🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
589. بَابُ نُبَاحِ الْكَلْبِ وَنَهِيقِ الْحِمَارِ
کتے کے بھونکنے اور گدھے کے رینکنے کے وقت کیا کیا جائے؟
اطراف الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 1233 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الادب المفرد: 1233
صحیح الادب المفرد: 941
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2221، 2327
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1233
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”أَقِلُّوا الْخُرُوجَ بَعْدَ هُدُوءٍ، فَإِنَّ لِلَّهِ دَوَابَّ يَبُثُّهُنَّ، فَمَنْ سَمِعَ نُبَاحَ الْكَلْبِ، أَوْ نُهَاقَ حِمَارٍ، فَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، فَإِنَّهُمْ يَرَوْنَ مَا لا تَرَوْنَ‏.‏“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کو جب سکون ہو جائے تو گھروں سے نکلنا کم کر دو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے بہت سے جانور ہیں جنہیں وہ (رات کو) زمین میں پھیلا دیتا ہے۔ جو کتے کے بھونکنے اور گدھے کے رینکنے کی آواز سنے تو وہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے شیطان مردود کے شر سے، کیونکہ جو وہ دیکھتے ہیں تم نہیں دیکھ پاتے۔“ [الادب المفرد/كتاب البهائم/حدیث: 1233]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 5104» أنظر الصحيحة: 1518
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 941
941/1233 (صحيح لغيره) عن جابر بن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" أقلوا الخروج بعد هدوء ؛ فإن لله ذواب يبثهن فمن سمع نباح الكلب، أو نهاق حمار [من الليل/1234] ، فليستعذ بالله من الشيطان الرجيم ؛ فإنهم يرون ما لا ترون". [وأجيفوا الأبواب، واذكروا اسم الله عليها ؛ فإن الشيطان لا يفتح باباً أجيف وذكر اسم الله عليه، وغطوا الجرار، وأوكئوا القرب، وأكفئوا الآنية/ 1234] .
0 [صحيح الادب المفرد/حدیث: 941]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح لغيره .» ‏‏‏‏ 0
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2221
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا سَمِعْتُمْ نُبَاحَ الْكِلَابِ وَنَهِيقَ الْحُمُرِ فَتَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِنَّهُنَّ يَرَوْنَ مَا لَا تَرَوْنَ، وَأَقِلُّوا الْخُرُوجَ إِذَا هَدَأَتِ الرِّجْلُ، فَإِنَّ اللهَ يَبُثُّ فِي خَلْقِهِ فِي لَيْلِهِ مَا شَاءَ، وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا إِذَا أُجِيفَ، وَأَوْكُوا الْأَسْقِيَةَ، وَخَمِّرُوا الْآنِيَةَ، وَأَطْفِئُوا السُّرُجَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کے ہینگنے کی آواز سنو تو «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں“ پڑھ کر اللہ کی پناہ طلب کیا کرو، کیونکہ وہ ایسی مخلوق کو دیکھتے ہیں جسے تم نہیں دیکھ پاتے، اور جب رات کا سناٹا چھا جائے اور لوگوں کی آمد و رفت تھم جائے تو باہر نکلنا کم کر دیا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے رات کے وقت (زمین میں) پھیلا دیتا ہے، اور (رات کو) دروازے بند کر لیا کرو کیونکہ شیطان اس بند دروازے کو نہیں کھولتا جسے (اللہ کے نام پر) بند کیا گیا ہو، اور مشکیزوں کے منہ باندھ دیا کرو، برتنوں کو ڈھانپ لیا کرو اور چراغوں کو بجھا دیا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2221]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3106، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2012، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1812، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3731، 5103، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3410، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13871، وأخرجه فتح الباري برقم: 5283، 5300، 5624، 5938، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19870، 19873، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1674، 7296، 7773، 7774، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 129، 130، 131، 132، 133، 2559، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1050، 8033، 9055، 9061، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1102، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13248، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5517، وأخرجه شرح السنة برقم: 3060، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5416/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2218»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2327
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «إِذَا سَمِعْتُمْ نُبَاحَ الْكَلْبِ بِاللَّيْلِ أَوْ نُهَاقَ الْحَمِيرِ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ؛ فَإِنَّهُمْ يَرَوْنَ مَا لَا تَرَوْنَ. وَأَقِلُّوا الْخُرُوجَ إِذَا هَدَأَتِ الرِّجْلُ؛ فَإِنَّ اللَّهَ يَبُثُّ فِي لَيْلِهِ مِنْ خَلْقِهِ مَا يَشَاءُ. وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا أُجِيفَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ. وَغَطُّوا الْجِرَارَ وَاكْفَئُوا الْآنِيَةَ وَأَوْكُوا الْقُرَبَ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”جب تم رات کے وقت کتوں کے بھونکنے یا گدھوں کے ہینگنے کی آواز سنو تو اللہ کی پناہ طلب کیا کرو؛ کیونکہ وہ ایسی مخلوق کو دیکھتے ہیں جسے تم نہیں دیکھ سکتے، اور جب رات کی خاموشی چھا جائے اور لوگوں کی آمد و رفت تھم جائے تو باہر نکلنا کم کر دیا کرو؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے رات کے وقت (زمین پر) پھیلا دیتا ہے، اور اپنے دروازے بند کر لیا کرو اور ان پر اللہ کا نام لیا کرو؛ کیونکہ شیطان اس دروازے کو نہیں کھولتا جسے اللہ کا نام لے کر بند کیا گیا ہو، اور مٹی کے بڑے برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو، دیگر برتنوں کو اوندھا کر دیا کرو اور مشکیزوں کے منہ (تسموں سے) باندھ دیا کرو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2327]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى تخريجه (برقم 2221)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3106، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2012، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1812، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3731، 5103، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3410، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13871، وأخرجه فتح الباري برقم: 5283، 5300، 5624، 5938، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19870، 19873، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1674، 7296، 7773، 7774، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 129، 130، 131، 132، 133، 2559، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1050، 8033، 9055، 9061، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1102، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13248، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5517، وأخرجه شرح السنة برقم: 3060، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5416/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2323»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں