الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
غلام کے قتل کی دیت کا بیان
اطراف الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 913 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 913
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وَهْبٌ، عَنْ اَیُّوْبَ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنْ عَلِیٍّ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: یُؤَدِّی الْمُکَاتِبِ بِقَدْرٍ مَا اَدَّی.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «مکاتب» کی (اگر وہ قتل ہو جائے) اسی قدر دیت ادا ہو گی جس قدر اس نے «مکاتبة» ادا کی ہو گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 913]
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب القسامة، باب دية المكا تب، رقم: 4811 . قال الشيخ الالباني: صحيح»
حدیث نمبر: 909
اَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ صَاحِبُ الدَّسْتَوَائِیِّ۔ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ، عَنْ یَحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِیْ عِکْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: یُؤَدَّی الْمُکَاتِبُ بِقَدْرِ مَا اَدّٰی دِیَۃِ الْحُرِّ، وَمَا رَقَّ مِنْهُ دِیَةُ الْمَمْلُوْكِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب (اگر قتل کر دیا جائے تو اس) کی اس قدر آزاد کی دیت دی جائے گی جس قدر انہوں نے مکاتبت ادا کی ہو گی، اور وہ جس قدر غلام ہو گا اس قدر اس کی غلام کی دیت دی جائے گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 909]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الديات، باب فى دبة المكا تب، رقم: 4581 . قال الشيخ الالباني: صحيح . مسند احمد: 363/1 . سنن نسائي، رقم: 4810 .»