الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب الطلاق
طلاق کا بیان
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 915 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 915
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1752
حدیث نمبر: 915
عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «أبغض الحلال إلى الله الطلاق» رواه أبو داود وابن ماجه وصححه الحاكم ورجح أبو حاتم إرساله.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”حلال چیزوں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ بری چیز طلاق ہے۔“ اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اس کے مرسل ہونے کو ترجیح دی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 915]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 915]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطلاق، باب في كراهية الطلاق، حديث:2178، وابن ماجه، الطلاق، حديث:2018، وانظر علل الحديث لابن أبي حاتم:1 /431.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1752
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ : "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْتَرَ عَلَى حِمَارٍ وَهُوَ مُتَوَجِّهٌ إِلَى خَيْبَرَ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُعْضَلًا. وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ. وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُعْضَلًا. وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ. وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ .
امام ابراہیم سے مروی ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کی طرف سفر کے دوران گدھے کی پشت پر وتر ادا فرمائے۔“ اسے امام مسدد نے معضل سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ اس کا ایک شاہد سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے موجود ہے جسے امام ابوداؤد، امام نسائی اور امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے، اور امام ابن ماجہ نے اسے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت سے بھی بیان کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النوافل/حدیث: 1752]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1049، وأخرجه سنن النسائي برقم: 741، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1225، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12696، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2557، 3962»
الحكم على الحديث:
صححه الترمذي