّ» ابن المدینی نے – «وَابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ» اور ابن عبدالبر نے۔
اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”(آزاد کردہ غلام کی) جو ولاء (یا میراث) والد یا بیٹے نے حاصل کی وہ اس کے عصبہ کی ہے، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔“ اسے ابو داود، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن المدینی اور ابن عبدالبر نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 815]
اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”(آزاد کردہ غلام کی) جو ولاء (یا میراث) والد یا بیٹے نے حاصل کی وہ اس کے عصبہ کی ہے، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔“ اسے ابو داود، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن المدینی اور ابن عبدالبر نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الفرائض، باب في الولاء، حديث:2917، وابن ماجه، الفرائض، حديث:2732، والنسائي في الكبرٰي:4 /75، حديث:6348.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4767
4767 - وَعَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: لَقِيتُ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مَسْرُوقُ بْنُ الْأَجْدَعِ. قَالَ عُمَرُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"الْأَجْدَعُ شَيْطَانٌ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ
مسروق بیان کرتے ہیں، میں عمر رضی اللہ عنہ سے ملا تو انہوں نے فرمایا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: مسروق بن اجدع، عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ” «أَجْدَعُ» شیطان (کا نام) ہے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4767]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4957) و ابن ماجه (3731)
٭ فيه مجالد بن سعيد و ھو ضعيف من جھة سوء حفظه .»
٭ فيه مجالد بن سعيد و ھو ضعيف من جھة سوء حفظه .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف