🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند اسحاق بن راهويه میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (981)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
غلام کے قتل کی دیت کا بیان
اطراف الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 912 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 912، 909
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 912
اَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ، نَا الْحَجَّاجُ بْنُ اَبِیْ عُثْمَانَ الصَّوَّافِ، عَنْ یَحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ، عَنْ عِکْرَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِی الْمُکَاتَبِ یُقْتَلُ: یُؤَدِّیُ مَا اَدُّی مِنْ مَکَاتِبَتِهِ دِیَة الْحُرِّ، وَمَا بَقِیَ منه دِیَةُ الْمَمْلُوْكِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «مکاتب» کی دیت کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ اگر وہ قتل ہو جائے تو اس نے جس قدر اپنی «مکاتبة» ادا کی ہو گی، اس کی اس قدر آزاد کی دیت ہو گی، اور اس سے جو باقی ہو گی وہ مملوک کی دیت ہو گی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 912]
تخریج الحدیث: «انظر: 975 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 909
اَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ صَاحِبُ الدَّسْتَوَائِیِّ۔ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ، عَنْ یَحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِیْ عِکْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: یُؤَدَّی الْمُکَاتِبُ بِقَدْرِ مَا اَدّٰی دِیَۃِ الْحُرِّ، وَمَا رَقَّ مِنْهُ دِیَةُ الْمَمْلُوْكِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب (اگر قتل کر دیا جائے تو اس) کی اس قدر آزاد کی دیت دی جائے گی جس قدر انہوں نے مکاتبت ادا کی ہو گی، اور وہ جس قدر غلام ہو گا اس قدر اس کی غلام کی دیت دی جائے گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 909]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الديات، باب فى دبة المكا تب، رقم: 4581 . قال الشيخ الالباني: صحيح . مسند احمد: 363/1 . سنن نسائي، رقم: 4810 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں