🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
غلام کے قتل کی دیت کا بیان
اطراف الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 909 (کل: 7 مقامات، 3 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 909، 912، 913
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3396
المعجم الکبیر للطبرانی: 11941، 11942، 11944
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 909
اَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ صَاحِبُ الدَّسْتَوَائِیِّ۔ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ، عَنْ یَحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِیْ عِکْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: یُؤَدَّی الْمُکَاتِبُ بِقَدْرِ مَا اَدّٰی دِیَۃِ الْحُرِّ، وَمَا رَقَّ مِنْهُ دِیَةُ الْمَمْلُوْكِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب (اگر قتل کر دیا جائے تو اس) کی اس قدر آزاد کی دیت دی جائے گی جس قدر انہوں نے مکاتبت ادا کی ہو گی، اور وہ جس قدر غلام ہو گا اس قدر اس کی غلام کی دیت دی جائے گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 909]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الديات، باب فى دبة المكا تب، رقم: 4581 . قال الشيخ الالباني: صحيح . مسند احمد: 363/1 . سنن نسائي، رقم: 4810 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 912
اَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ، نَا الْحَجَّاجُ بْنُ اَبِیْ عُثْمَانَ الصَّوَّافِ، عَنْ یَحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ، عَنْ عِکْرَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِی الْمُکَاتَبِ یُقْتَلُ: یُؤَدِّیُ مَا اَدُّی مِنْ مَکَاتِبَتِهِ دِیَة الْحُرِّ، وَمَا بَقِیَ منه دِیَةُ الْمَمْلُوْكِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «مکاتب» کی دیت کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ اگر وہ قتل ہو جائے تو اس نے جس قدر اپنی «مکاتبة» ادا کی ہو گی، اس کی اس قدر آزاد کی دیت ہو گی، اور اس سے جو باقی ہو گی وہ مملوک کی دیت ہو گی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 912]
تخریج الحدیث: «انظر: 975 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 913
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وَهْبٌ، عَنْ اَیُّوْبَ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنْ عَلِیٍّ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: یُؤَدِّی الْمُکَاتِبِ بِقَدْرٍ مَا اَدَّی.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «مکاتب» کی (اگر وہ قتل ہو جائے) اسی قدر دیت ادا ہو گی جس قدر اس نے «مکاتبة» ادا کی ہو گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 913]
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب القسامة، باب دية المكا تب، رقم: 4811 . قال الشيخ الالباني: صحيح»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3396
«دية المكاتب بقدر ما عتق منه دية الحر وبقدر ما رق منه دية العبد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مکاتب (غلام جس نے آزادی کا معاہدہ کر رکھا ہو) کی دیت اتنی ہے کہ جتنا حصہ اس کا آزاد ہو چکا ہے اس کے بقدر آزاد شخص کی دیت اور جتنا حصہ غلامی میں باقی ہے اس کے بقدر غلام کی دیت۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3396]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن ابن عباس. الإرواء 1726 – الطيالسي، حم، د، ن، قط، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11941
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: دِيَةُ الْمُكَاتَبِ بِقَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْهُ دِيَةُ الْحُرِّ، وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ مِنْهُ دِيَةُ الْعَبْدِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب کی دیت اس کے آزاد شدہ حصے کے بقدر آزاد آدمی کی دیت ہے، اور اس کے غلام حصے کے بقدر غلام کی دیت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11941]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 353، حدیث 11991»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11942
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بِشْرٍ الْحَرِيرِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى فِي الْمُكَاتَبِ أَنْ يُودَى بِقَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْهُ دِيَةَ الْحُرِّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکاتب کے بارے میں فیصلہ دیا کہ وہ اپنے آزاد شدہ حصے کے بقدر آزاد آدمی کی دیت ادا کرے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11942]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 353، حدیث 11992»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11944
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النَّشِيطِيُّ ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: دِيَةُ الْمُكَاتَبِ قَدْرَ مَا عَتَقَ مِنْهُ دِيَةُ الْحُرِّ، وَمَا رَقَّ مِنْهُ دِيَةُ الْمَمْلُوكِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب کی دیت اس کے آزاد شدہ حصے کے بقدر آزاد آدمی کی دیت ہے، اور اس کے غلام حصے کے بقدر غلام (مملوک) کی دیت ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11944]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 353، حدیث 11994»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں