🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
581. بَابُ مَنْ نَامَ وَبِيَدِهِ غَمَرٌ
ہاتھ میں چکناہٹ لگے ہوئے سونا
اطراف الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 1219 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الادب المفرد: 1219
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7954
المعجم الاوسط: 498، 3263
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1219
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِشْكَابَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”مَنْ نَامَ وَبِيَدِهِ غَمَرٌ قَبْلَ أَنْ يَغْسِلَهُ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ، فَلا يَلُومَنَّ إِلا نَفْسَهُ‏.‏“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس حال میں سویا کہ اس کے ہاتھ میں چکناہٹ ہو اور وہ اسے نہ دھوئے تو اسے اگر کسی چیز نے کاٹ لیا تو وہ خود کو ہی ملامت کرے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه المعجم الأوسط برقم: 597، وأخرجه مسند البزار برقم: 2886، وأخرجه أبونعيم في أخبار اصفهان برقم: 327/2» أنظر الصحيحة: 2956
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7954
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقَدْ تَفَرَّدَ بِهِ كَمَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رات گزارے اور اس کے ہاتھ میں گوشت کی بو موجود ہو اور پھر اسے کوئی چیز تکلیف پہنچائے، تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف زبیر بن بکار کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے وہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہے جیسا کہ امام طبرانی نے یہ بات بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7954]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2886)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 498
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ: نَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ غَمَرٌ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات اس حال میں بسر کرے کہ اس کے ہاتھ میں چکناہٹ کی بو باقی ہو، پھر اسے کوئی (تکلیف دہ) چیز پہنچ جائے تو وہ اپنے سوا کسی کو ملامت نہ کرے۔“
اس حدیث کو سفیان رحمہ اللہ سے، انہوں نے زہری رحمہ اللہ سے اور انہوں نے عبید اللہ رحمہ اللہ سے زبیر بن بکار رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 498]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه البزار والطبراني في الأوسط بأسانيد ورجال أحدهما رجال الصحيح خلا الزبير بن بكار وهو ثقة وقد تفرد به كما قال الطبراني «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 30» »
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19840، 20939، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26740، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3263»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح، تفرد به الزبير بن بكار
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3263
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ إِشْكِيبَ الصَّفَّارُ الْكُوفِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ نَامَ مِنْكُمْ وَقَدْ أَصَابَ مِنَ الْغَمْرِ شَيْئًا قَبْلَ أَنْ يَغْسِلَ يَدَهُ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ، فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا لَيْثٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اس حال میں سو جائے کہ اس نے چکنائی والا کھانا کھایا ہو اور ہاتھ نہ دھوئے ہوں، پھر اسے (اس کی وجہ سے) کوئی نقصان پہنچ جائے تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد (بن فضیل) منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3263]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19840، 20939، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26740، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 498»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں