الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند عبدالرحمن بن عوف سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
1. ما رواه عبد الله بن عباس عن عبد الرحمن بن عوف رضي الله عنهما
وہ حدیث جسے عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نےعبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔
اطراف الحدیث — مسند عبدالرحمن بن عوف حدیث نمبر 3 (کل: 81 مقامات، 22 کتب)
مسند عبدالرحمن بن عوف: 3
سنن ترمذی: 771
معجم صغیر للطبرانی : 554
مشکوۃ المصابیح: 4035
اللؤلؤ والمرجان: 1434
سنن سعید بن منصور: 3357
61 تا 70
حدیث نمبر: 13034
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، وَأَبُو الْحَسَنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، وَأَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، قَالُوا: أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَجَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِغَنَائِمَ مِنْ غَنَائِمِ الْقَادِسِيَّةِ، فَجَعَلَ يَتَصَفَّحُهَا وَيَنْظُرُ إِلَيْهَا وَهُوَ يَبْكِي، وَمَعَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَذَا يَوْمُ فَرَحٍ، وَهَذَا يَوْمُ سُرُورٍ، قَالَ: فَقَالَ:"" أَجَلْ، وَلَكِنْ لَمْ يُؤْتَ هَذَا قَوْمٌ قَطُّ إِلَّا أَوْرَثَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ"".
مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس قادسیہ کی غنیمت آئی تو اسے دیکھ کر رونے لگے، ساتھ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے کہا: کیوں رو رہے ہو؟ یہ دن خوشی کا دن ہے۔ کہا: ہاں، لیکن یہ کبھی بھی نہیں لایا گیا مگر دشمنی اور بغض ان میں ڈال دیتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 13034]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 13035
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: لَمَّا أُتِيَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِكُنُوزِ كِسْرَى قَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَرْقَمَ الزُّهْرِيُّ: أَلَا تَجْعَلُهَا فِي بَيْتِ الْمَالِ يَعْنِي، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" لَا نَجْعَلُهَا فِي بَيْتِ الْمَالِ حَتَّى نَقْسِمَهَا"، وَبَكَى عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَوَاللهِ إِنَّ هَذَا لَيَوْمُ شُكْرٍ، وَيَوْمُ سُرُورٍ، وَيَوْمُ فَرِحٍ؟ فَقَالَ عُمَرُ:" إِنَّ هَذَا لَمْ يُعْطِهِ اللهُ قَوْمًا قَطُّ إِلَّا أَلْقَى اللهُ بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ".
ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس کسریٰ کے خزانے لائے گئے تو سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ اسے بیت المال میں رکھ دیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیت المال میں نہ رکھنا، ہم اسے تقسیم کر دیں گے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رونا شروع کر دیا، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر المؤمنین! کیوں رو رہے ہو؟ یہ دن تو شکر اور خوشی کا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ یہ جس قوم کو بھی دیتا ہے تو ان میں دشمنی اور بغض آ جاتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 13035]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16579
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، قَالَا: أَنْبَأَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبْدُوسٍ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، فِي قِصَّةِ مَقْتَلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: فَقَالُوا: أَوْصِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اسْتَخْلِفْ، فَقَالَ: مَا أَحَدٌ أَحَقَّ بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْ هَؤُلَاءِ النَّفَرِ أَوِ الرَّهْطِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، فَسَمَّى عَلِيًّا وَعُثْمَانَ وَالزُّبَيْرَ وَطَلْحَةَ وَسَعْدًا وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، وَقَالَ: لِيَشْهَدْكُمْ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، وَلَيْسَ لَهُ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ، كَالتَّعْزِيَةِ لَهُ، وَقَالَ: فَإِنْ أَصَابَتِ الْإِمْرَةُ سَعْدًا فَهُوَ ذَاكَ، وَإِلَّا فَلْيَسْتَعِنْ بِهِ أَيُّكُمُ مَا أُمِّرَ، فَإِنِّي لَمْ أَعْزِلْهُ مِنْ عَجْزٍ وَلَا خِيَانَةٍ، وَقَالَ: أُوصِي الْخَلِيفَةَ مِنْ بَعْدِي بِالْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ، أَنْ يَعْلَمَ لَهُمْ حَقَّهُمْ، وَيَحْفَظَ لَهُمْ حُرْمَتَهُمْ، وَأُوصِيهِ بِالْأَنْصَارِ الَّذِينَ تَبَوَّؤُا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ أَنْ يَقْبَلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَأَنْ يَعْفِي عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَأُوصِيهِ بِأَهْلِ الْأَمْصَارِ خَيْرًا، فَإِنَّهُمْ رِدْءُ الْإِسْلَامِ، وَجُبَاةُ الْأَمْوَالِ، وَغَيْظُ الْعَدُوِّ، وَأَنْ لَا يُؤْخَذُ مِنْهُمْ إِلَّا فَضْلَهُمْ عَنْ رِضَاهُمْ، وَأُوصِيهِ بِالْأَعْرَابِ خَيْرًا، فَإِنَّهُمْ أَصْلُ الْعَرَبِ، وَمَادَّةُ الْإِسْلَامِ، أَنْ يُؤْخَذَ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِهِمْ فَيُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمْ، وَأُوصِيهِ بِذِمَّةِ اللهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ، أَنْ يُوفِي لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ، وَأَنْ يُقَاتِلَ مِنْ وَرَائِهِمْ، وَأَنْ لَا يُكَلَّفُوا إِلَّا طَاقَتَهُمْ. فَلَمَّا قُبِضَ خَرَجْنَا بِهِ فَانْطَلَقْنَا نَمْشِي، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي دَفْنِهِ، قَالَ: فَلَمَّا فُرِغَ مِنْ دَفْنِهِ وَرَجَعُوا، اجْتَمَعَ هَؤُلَاءِ الرَّهْطُ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفً رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اجْعَلُوا أَمْرَكُمْ إِلَى ثَلَاثَةٍ مِنْكُمْ، قَالَ الزُّبَيْرُ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ طَلْحَةُ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِلَى عُثْمَانَ، وَقَالَ سَعْدٌ: قَدْ جَعَلْتُ أَمْرِي إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: أَيُّكُمَا يَبْرَأُ مِنْ هَذَا الْأَمْرِ فَنَجْعَلَهُ إِلَيْهِ؟ وَاللهِ عَلَيْهِ وَالْإِسْلَامُ لَيَنْظُرَنَّ أَفْضَلَهُمْ فِي نَفْسِهِ، وَلَيَحْرِصَنَّ عَلَى صَلَاحِ الْأُمَّةِ، قَالَ: فَأُسْكِتَ الشَّيْخَانِ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: أَفَتَجْعَلُونَهُ إِلَيَّ، وَاللهُ عَلَيَّ أَنْ لَا آلُو عَنْ أَفْضَلِكُمْ؟ فَقَالَا: نَعَمْ، قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِ أَحَدِهِمَا، فَقَالَ: لَكَ مِنْ قَرَابَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْقِدَمِ فِي الْإِسْلَامِ مَا قَدْ عَلِمْتَ، وَاللهُ عَلَيْكَ لَئِنْ أَنَا أَمَّرْتُكَ لَتَعْدِلَنَّ، وَلَئِنْ أَنَا أَمَّرْتُ عُثْمَانَ لَتَسْمَعَنَّ وَلَتُطِيعَنَّ، ثُمَّ خَلَا بِالْآخَرِ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ. فَلَمَّا أَخَذَ الْمِيثَاقَ قَالَ: ارْفَعْ يَدَكَ يَا عُثْمَانُ، فَبَايَعَهُ وَبَايَعَ لَهُ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَوَلَجَ أَهْلُ الدَّارِ فَبَايَعُوهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ.
عمرو بن میمون حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قتل کے قصے کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے امیر المؤمنین! وصیت کر دیجیے، خلیفہ نامزد کر دیں۔“ تو فرمایا: ”ان لوگوں یا اس جماعت سے بڑھ کر اس معاملے کا حق دار کوئی نہیں جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات کے وقت راضی تھے“ اور علی، عثمان، زبیر، طلحہ، سعد، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہم کے نام لیے۔ اور فرمایا: ”عبداللہ بن عمر تمہارے پاس حاضر رہیں گے، لیکن اس معاملے میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہو گا“، گویا یہ ان کی تسلی کے لیے تھا۔ اور فرمایا: ”اگر امارت سعد رضی اللہ عنہ کو مل جائے تو وہی (اس کے اہل) ہیں، ورنہ تم میں سے جو بھی امیر بنایا جائے وہ ان سے مدد لیتا رہے؛ کیونکہ میں نے انہیں کسی عجز یا خیانت کی وجہ سے معزول نہیں کیا تھا۔“ اور کہا: ”جو بھی میرے بعد خلیفہ بنے میں اسے وصیت کرتا ہوں کہ پہلے مہاجرین کے حق کو پہچانے، ان کی عزت اور مقام و مرتبے کا خیال رکھے اور انصار کے بارے میں وصیت کرتا ہوں جو ان سے پہلے (مدینہ کے) گھر اور ایمان میں ٹھکانا بنائے ہوئے تھے، کہ ان کے محسن سے قبول کرے اور خطاکار سے درگزر کرے اور تمام شہروں والوں کے لیے خیر کی وصیت کرتا ہوں؛ کیونکہ وہ اسلام کے مددگار، مال کو جمع کرنے والے اور دشمن کا غضب ہیں اور ان سے ان کا زائد مال ہی ان کی رضامندی سے لیا جائے اور دیہاتیوں کے بارے میں خیر کی وصیت کرتا ہوں؛ کیونکہ وہ اصل عرب ہیں، اسلام کا مادہ ہیں۔ ان کے معمولی مالوں سے لے کر انہی کے فقراء پر لوٹا دیا جائے اور میں اسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ (والوں) کی وصیت کرتا ہوں کہ ان کے عہد کو پورا کرے، ان کی حفاظت کے لیے لڑے اور کسی کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہ دے۔“ جب فوت ہو گئے تو ہم انہیں لے کر نکلے اور چلے اور پھر آگے ان کے دفن تک مکمل روایت بیان فرمائی۔ پھر فرماتے ہیں کہ ان کو دفن کرنے کے بعد جب لوگ واپس آئے تو یہ گروہ جمع ہو گیا تو عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ”اپنا معاملہ اپنے میں سے تین کے سپرد کر دو۔“ زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے اپنا معاملہ علی کے سپرد کیا“، طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے اپنا معاملہ عثمان کے سپرد کیا“ اور سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے اپنا معاملہ عبدالرحمن کے سپرد کیا۔“ تو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ (علی اور عثمان رضی اللہ عنہما سے) کہنے لگے: ”تم دونوں میں سے کون اس معاملے سے دستبردار ہوتا ہے تاکہ ہم یہ اس کے سپرد کر دیں؟ اللہ اور اسلام اس پر گواہ ہیں کہ وہ اپنے نزدیک ان میں سے سب سے افضل کو دیکھے گا اور امت کی بھلائی کا حریص ہو گا۔“ تو دونوں شیخ خاموش رہے، تو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیا تم یہ معاملہ میرے سپرد کرتے ہو، اور اللہ مجھ پر گواہ ہے کہ میں تم میں سے افضل (کو چننے) میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا؟“ دونوں نے کہا: ”ہاں۔“ تو آپ نے ان میں سے ایک کا ہاتھ پکڑا اور کہا: ”آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت اور اسلام میں سبقت حاصل ہے جو آپ جانتے ہیں، اللہ آپ پر گواہ ہے، اگر میں آپ کو امیر بنا دوں تو آپ ضرور انصاف کریں گے، اور اگر میں عثمان کو امیر بنا دوں تو آپ ضرور سنیں گے اور اطاعت کریں گے۔“ پھر دوسرے کے ساتھ علیحدگی میں بھی یہی بات کہی۔ جب عہد لے لیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو کہا: ”اے عثمان! اپنا ہاتھ اٹھاؤ“، پھر خود بیعت کی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی بیعت کر لی اور گھر والے بھی اندر آئے، انہوں نے بھی بیعت کر لی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16579]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18741
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: أُوصِي الْخَلِيفَةَ مِنْ بَعْدِي بِأَهْلِ الذِّمَّةِ خَيْرًا، أَنْ يُوفِيَ لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ، وَأَنْ يُقَاتِلَ مِنْ وَرَائِهِمْ، وَأَنْ لَا يُكَلَّفُوا فَوْقَ طَاقَتِهِمْ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ.
سیدنا عمرو بن میمون رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں اپنے بعد والے خلیفہ کو ذمی لوگوں کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کہ ان کے عہد کو پورا کرنا، ان کے پیچھے ہو کر (دشمن سے) قتال کرنا اور انہیں ان کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہ دینا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18741]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري في مواطن كثيره»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21014
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُوبَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: قَالَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ: بَيْنَا نَحْنُ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي طَرِيقِ الْحَجِّ وَنَحْنُ نَؤُمُّ مَكَّةَ اعْتَزَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الطَّرِيقَ، ثُمَّ قَالَ لِرَبَاحِ بْنِ الْمُغْتَرِفِ: غَنِّنَا يَا أَبَا حَسَّانَ، وَكَانَ يُحْسِنُ النَّصْبَ، فَبَيْنَا رَبَاحٌ يُغَنِّيهِ أَدْرَكَهُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي خِلَافَتِهِ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟"، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: مَا بَأْسٌ بِهَذَا، نَلْهُو وَنَقْصُرُ عَنَّا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" فَإِنْ كُنْتَ آخِذًا فَعَلَيْكَ بِشِعْرِ ضِرَارِ بْنِ الْخَطَّابِ"، وَضِرَارٌ رَجُلٌ مِنْ بَنِي مُحَارِبِ بْنِ فِهْرٍ. قَالَ الشَّيْخُ:" وَالنَّصْبُ ضَرْبٌ مِنْ أَغَانِي الْأَعْرَابِ، وَهُوَ يُشْبِهُ الْحُدَاءَ، قَالَهُ أَبُو عُبَيْدٍ الْهَرَوِيُّ وَرُوِّينَا فِيهِ قِصَّةً أُخْرَى، عَنْ خَوَّاتِ بْنِ خَبِيرٍ، عَنْ عُمَرَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَأَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ فِي كِتَابِ الْحَجِّ، قَالَ فِيهَا خَوَّاتٌ: فَمَا زِلْتُ أُغَنِّيهِمْ حَتَّى إِذَا كَانَ السَّحَرُ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کے راستے میں تھے اور مکہ کا ارادہ تھا۔ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ راستے کی ایک طرف ہو گئے اور رباح بن مغترف رضی اللہ عنہ سے کہنے لگے: گانا سناؤ۔ وہ اچھی آواز والے تھے، تو رباح ان کو گانا سنا رہے تھے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں ان کو پکڑ لیا اور پوچھا: یہ کیا ہے؟ سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں، ہم دل بہلاتے ہیں اور اپنا سفر مختصر کرتے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: اگر آپ نے شعر ہی یاد کرنے ہیں تو پھر ضرار بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اشعار یاد کرو اور ضرار یہ قبیلہ بنو محارب بن فہر کا آدمی تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21014]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21502
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ أَبُو مَعْمَرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رِئَابَ بْنَ حُذَيْفَةَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً، فَوَلَدَتْ لَهُ ثَلَاثَةَ أَغْلِمَةٍ، فَمَاتَتْ أُمُّهُمْ، فَوَرِثُوا رِبَاعَهَا وَوَلَاءَ مَوَالِيهَا، وَكَانَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَصَبَةَ بَنِيهَا، فَأَخْرَجَهُمْ إِلَى الشَّامِ، فَمَاتُوا، فَقَدِمَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ، وَمَاتَ مَوْلًى لَهَا، وَتَرَكَ مَالًا، فَخَاصَمَهُ إِخْوَتُهَا إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَ عُمَرُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَحْرَزَ الْوَلَدُ أَوِ الْوَالِدُ فَهُوَ لِعَصَبَتِهِ مَنْ كَانَ"، قَالَ: فَكَتَبْتُ لَهُ كِتَابًا فِيهِ شَهَادَةُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَرَجُلٍ آخَرَ، فَلَمَّا اسْتُخْلِفَ عَبْدُ الْمَلِكِ اخْتَصَمُوا إِلَى هِشَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ أَوْ إِلَى إِسْمَاعِيلَ بْنِ هِشَامٍ، فَرَفَعَهُمْ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ، فَقَالَ: هَذَا مِنَ الْقَضَاءِ الَّذِي مَا كُنْتُ أَرَاهُ، قَالَ: فَقَضَى لَنَا بِكِتَابِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَنَحْنُ فِيهِ إِلَى السَّاعَةِ. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ:" كَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ، وَقَدْ رُوِّينَا، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، فَإِنَّهُمَا قَالَا:" الْوَلَاءُ لِلْكُبْرِ". وَمُرْسَلُ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، ⦗٥١٣⦘ وَأَمَّا الْحَدِيثُ الْمَرْفُوعُ فِيهِ، فَلَيْسَ فِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَلِكَ فِي الْوَلَاءِ..
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رئاب بن حذیفہ نے ایک عورت سے شادی کی۔ اس کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ فوت ہو گئی، وہ (تینوں) اس کے گھروں اور اس کے غلاموں کی ولاء کے وارث ہوئے اور عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ اس کے بیٹوں کے عصبہ تھے۔ وہ ان کو شام لے کر گئے جہاں وہ فوت ہو گئے۔ عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ آئے تو اس عورت کا غلام بھی فوت ہو گیا۔ اس نے مال چھوڑا۔ اس کے بھائی جھگڑا لے کر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آگئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بچہ یا باپ مال محفوظ رکھے، وہ اس کے عصبات کے لیے ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ایک خط لکھا جس میں عبدالرحمن بن عوف اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما اور ایک دوسرے آدمی کی شہادت تھی۔ جب عبدالملک خلیفہ بنا تو انہوں نے اپنا کیس ہشام بن اسماعیل یا اسماعیل بن ہشام کے سامنے رکھا تو وہ کیس عبدالملک کے پاس لے گئے۔ کہنے لگے: یہ ایسا فیصلہ ہے جو میری رائے میں نہ تھا، کہتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے خط کے مطابق فیصلہ فرمایا اور آج تک ہم بھی اس پر ہیں۔
(ب) شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت میں اسی طرح ہے، جبکہ ہم نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہما دونوں نے فرمایا: ولاء بڑے کے لیے ہے۔ اور ابن مسیب کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مرسل روایت عمرو بن شعیب کی روایت سے زیادہ صحیح ہے، اور جہاں تک اس بارے میں مرفوع حدیث کا تعلق ہے تو اس میں یہ نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ولاء کے بارے میں فرمائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الولاء/حدیث: 21502]
(ب) شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت میں اسی طرح ہے، جبکہ ہم نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب اور عثمان بن عفان رضی اللہ عنہما دونوں نے فرمایا: ولاء بڑے کے لیے ہے۔ اور ابن مسیب کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مرسل روایت عمرو بن شعیب کی روایت سے زیادہ صحیح ہے، اور جہاں تک اس بارے میں مرفوع حدیث کا تعلق ہے تو اس میں یہ نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ولاء کے بارے میں فرمائی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الولاء/حدیث: 21502]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 5337
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: سَمِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ صَوْتَ ابْنِ الْمُغْتَرِفِ - أَوِ الْغَرِفِ - الْحَادِي فِي جَوْفِ اللَّيْلِ وَنَحْنُ مُنْطَلِقُونَ إِلَى مَكَّةَ فَأَوْضَعَ عُمَرُ رَاحِلَتَهُ حَتَّى دَخَلَ (مَعَ الْقَوْمِ) ، فَإِذَا هُوَ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، فَلَمَّا طَلَعَ الْفَجْرُ قَالَ عُمَرُ: هَيْءَ الْآنَ اسْكُتِ الْآنَ قَدْ طَلَعَ الْفَجْرُ اذْكُرُوا اللَّهَ. قَالَ: ثُمَّ أَبْصَرَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ خُفَّيْنِ قَالَ: وَخُفَّانِ؟ قَالَ: قَدْ لَبِسْتُهُمَا مَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ أَوْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (فَقَالَ عُمَرُ: عَزَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا نَزَعْتُهُمَا، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ يَنْظُرَ النَّاسُ إِلَيْكَ فَيَقْتَدُونَ بِكَ) .
سیدنا عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نصف رات کے وقت ابن مغترف (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ابن غرف نے یہ آواز سنی جو حدی پڑھ رہا تھا ہم اس وقت مکہ میں جا رہے تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی سواری کو تیز دوڑایا اور لوگوں کے ساتھ آ کے شامل ہوئے وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، جب صبح صادق ہو گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اب تو تم (حدی پڑھنے سے) خاموش ہو جاؤ صبح صادق ہو گئی ہے تم لوگ اللہ کا ذکر کرو راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو موزے پہنے ہوئے دیکھا تو دریافت کیا: کیا آپ نے موزے پہنے ہوئے ہیں؟ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے ان دونوں کو اس ہستی کے ساتھ پہنا تھا جو آپ سے زیادہ بہتر ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پہنا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ آپ انہیں اتار دیں کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ لوگ آپ کی طرف دیکھیں گے اور پھر آپ کی پیروی کریں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5337]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1668)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1671، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5429»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8944
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ لِلسِّتَّةِ الَّذِينَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ قَالَ: بَايِعُوا لِمَنْ بَايَعَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَإِنْ أَبَى فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ..
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَزَيْدٌ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ، وَوَلَدُهُ عَبْدُ اللَّهِ وَثَّقَهُ مَعْنُ بْنُ عِيسَى وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَزَيْدٌ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ، وَوَلَدُهُ عَبْدُ اللَّهِ وَثَّقَهُ مَعْنُ بْنُ عِيسَى وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان چھ افراد کے بارے میں یہ فرمایا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے تشریف لے گئے تھے، تو آپ ان سے راضی تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جس کی بیعت کر لے تم اس کی بیعت کر لینا اگر کوئی انکار کرے، تو اس کی گردن اڑا دینا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ زید نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس کے بیٹے عبداللہ کو معن بن عیسیٰ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8944]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ زید نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس کے بیٹے عبداللہ کو معن بن عیسیٰ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8944]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 14086
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ بِحَدِيثِ الضَّبِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي مَحْفِلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، إِذْ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَدْ صَادَ ضَبًّا وَجَعَلَهُ فِي كُمِّهِ، فَذَهَبَ بِهِ إِلَى رَحْلِهِ فَرَأَى جَمَاعَةً فَقَالَ: عَلَى مَنْ هَذِهِ الْجَمَاعَةُ فَقَالُوا: عَلَى هَذَا الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ النَّبِيُّ، فَشَقَّ النَّاسَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ مَا اشْتَمَلَتِ النِّسَاءُ عَلَى ذِي لَهْجَةٍ أَكْذَبَ مِنْكَ وَأَنْقَصَ، وَلَوْلَا أَنْ تُسَمِّيَنِي الْعَرَبُ عَجُولًا لَعَجَّلْتُ عَلَيْكَ فَقَتَلْتُكَ، فَسَرَرْتُ بِقَتْلِكَ النَّاسَ أَجْمَعِينَ. فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَقْتُلْهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْحَلِيمَ كَادَ يَكُونُ نَبِيًّا". ثُمَّ أَقْبَلَ الْأَعْرَابِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وَاللَّاتِ وَالْعُزَّى لَا آمَنْتُ بِكَ. وَقَدْ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَعْرَابِيُّ مَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ قُلْتَ مَا قُلْتَ، وَقُلْتَ غَيْرَ الْحَقِّ وَلَمْ تُكَرِّمْ مَجْلِسِي؟". قَالَ: وَتُكَلِّمُنِي أَيْضًا - اسْتِخْفَافًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاللَّاتِ وَالْعُزَّى لَا آمَنْتُ بِكَ حَتَّى يُؤْمِنَ بِكَ هَذَا الضَّبُّ. فَأَخْرَجَ الضَّبَّ مِنْ كُمِّهِ، فَطَرَحَهُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: إِنْ آمَنَ بِكَ هَذَا الضَّبُّ آمَنْتُ بِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ضَبُّ". فَكَلَّمَهُ الضَّبُّ بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُبِينٍ يَفْهَمُهُ الْقَوْمُ جَمِيعًا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ يَا رَسُولَ رَبِّ الْعَالَمِينَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَعْبُدُ؟". قَالَ: الَّذِي فِي السَّمَاءِ عَرْشُهُ، وَفِي الْأَرْضِ سُلْطَانُهُ، وَفِي الْبَحْرِ سَبِيلُهُ، وَفِي الْجَنَّةِ رَحْمَتُهُ، وَفِي النَّارِ عَذَابُهُ. قَالَ:" فَمَنْ أَنَا يَا ضَبُّ؟". قَالَ: أَنْتَ رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَخَاتَمُ النَّبِيِّينَ، قَدْ أَفْلَحَ مَنْ صَدَّقَكَ، وَقَدْ خَابَ مَنْ كَذَّبَكَ. فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ حَقًّا، وَاللَّهِ لَقَدْ أَتَيْتُكَ وَمَا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ أَحَدٌ هُوَ أَبْغَضُ إِلَيَّ مِنْكَ، وَوَاللَّهِ لَأَنْتَ السَّاعَةَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَمِنْ وَلَدِي، فَقَدْ آمَنْتُ بِكَ شَعْرِي وَبَشَرِي وَدَاخِلِي وَخَارِجِي وَسِرِّي وَعَلَانِيَتِي. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَاكَ الدِّينَ الَّذِي يَعْلُو وَلَا يُعْلَى، لَا يَقْبَلُهُ اللَّهُ تَعَالَى إِلَّا بِصَلَاةٍ، وَلَا تُقْبَلُ الصَّلَاةُ إِلَّا بِقُرْآنٍ". فَعَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (الْحَمْدُ) وَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا سَمِعْتُ فِي الْبَسِيطِ، وَلَا فِي الرَّجَزِ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا كَلَامُ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَلَيْسَ بِشِعْرٍ، وَإِذَا قَرَأْتَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) مَرَّةً فَكَأَنَّمَا قَرَأْتَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَإِذَا قَرَأْتَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) مَرَّتَيْنِ فَكَأَنَّمَا قَرَأْتَ ثُلُثَيِ الْقُرْآنِ، وَإِذَا قَرَأْتَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَكَأَنَّمَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ كُلَّهُ". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: نِعْمَ الْإِلَهُ فَإِنَّ إِلَهَنَا يَقْبَلُ الْيَسِيرَ وَيُعْطِي الْجَزِيلَ. ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَعْطُوا الْأَعْرَابِيَّ". فَأَعْطَوْهُ حَتَّى أَبْظَرُوهُ. فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْطِيَهُ نَاقَةً أَتَقَرَّبُ بِهَا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ دُونَ الْبُخْتِيِّ وَفَوْقَ الْأَعْرَابِيِّ، وَهِيَ عُشَرَاءُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ وَصَفْتَ مَا تُعْطِي وَأَصِفُ لَكَ مَا يُعْطِيكَ اللَّهُ تَعَالَى جَزَاءً". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" لَكَ نَاقَةٌ مِنْ دُرَّةٍ جَوْفَاءَ، قَوَائِمُهَا مِنْ زُمُرُّدٍ أَخْضَرَ، وَعُنُقُهَا مِنْ زَبَرْجَدٍ أَصْفَرَ، عَلَيْهَا هَوْدَجٌ، وَعَلَى الْهَوْدَجِ السُّنْدُسُ وَالْإِسْتَبْرَقُ، تَمُرُّ بِكَ عَلَى الصِّرَاطِ كَالْبَرْقِ الْخَاطِفِ". فَخَرَجَ الْأَعْرَابِيُّ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَقَّاهُ أَلْفُ أَعْرَابِيٍّ عَلَى أَلْفِ دَابَّةٍ بِأَلْفِ رُمْحٍ وَأَلْفِ سَيْفٍ. فَقَالَ لَهُمْ: أَيْنَ تُرِيدُونَ؟ فَقَالُوا: نُقَاتِلُ هَذَا الَّذِي يَكْذِبُ وَيَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ. فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالُوا لَهُ: صَبَوْتَ؟ فَقَالَ لَهُمْ: مَا صَبَوْتُ. وَحَدَّثَهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالُوا بِأَجْمَعِهِمْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ. فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَقَّاهُمْ فِي رِدَاءٍ، فَنَزَلُوا، عَنْ رِكَابِهِمْ يُقَبِّلُونَ مَا رَأَوْا مِنْهُ وَهُمْ يَقُولُونَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، فَقَالُوا: مُرْنَا بِأَمْرِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" تَدْخُلُونَ تَحْتَ رَايَةِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ". قَالَ: فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَ الْعَرَبِ آمَنَ مِنْهُمْ أَلْفٌ جَمِيعًا إِلَّا بَنُو سُلَيْمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْوَلِيدِ الْبَصْرِيِّ قَالَ الْبَيْهَقِيُّ: وَالْحَمْلُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَلَيْهِ. قُلْتُ:، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ گوہ کے بارے میں واقعہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کی محفل کے درمیان موجود تھے، اسی دوران بنو سلیم سے تعلق رکھنے والا ایک دیہاتی شخص آیا، جس نے ایک گوہ کو شکار کیا تھا، اس نے وہ گوہ اپنی آستین میں رکھی ہوئی تھی، اور وہ اسے لے کر اپنی رہائشی جگہ کی طرف جا رہا تھا، اس نے درمیان میں، اس نے کچھ لوگوں کو دیکھا تو دریافت کیا: یہ کون لوگ ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ وہ صاحب ہیں، جو یہ کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں، وہ شخص لوگوں کو چیرتا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) خواتین نے کسی ایسے شخص پر اشتمال نہیں کیا (یعنی کسی ایسے شخص کو جنم نہیں دیا) جو آپ سے زیادہ جھوٹا اور آپ سے زیادہ ناقص ہو، اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ عرب مجھے جلدباز کہیں گے، تو میں نے آپ کے بارے میں جلدبازی کرنی تھی اور آپ کو قتل کر دینا تھا اور آپ کو قتل کر کے لوگوں کو خوش کر دینا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں اسے قتل کر دوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو؟ کہ بردبار شخص نبی ہونے کے قریب ہوتا ہے، پھر وہ دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف متوجہ ہوا اور بولا: لات اور عزیٰ کی قسم ہے، میں آپ پر ایمان نہیں لاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اسے دیہاتی! تم نے جو بات کہی ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ تم نے غلط بات کی ہے، اور تم نے میری محفل کا احترام بھی نہیں کیا، اُس دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تخفیف کرتے ہوئے یہ کہا: آپ بھی میرے ساتھ اس طرح بات کر لیں، لات اور عزیٰ کی قسم ہے، میں آپ پر اس وقت تک ایمان نہیں لاؤں گا، جب تک یہ گوہ آپ پر ایمان نہیں لائے گی، پھر اس نے اپنی گوہ کو اپنی آستین میں سے نکالا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کو رکھ دیا اور بولا: اگر یہ گوہ آپ پر ایمان لے آئی، تو میں بھی آپ پر ایمان لے آؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے گوہ! تو گوہ نے آپ سے واضح عربی زبان میں کلام کیا، جسے تمام حاضرین سمجھ رہے تھے۔ اس نے کہا: اے تمام جہانوں کے پروردگار کے رسول! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کس کی عبادت کرتی ہو؟ اس نے عرض کی: جس کا عرش آسمان میں ہے، اور جس کی بادشاہی زمین میں ہے، اور جس کا بنایا ہوا راستہ سمندر میں ہے، اور جنت میں جس کی رحمت ہے، اور جہنم میں جس کا عذاب ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے گوہ! میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ تمام جہانوں کے پروردگار کے بھیجے ہوئے رسول ہیں اور انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، وہ شخص کامیاب ہو گیا، جس نے آپ کی تصدیق کی اور وہ شخص رُسوا ہو گیا، جس نے آپ کو جھٹلایا۔ تو اُس دیہاتی نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور آپ واقعی اللہ کے رسول ہیں، جب میں آپ کے پاس آیا تھا، تو اللہ کی قسم! اس وقت روئے زمین پر کوئی بھی میرے نزدیک آپ سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھا، اور اللہ کی قسم! اس وقت میرا یہ عالم ہے کہ آپ میرے نزدیک میری جان اور میری اولاد سے زیادہ محبوب ہیں، میرے بال، میری جلد، میرا اندرونی حصہ، میرا بیرونی حصہ، میرا پوشیدہ، میرا علانیہ، آپ پر ایمان لاتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے تمہیں اس دین کی ہدایت نصیب کی، جو سربلند ہو گا، سرنگوں نہیں ہو گا، اور اللہ تعالیٰ اسے صرف نماز کے ہمراہ قبول کرتا ہے، اور نماز، قرآن کے بغیر قبول نہیں ہوتی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سورت فاتحہ اور سورت اخلاص کی تعلیم دی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے بسیط، یا رجز میں کوئی ایسا کلام نہیں سنا، جو اس سے زیادہ عمدہ ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمام جہانوں کے پروردگار کا کلام ہے، یہ شاعری نہیں ہے، جب تم سورت اخلاص ایک مرتبہ پڑھ لو گے، تو گویا تم نے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا، اور جب تم سورت اخلاص دو مرتبہ پڑھ لو گے، تو گویا تم نے دو تہائی قرآن پڑھ لیا، اور جب تم سورت اخلاص تین مرتبہ پڑھ لو گے، تو گویا تم نے پورا قرآن پڑھ لیا۔“ تو دیہاتی نے کہا: یہ تو بہت اچھا معبود ہے، جو تھوڑی سی چیز کو قبول کر لیتا ہے، اور زیادہ اجر و ثواب عطا کرتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دیہاتی کو کچھ دو! تو لوگوں نے اسے دیا، یہاں تک کہ بہت زیادہ دیا، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ چاہتا ہوں کہ میں اسے ایک اونٹنی دوں، اور میں اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنا چاہتا ہوں، وہ اونٹنی بختی اونٹ سے کم ہو گی، اور اعرابی اونٹ سے زیادہ ہو گی، وہ دس ماہ کی حاملہ ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جو دینے لگے ہو، تم نے اس کی صفت بیان کر دی ہے، اب میں تمہارے سامنے اس کی صفت بیان کروں گا، جو اس کی جزا میں تمہیں اللہ تعالیٰ عطا کرے گا، سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں ایسی اونٹنی ملے گی، جو خول والے موتی سے بنی ہوئی ہو گی، اس کے پاؤں سبز زمرد سے بنے ہوئے ہوں گے، اس کی گردن زرد زبرجد کی ہو گی، اس پر ہودج موجود ہو گا، اس کا ہودج، سندس اور استبرق ہو گا، اور وہ اونٹنی تمہیں لے کر پل صراط سے یوں گزرے گی، جیسے بجلی چمکتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گیا، تو اس کی ملاقات ایک ہزار دیہاتیوں سے ہوئی، جو ایک ہزار سواریوں پر سوار تھے، اُن کے پاس ایک ہزار نیزے تھے اور ایک ہزار تلواریں تھیں، اُس دیہاتی نے ان لوگوں سے کہا: تم لوگ کیا ارادہ رکھتے ہو؟ انہوں نے بتایا: ہم اُن صاحب سے جنگ کرنا چاہتے ہیں، جو جھوٹ بولتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں، تو اس دیہاتی نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، ان دیہاتیوں نے اس سے کہا: کیا تم بے دین ہو گئے ہو؟ اس نے ان سے کہا: میں بے دین نہیں ہوا ہوں، پھر اُس نے پورا واقعہ ان لوگوں کو سنایا، تو ان سب لوگوں نے یہ کہا: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع ملی، تو آپ نے ان لوگوں سے ملاقات کی، آپ نے چادر اوڑھی ہوئی تھی، وہ لوگ اپنی سواریوں سے اُترے اور انہوں نے اس کو بوسہ دینا شروع کیا، جو وہ آپ سے دیکھ رہے تھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، پھر انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ ہمیں حکم دیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ خالد بن ولید کے جھنڈے کے نیچے داخل ہو جاؤ۔ راوی بیان کرتے ہیں: عربوں میں کوئی ایسا قبیلہ نہیں ہے، جس کے ایک ہزار افراد، ایک ساتھ مسلمان ہوئے ہوں، صرف بنو سلیم کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن علی بن ولید بصری کے حوالے سے نقل کی ہے، امام بیہقی کہتے ہیں: اس روایت کا سارا وزن اس راوی پر ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14086]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن علی بن ولید بصری کے حوالے سے نقل کی ہے، امام بیہقی کہتے ہیں: اس روایت کا سارا وزن اس راوی پر ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14086]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (948)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5993، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 909»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14464
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: كَانَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ عَبْدًا لِلْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَكَانَ يَصْنَعُ الْأَرْحَاءَ، وَكَانَ الْمُغِيرَةُ يَسْتَغِلُّهُ كُلَّ يَوْمٍ أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ، فَلَقِيَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ عُمَرَ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ الْمُغِيرَةَ قَدْ أَثْقَلَ عَلَيَّ غَلَّتِي، فَكَلِّمْهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنِّي، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: اتَّقِ اللَّهَ وَأَحْسِنْ إِلَى مَوْلَاكَ، وَمِنْ نِيَّةِ عُمَرَ أَنْ يَلْقَى الْمُغِيرَةَ فَيُكَلِّمَهُ فَيُخَفِّفَ. فَغَضِبَ الْعَبْدُ وَقَالَ: وَسِعَ النَّاسَ كُلَّهُمْ عَدْلُهُ غَيْرِي، فَأَضْمَرَ عَلَى قَتْلِهِ، فَاصْطَنَعَ خِنْجَرًا لَهُ رَأْسَانِ وَشَحَذَهُ وَسَمَّهُ، ثُمَّ أَتَى بِهِ الْهُرْمُزَانَ، فَقَالَ: كَيْفَ تَرَى هَذَا؟ قَالَ: أَرَى أَنَّكَ لَا تَضْرِبُ بِهِ أَحَدًا إِلَّا قَتَلْتَهُ قَالَ: فَتَحَيَّنَ أَبُو لُؤْلُؤَةَ فَجَاءَ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ حَتَّى قَامَ وَرَاءَ عُمَرَ، وَكَانَ عُمَرُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَتَكَلَّمَ يَقُولُ: أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ كَمَا كَانَ يَقُولُ قَالَ: فَلَمَّا كَبَّرَ وَجَأَهُ أَبُو لُؤْلُؤَةَ فِي كَتِفِهِ وَوَجَأَهُ فِي خَاصِرَتِهِ، فَسَقَطَ عُمَرُ وَطَعَنَ بِخِنْجَرِهِ ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا، فَهَلَكَ مِنْهُمْ سَبْعَةٌ وَفَرَقَ مِنْهُمْ سِتَّةٌ، وَجَعَلَ [ عُمَرُ ] يَذْهَبُ [ بِهِ ] إِلَى مَنْزِلِهِ، وَضَاجَ النَّاسُ حَتَّى كَادَتْ تَطْلُعُ الشَّمْسُ، فَنَادَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، الصَّلَاةَ، الصَّلَاةَ، الصَّلَاةَ. قَالَ: وَفَزِعُوا إِلَى الصَّلَاةِ، وَتَقَدَّمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَصَلَّى بِهِمْ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ تَوَجَّهُوا [ إِلَى عُمَرَ ] ، فَدَعَا بِشَرَابٍ لِيَنْظُرَ مَا قَدْرُ جُرْحِهِ، فَأُتِيَ بِنَبِيذٍ فَشَرِبَهُ فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ. فَلَمْ يَدْرِ أَنَبِيذٌ هُوَ أَمْ دَمٌ، فَدَعَا بِلَبَنٍ فَشَرِبَهُ فَخَرَجَ مِنْ جُرْحِهِ، فَقَالُوا: لَا بَأْسَ عَلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: إِنْ يَكُنِ الْقَتْلُ بَأْسِي فَقَدْ قُتِلْتُ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُثْنُونَ عَلَيْهِ، يَقُولُونَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ; كُنْتَ وَكُنْتَ، ثُمَّ يَنْصَرِفُونَ وَيَجِيءُ قَوْمٌ آخَرُونَ فَيُثْنُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ: أَمَا وَاللَّهِ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَدِدْتُ أَنِّي خَرَجْتُ مِنْهَا كَفَافًا لَا عَلَيَّ وَلَا لِي، وَإِنَّ صُحْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَدْ ] سَلِمَتْ لِي. فَتَكَلَّمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ [ وَكَانَ عِنْدَ رَأْسِهِ _ وَكَانَ خَلِيطُهُ كَأَنَّهُ مِنْ أَهْلِهِ، وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَتَكَلَّمَ _ عَبْدُ اللَّهِ بنُ عَبَّاسٍ ] فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا تَخْرُجُ مِنْهَا كَفَافًا، لَقَدْ صَحِبْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَحِبْتَهُ خَيْرَ مَا صَحِبَهُ صَاحِبٌ كُنْتَ لَهُ، وَكُنْتَ لَهُ، وَكُنْتَ لَهُ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ، ثُمَّ صَحِبْتَ خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ وُلِّيتَهَا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْتَ، فَوُلِّيتَهَا بِخَيْرِ مَا وَلِيَهَا وَالٍ، كُنْتَ تَفْعَلُ وَكُنْتَ تَفْعَلُ، فَكَانَ عُمَرُ يَسْتَرِيحُ إِلَى حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ كَرِّرْ عَلَيَّ حَدِيثَكَ، فَكَرَّرَ عَلَيْهِ. فَقَالَ عُمَرُ: أَمَا وَاللَّهِ عَلَى مَا يَقُولُونَ، لَوْ أَنَّ لِي طِلَاعَ الْأَرْضِ ذَهَبًا لَافْتَدَيْتُ بِهِ الْيَوْمَ مِنْ هَوْلِ الْمَطْلَعِ، قَدْ جَعَلْتُهَا شُورَى فِي سِتَّةٍ: عُثْمَانَ، وَعَلِيٍّ، وَطَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَجَعَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ مَعَهُمْ مُشِيرًا [ وَلَيْسَ مِنْهُمْ ] ، وَأَجَّلَهُمْ ثَلَاثًا، وَأَمَرَ صُهَيْبًا أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ..
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا غلام ابولؤلؤ تھا، وہ چکی بنایا کرتا تھا، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ اس سے روزانہ چار درہم وصول کرتے تھے، ایک مرتبہ ابولؤلؤ کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ پر بوجھ ڈالا ہوا ہے، وہ مجھ سے زیادہ وصولی کرتے ہیں، آپ ان سے بات چیت کریں کہ وہ میرے خراج میں کمی کر دیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اپنے آقا کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی نیت یہ تھی کہ وہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے ملیں گے، تو وہ ان کے ساتھ بات چیت کریں گے کہ وہ اس کے خراج میں تخفیف کر دیں، لیکن وہ غلام غصے میں آ گیا، اس نے کہا: ان کا عدل میرے علاوہ باقی سب لوگوں کے لئے ہے، اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے کا منصوبہ بنا لیا، اس نے ایک خنجر تیار کیا، جس کے دو سرے تھے اور اسے زہر میں ڈبویا، پھر وہ اسے لے کے ہرمزان کے پاس آیا اور دریافت کیا: اس خنجر کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اس نے جواب دیا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ تم اس کے ذریعے جس کو بھی ضرب لگاؤ گے، اسے مار دو گے، راوی کہتے ہیں: اس وقت ابولؤلؤ نے منصوبہ بنایا۔ وہ صبح کی نماز میں آیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے کھڑا ہو گیا، جب نماز کھڑی ہو جاتی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ یہ کہتے تھے صفیں قائم کر لو، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہی تو ابولؤلؤ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر وار کیا، پھر اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پہلو پر وار کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گر گئے، اس شخص نے اس خنجر کے ذریعے تیرہ افراد کو زخمی کیا، جن میں سے سات افراد انتقال کر گئے اور چھ افراد بچ گئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کے گھر لایا گیا۔ لوگوں نے رونا شروع کر دیا، قریب تھا کہ سورج طلوع ہو جاتا، اسی دوران سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے بلند آواز میں پکار کر کہا: اے لوگو نماز نماز نماز، تو لوگ پریشان ہو کر نماز کی طرف گئے، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آگے بڑھے، انہوں نے قرآن کی دو چھوٹی سورتوں کو پڑھ کر نماز پڑھائی، جب نماز مکمل ہوئی، تو لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، انہوں نے مشروب منگوایا تاکہ اس بات کا جائزہ لیں کہ ان کے زخم کی مقدار کتنی ہے، تو نبیذ لائی گئی، انہوں نے اسے پیا تو وہ ان کے زخم سے باہر آ گئی، لیکن یہ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ نبیذ ہے یا خون ہے، تو انہوں نے دودھ منگوایا، اسے پیا تو وہ ان کے زخم سے باہر آ گیا، لوگوں نے کہا: امیر المؤمنین! آپ کو کچھ نہیں ہو گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر قتل ہونا پریشانی کی بات ہے، تو میں قتل ہو گیا ہوں، لوگوں نے ان کی تعریف بیان کرنا شروع کی اور یہ کہا: امیر المؤمنین! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے آپ یہ تھے اور وہ تھے، پھر لوگ واپس چلے جاتے اور دوسرے لوگ آ جاتے، اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تعریف کرتے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگ جو کہہ رہے ہو، اس کے باوجود اللہ کی قسم! میری یہ خواہش ہے کہ میں اس معاملے میں برابری کی بنیاد پر چھوٹ جاؤں، نہ میرے ذے کچھ ہو اور نہ مجھے کچھ ملے، اللہ کے رسول کا ساتھی ہونا میرے لئے باقی رہے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سرہانے موجود تھے۔ انہوں نے بات چیت شروع کی، وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اتنے قریبی تھے جیسے ان کے گھر کے فرد ہوں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قرآن کے عالم تھے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے گفتگو شروع کی اور یہ کہا: اللہ کی قسم! آپ اس معاملے سے برابری کی بنیاد پر نہیں نکلیں گے، کیونکہ آپ اللہ کے رسول کے ساتھ رہے ہیں، اور اس سب سے بہتر طریقے کے ہمراہ ساتھ رہے ہیں کہ جس طریقے کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی بھی صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دیا ہو، آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس طرح رہے ہیں، اس طرح رہے ہیں۔ یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے راضی تھے، پھر آپ اللہ کے رسول کے خلیفہ کے ساتھ رہے، پھر امیر المؤمنین آپ کو نگران بنایا گیا، تو اللہ کی قسم! آپ نے اس سب سے بہتر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، جس طریقے سے کوئی بھی شخص انہیں انجام دے سکتا ہے، آپ نے یہ کام کیا اور وہ کام کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی گفتگو سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو کچھ اطمینان ہوا، انہوں نے فرمایا: اے ابن عباس! تم اپنی بات میرے سامنے دہراؤ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کے سامنے بات دہرائی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: لوگ جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں، اس کے باوجود اللہ کی قسم! میری یہ خواہش ہے کہ اگر میرے پاس روئے زمین جتنا سونا ہوتا، تو قیامت کی ہولناکی سے بچنے کے لئے وہ میں آج فدیے کے طور پر دے دیتا، میں حکومت کا معاملہ چھ افراد کی شوریٰ کے درمیان رکھتا ہوں، عثمان، علی، طلحہ بن عبیداللہ، زبیر بن عوام، عبدالرحمن بن عوف اور سعد بن ابی وقاص، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو ان لوگوں کے ساتھ مشیر مقرر کیا، وہ ان میں سے ایک فرد نہیں تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں تین دن کی مہلت دی اور سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ اس دوران لوگوں کو نماز پڑھائیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14464]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14464]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح