🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
وصیت میں برابری کو ملحوظ رکھنے کا بیان
اطراف الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 741 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 741
صحیح مسلم: 6740
سنن ابن ماجہ: 2704
مسند احمد: 7742
الفتح الربانی: 6321
صحیح ابن حبان: 6176
الجامع الكامل: 1045، 6098
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11920
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1623
المعجم الاوسط: 2448، 2449، 3002
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2448
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ سَبْعِينَ سَنَةً، فَيُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ، فَيَكُونُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ سَبْعِينَ سَنَةً، فَيُخْتَمُ لَهُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَيَكُونُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُبَيْبٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ آدمی ستر سال تک اہلِ جنت کے سے عمل کرتا رہتا ہے، پھر اس کا خاتمہ اہلِ جہنم کے عمل پر کر دیا جاتا ہے، چنانچہ وہ جہنمیوں میں سے ہو جاتا ہے۔ اور بلاشبہ بندہ ستر سال تک اہلِ جہنم کے سے عمل کرتا رہتا ہے، پھر اس کا خاتمہ اہلِ جنت کے عمل پر کر دیا جاتا ہے، چنانچہ وہ جنتیوں میں سے ہو جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خبیب سے صرف عبداللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2448]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2651، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6176، وأحمد فى «مسنده» برقم: 10429، والبزار فى «مسنده» برقم: 8198، 8317، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2780»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2449
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، قَالَ: أَنَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عُرْفُطَةَ السُّلَمِيِّ ، عَنْ خِدَاشٍ أَبِي سَلَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أُوصِي امْرَأً بِأُمِّهِ، أُوصِي امْرَأً بِأَبِيهِ، أُوصِي امْرَأً بِمَوْلَاهُ الَّذِي يَلِيهِ، وَإِنْ كَانَتْ عَلَيْهِ مِنْهُ أَذَاةٌ تُؤْذِيهِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ خِدَاشٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مَنْصُورٌ .
سیدنا خداش ابو سلامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ہر شخص کو اس کی ماں کے ساتھ حسنِ سلوک کی وصیت کرتا ہوں، میں ہر شخص کو اس کے باپ کے ساتھ حسنِ سلوک کی وصیت کرتا ہوں، میں ہر شخص کو اس کے قریبی مولیٰ کے ساتھ حسنِ سلوک کی وصیت کرتا ہوں، اگرچہ اس کی طرف سے اسے کوئی تکلیف دینے والی اذیت پہنچے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا خداش رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں منصور منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2449]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7336، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3657، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7861، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19091، 19092، 19093، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25911، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1669، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4184، 4185، 4186، 4187»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3002
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْخَيْرِ سَبْعِينَ سَنَةً، فَإِذَا أَوْصَى حَافَ فِي وَصِيَّتِهِ، فَخُتِمَ لَهُ بِشَرِّ عَمَلِهِ، فَيَدْخُلُ النَّارَ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الشَّرِّ سَبْعِينَ سَنَةً، فَيَعْدِلُ فِي وَصِيَّتِهِ، فَيُخْتَمُ لَهُ بِخَيْرِ عَمَلِهِ، فَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ I ".
قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ : وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ: تِلْكَ حُدُودُ اللهِ إِلَى وَلَهُ عَذَابٌ مُهِينٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ إِلَّا أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ اللهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک آدمی ستر سال تک اہل خیر کے سے عمل کرتا ہے، پھر جب وہ وصیت کرتا ہے تو اس میں ناانصافی کر جاتا ہے، تو اس کا خاتمہ اس کے برے عمل پر ہوتا ہے اور وہ آگ میں داخل ہو جاتا ہے؛ اور بے شک آدمی ستر سال تک اہل شر کے سے عمل کرتا ہے، پھر وہ اپنی وصیت میں عدل کرتا ہے، تو اس کا خاتمہ اس کے بہترین عمل پر ہوتا ہے اور وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔“
راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے: ”اگر تم چاہو تو (یہ آیات) پڑھ لو: ﴿تِلْكَ حُدُودُ اللهِ﴾ سے لے کر ﴿وَلَهُ عَذَابٌ مُهِينٌ﴾ تک۔“
اس حدیث کو شہر بن حوشب رحمہ اللہ سے صرف اشعث بن عبد اللہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اشعث بن عبد اللہ رحمہ اللہ کی حدیث سے مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3002]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2867، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2117، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2704، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12709، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7857، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16455»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں