الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
طہر کے بعد مٹیالے یا زرد رنگ کا پانی آنا
اطراف الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 111 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 111
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ:" كُنَّا لَا نَرَى التَّرِيَّةَ شَيْئًا: الْكُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ".
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ہم (حیض سے پاک ہونے کے بعد) سفید، مٹیالے اور زرد رنگت والے پانی کو کچھ نہیں سمجھتی تھی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 111]
تخریج الحدیث: «كتاب الحيض، باب الصفرة والكدرة فى غير ايام الحيض، رقم: 326 . سنن ابوداود، كتاب الطهارة، باب المراة تري الكدرة والصفرة، رقم: 307 . سنن نسائي، رقم: 368 سنن ابن ماجه، رقم: 647»
حدیث نمبر: 268
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا هِشَامٌ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ( (نُهِينَا عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ، وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا) ) .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ہمیں جنازوں کی پیروی کرنے سے منع کیا گیا، لیکن ہمیں سختی سے منع نہیں کیا گیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنائز/حدیث: 268]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجنائز، باب اتباع الجنائز . مسلم، كتاب الجنائز، باب نهي النساء عن اتباع الجنائز، رقم: 938 . سنن ابوداود، رقم: 3167 . سنن ابن ماجه، رقم: 1577 . مسند احمد: 408/6 .»