🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ شِكَايَةِ الْجَارِ
ہمسائے کی شکایت کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 126 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الادب المفرد: 126
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2741
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 126
حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ يَعْنِي ابْنَ مُبَشِّرٍ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ‏:‏ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَعْدِيهِ عَلَى جَارِهِ، فَبَيْنَا هُوَ قَاعِدٌ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ إِذْ أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَآهُ الرَّجُلُ وَهُوَ مُقَاوِمٌ رَجُلاً عَلَيْهِ ثِيَابٌ بَيَاضٌ عِنْدَ الْمَقَامِ حَيْثُ يُصَلُّونَ عَلَى الْجَنَائِزِ، فَأَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ‏:‏ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، مَنِ الرَّجُلُ الَّذِي رَأَيْتُ مَعَكَ مُقَاوِمَكَ عَلَيْهِ ثِيَابٌ بِيضٌ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”أَقَدْ رَأَيْتَهُ‏؟“‏ قَالَ‏:‏ نَعَمْ، قَالَ‏:‏ ”رَأَيْتَ خَيْرًا كَثِيرًا، ذَاكَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسُولُ رَبِّي، مَا زَالَ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ جَاعِلٌ لَهُ مِيرَاثًا.“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے پڑوسی کی زیادتیوں کی شکایت کرنے کے لیے حاضر ہوا۔ وہ رکن اور مقام کے درمیان بیٹھا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ اس شخص نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفید پوش شخص کے سامنے مقام کے پاس کھڑے ہیں جہاں پر (اس زمانے میں) نماز جنازہ ادا کی جاتی تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے تو اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ آپ کے سامنے وہ سفید پوش شخص کون تھا جسے میں نے کھڑے دیکھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو نے اسے دیکھا ہے؟“ اس نے کہا: ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے بہت خیر دیکھی۔ وہ میرے رب کے فرستادہ جبرائیل علیہ السلام تھے۔ وہ مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ مجھے خدشہ پیدا ہوا کہ وہ اسے وارث قرار دے دیں گے۔“ [الادب المفرد/كتاب الجار/حدیث: 126]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: ضعيف .» ‏‏‏‏ الإرواء: 891، عبد بن حميد: 1129 و البزار [كشف الاستار] : 1897، لكن جملة الوصية بالجار و بعض القصة صحيحة، والجملة تقدمت عن عائشة وغيرها: 101، 104، 105
قال الشيخ الألباني: ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2741
وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا يَعْلَى - هُوَ ابْنُ عُبَيْدٍ -، عَنْ أَبِي بَكْرٍ - هُوَ ابْنُ مُبَشِّرٍ -، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْعَوَالِي إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يُصَلِّيَانِ حَيْثُ يُصَلَّى عَلَى الْجَنَائِزِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ هَذَا الَّذِي رَأَيْتُ مَعَكَ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَقَدْ رَأَيْتَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ رَأَيْتَ خَيْرًا كَثِيرًا، هَذَا جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، مَا زَالَ يُوصِينِي بِالْجَارِ، حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ کے بالائی علاقے (عوالی) سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت جبریل علیہ السلام اس جگہ نماز ادا فرما رہے تھے جہاں جنازوں کی نماز پڑھی جاتی ہے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز سے) فارغ ہوئے تو اس شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ کون صاحب تھے جنہیں میں نے آپ کے ہمراہ دیکھا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا واقعی تم نے انہیں دیکھا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں!“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً تم نے بہت بڑی خیر و فضیلت کا مشاہدہ کیا ہے، یہ جبریل علیہ السلام تھے، وہ مجھے پڑوسی (کے حقوق و حسنِ سلوک) کے بارے میں مسلسل اس قدر وصیت و تاکید کرتے رہے کہ مجھے یہ گمان ہونے لگا کہ شاید وہ اسے (مالِ وراثت میں) وارث قرار دے دیں گے۔“
[إسناده حسن، أخرجه أحمد في مسنده: 14751، وأبو يعلى: 1819، والبزار: 3125] . [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2741]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں