الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
188. بَابُ هِجْرَةِ الرَّجُلِ
آدمی کا قطع تعلقی کرنا
اطراف الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 397 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
الادب المفرد: 397
صحیح الادب المفرد: 306
مسند احمد: 18921
الفتح الربانی: 9787
صحیح ابن حبان: 5662
السنن الكبرى للبيهقي: 11337
11 تا 14
حدیث نمبر: 11337
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا شُعَيْبٌ، ح قَالَ: وَأنبأ حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي عَوْفُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ الطُّفَيْلِ، وَهُوَ ابْنُ أَخِي عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّهَا، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا حُدِّثَتْ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ فِي بَيْعٍ أَوْ عَطَاءٍ أَعْطَتْهُ عَائِشَةُ: وَاللهِ لَتَنْتَهِيَنَّ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَوْ لَأَحْجُرَنَّ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" هُوَ لِلَّهِ عَلَيَّ نَذْرٌ أَنْ لَا أُكَلِّمَ ابْنَ الزُّبَيْرِ أَبَدًا"، فَاسْتَشْفَعَ ابْنُ الزُّبَيْرِ إِلَيْهَا حِينَ طَالَتْ هِجْرَتُهَا إِيَّاهُ، فَقَالَتْ:" وَاللهِ لَا أُشَفِّعُ فِيهِ أَحَدًا أَبَدًا، وَلَا أَحْنَثُ فِي النَّذْرِ الَّذِي نَذَرْتُهُ"، فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ عَلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ كَلَّمَ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ، وَهُمَا مِنْ بَنِي زُهْرَةَ، فَقَالَ لَهُمَا: أَنْشُدُكُمَا اللهَ لَمَا أَدْخَلْتُمَانِي عَلَى عَائِشَةَ؛ فَإِنَّهَا لَا يَحِلُّ لَهَا أَنْ تَنْذِرَ قَطِيعَتِي، فَأَقْبَلَ بِهِ الْمِسْوَرُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ مُشْتَمِلَيْنِ بِأَرْدِيَتِهِمَا، حَتَّى اسْتَأْذَنَا عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، فَقَالَا: السَّلَامُ عَلَيْكِ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، أَنَدْخُلُ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا:" ادْخُلُوا"، فَقَالُوا: كُلُّنَا، قَالَتْ:" نَعَمْ، ادْخُلُوا كُلُّكُمْ"، وَلَا تَعْلَمُ أَنَّ مَعَهُمَا ابْنَ الزُّبَيْرِ، فَلَمَّا دَخَلُوا دَخَلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ الْحِجَابَ، فَاعْتَنَقَ عَائِشَةَ وَطَفِقَ يُنَاشِدُهَا وَيَبْكِي، وَطَفِقَ الْمِسْوَرُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ يُنَاشِدَانِهَا إِلَّا مَا كَلَّمَتْهُ وَقَبِلَتْ مِنْهُ، وَيَقُولَانِ: إنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَمَّا قَدْ عَلِمْتِ مِنَ الْهِجْرَةِ، وَإِنَّهُ" لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ"، فَلَمَّا أَكْثَرُوا عَلَى عَائِشَةَ مِنَ التَّذْكِرَةِ وَالتَّحْرِيجِ طَفِقَتْ تُذَكِّرُهُمَا وَتَبْكِي وَتَقُولُ:" إِنِّي قَدْ نَذَرْتُ، وَالنَّذْرُ شَدِيدٌ"، فَلَمْ يَزَالِا بِهَا حَتَّى كَلَّمَتِ ابْنَ الزُّبَيْرِ، ثُمَّ أَعْتَقَتْ فِي نَذْرِهَا ذَلِكَ أَرْبَعِينَ رَقَبَةً، ثُمَّ كَانَتْ تَذْكُرُ نَذْرَهَا ذَلِكَ بَعْدَمَا أَعْتَقَتْ أَرْبَعِينَ رَقَبَةً ثُمَّ تَبْكِي حَتَّى تَبُلُّ دُمُوعُهَا خِمَارَهَا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْيَمَانِ. قَالَ الشَّيْخُ: فَهَذِهِ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا لَا تُنْكِرُ الْحَجْرَ، وَابْنُ الزُّبَيْرِ يَرَاهُ، وَقَدْ كَانَ الْحَجْرُ مَعْرُوفًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يُرْوَى عَنْهُ إِنْكَارُهُ، ⦗١٠٣⦘ وَدَلَّ عَلَى ذَلِكَ مَا.
عوف بن حارث بن طفیل سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مادری بھتیجے تھے، فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کوئی چیز بھیجی یا خیرات کی تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما، ان کے بھانجے تھے، کہنے لگے: ”عائشہ (رضی اللہ عنہا) کو ایسے معاملوں سے باز رہنا چاہیے، نہیں تو اللہ کی قسم! میں ان کے لیے حجر (پابندی) کا حکم کر دوں گا۔“ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”پھر میں اللہ کے لیے نذر مانتی ہوں کہ ابن زبیر (رضی اللہ عنہما) سے اب کبھی نہیں بولوں گی۔“ اس کے بعد ان کے قطعِ تعلق پر جب عرصہ گزر گیا تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے لیے ان سے سفارش کی گئی۔ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے کہا: ”ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! اس کے بارے میں کوئی سفارش تسلیم نہیں کروں گی اور اپنی نذر نہیں توڑوں گی۔“ جب یہ قطعِ تعلق سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے لیے بہت تکلیف دہ ہو گیا تو انہوں نے سیدنا مسور بن مخرمہ اور سیدنا عبدالرحمن بن اسود رضی اللہ عنہما سے اس سلسلے میں بات کی۔ وہ دونوں بنو زہرہ سے تعلق رکھتے تھے۔ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا کہ میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں: ”کسی طرح تم مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لے جاؤ؛ کیونکہ ان کے لیے یہ جائز نہیں کہ میرے ساتھ صلہ رحمی کو توڑنے کی قسم کھائیں۔“ چنانچہ سیدنا مسور اور سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہما دونوں اپنی چادروں میں لپٹے ہوئے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو اس میں ساتھ لے کر آئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اندر آنے کی اجازت چاہی اور عرض کیا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ”تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو“، کیا ہم اندر آ سکتے ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”آ جاؤ۔“ انہوں نے کہا: ”ہم سب؟“ کہا: ”ہاں، سب آ جاؤ۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پتہ نہ تھا کہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما بھی ساتھ ہیں، جب یہ اندر گئے تو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما پردہ ہٹا کر اندر داخل ہو گئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے لپٹ کر رونے لگے اور اللہ کا واسطہ دینے لگے، اور سیدنا مسور اور سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہما بھی اللہ کا واسطہ دینے لگے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے بولیں اور انہیں معاف کر دیں۔ ان حضرات نے یہ بھی عرض کیا کہ جیسا کہ تم کو معلوم ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قطعِ تعلقی سے منع فرمایا ہے کہ: ”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ کسی اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطعِ تعلقی کرے۔“ جب ان کا تکرار سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر زیادہ ہو گیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی انہیں یاد دلانے لگیں اور رونے لگیں اور فرمانے لگیں: ”میں نے تو قسم کھائی ہے اور قسم کا معاملہ سخت ہے“، لیکن یہ لوگ برابر کوشش کرتے رہے، یہاں تک کہ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے بات کر لی اور اپنی قسم توڑنے پر چالیس غلام آزاد کیے، اس کے بعد جب بھی یہ قسم یاد کرتیں تو رونے لگتیں اور آپ کا دوپٹہ آنسوؤں سے تر ہو جاتا۔ شیخ فرماتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا حجر کا انکار نہیں کرتی تھیں اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کا بھی یہی خیال تھا اور حجر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے بھی معروف تھا، کسی سے اس کا انکار منقول نہیں ہے، یہ اسی پر دلالت کرتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحجر/حدیث: 11337]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري:6075»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17160
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ، - وَهُوَ ابْنُ أَخِي عَائِشَةَ لِأُمِّهَا - أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ: فِي بَيْعٍ أَوْ عَطَاءٍ أَعْطَتْهُ: وَاللهِ لَتَنْتَهِيَنَّ عَائِشَةُ أَوْ لَأَحْجُرَنَّ عَلَيْهَا، قَالَتْ عَائِشَةُ : أَوَقَالَ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : هُوَ عَلَيَّ لِلهِ نَذْرٌ أَنْ لَا أُكَلِّمَ ابْنَ الزُّبَيْرِ كَلِمَةً أَبَدًا، فَاسْتَشْفَعَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ إِلَيْهَا حِينَ طَالَتْ هِجْرَتُهَا إِيَّاهُ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : وَاللهِ لَا أُشَفِّعُ فِيهِ أَحَدًا، وَلَا أَحْنَثُ فِي نَذْرِي الَّذِي نَذَرْتُ أَبَدًا، فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ عَلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ كَلَّمَ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ - وَهُمَا مِنْ زُهْرَةَ - فَقَالَ لَهُمَا: أَنْشُدُكُمَا بِاللهِ إِلَّا أَدْخَلْتُمَانِي عَلَى عَائِشَةَ ، فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لَهَا أَنْ تَنْذِرَ قَطِيعَتِي، فَأَقْبَلَ الْمِسْوَرُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ بِابْنِ الزُّبَيْرِ مُشْتَمِلَيْنِ عَلَيْهِ بِأَرْدِيَتِهِمَا حَتَّى اسْتَأْذَنَا عَلَى عَائِشَةَ فَقَالَا: السَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللهِ، أَنَدْخُلُ؟ فَقَالَتْ عَائِشَةُ : ادْخُلُوا، قَالُوا: كُلُّنَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَتِ: ادْخُلُوا كُلُّكُمْ، وَلَا تَعْلَمُ عَائِشَةُ أَنَّ مَعَهُمُ ابْنَ الزُّبَيْرِ ، فَلَمَّا دَخَلُوا اقْتَحَمَ ابْنُ الزُّبَيْرِ الْحِجَابَ فَاعْتَنَقَ عَائِشَةَ وَطَفِقَ يُنَاشِدُهَا وَيَبْكِي، وَطَفِقَ الْمِسْوَرُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ يُنَاشِدَانِ عَائِشَةَ إِلَّا مَا كَلَّمَتْهُ وَقَبِلَتْ مِنْهُ، وَيَقُولَانِ لَهَا: " إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَمَّا قَدْ عَلِمْتِ عَنِ الْهِجْرَةِ، فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، فَلَمَّا أَكْثَرُوا عَلَى عَائِشَةَ مِنَ التَّذْكِرَةِ وَالتَّحَرُّجِ طَفِقَتْ تُذَكِّرُهُمْ وَتَبْكِي وَتَقُولُ: إِنِّي قَدْ نَذَرْتُ وَالنَّذْرُ شَدِيدٌ، فَلَمْ يَزَالُوا بِهَا حَتَّى كَلَّمَتِ ابْنَ الزُّبَيْرِ وَأَعْتَقَتْ فِي نَذْرِهَا ذَلِكَ أَرْبَعِينَ رَقَبَةً، ثُمَّ كَانَتْ تَذْكُرُ نَذْرَهَا ذَلِكَ بَعْدَمَا أَعْتَقَتْ أَرْبَعِينَ رَقَبَةً، وَتَبْكِي حَتَّى تَبُلَّ دُمُوعُهَا خِمَارَهَا.
عوف بن حارث رحمہ اللہ، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مادری بھتیجے تھے، بیان کرتے ہیں کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ایک خرید و فروخت یا عطیے کے بارے میں، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دیا تھا، کہا: اللہ کی قسم! عائشہ ضرور باز آ جائیں گی، ورنہ میں ان پر پابندی لگا دوں گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا اس نے ایسا کہا ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرے ذمے اللہ کے لیے نذر ہے کہ میں ابن زبیر سے کبھی کوئی بات نہیں کروں گی۔ جب سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا یہ بائیکاٹ طویل ہو گیا تو انہوں نے سفارش کرانی چاہی، مگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس کے بارے میں کسی کی سفارش قبول نہیں کروں گی، اور نہ اپنی اس نذر کو، جو میں نے مانی ہے، کبھی توڑوں گی۔ جب یہ معاملہ ابن زبیر پر طویل ہو گیا تو انہوں نے سیدنا مسور بن مخرمہ اور عبدالرحمن بن اسود بن عبد یغوث رضی اللہ عنہما سے بات کی - اور یہ دونوں قبیلہ زہرہ سے تھے - اور ان سے کہا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لے چلو، کیونکہ ان کے لیے میرا بائیکاٹ کرنے کی نذر ماننا جائز نہیں۔ چنانچہ سیدنا مسور اور عبدالرحمن بن اسود رضی اللہ عنہما، ابن زبیر کو اپنی چادروں میں لپیٹ کر لے چلے، یہاں تک کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اندر آنے کی اجازت مانگی اور کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو، کیا ہم اندر آ سکتے ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آ جاؤ۔ انہوں نے کہا: اے ام المؤمنین! کیا ہم سب؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تم سب اندر آ جاؤ - جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ ابن زبیر بھی ہیں۔ جب وہ لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس داخل ہوئے تو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما پردے میں گھس گئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے لپٹ گئے، اور ان سے التجا کرنے اور رونے لگے، اور سیدنا مسور اور عبدالرحمن رضی اللہ عنہما بھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے التجا کرنے لگے کہ آپ ان سے بات کر لیں اور انہیں معاف کر دیں، اور ان سے کہنے لگے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ہجر سے منع فرمایا ہے جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، کیونکہ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔“ جب انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بار بار یاد دلایا اور خوف دلایا تو وہ بھی انہیں یاد دلانے اور رونے لگیں اور کہنے لگیں: میں نے نذر مانی تھی، اور نذر بہت سخت چیز ہے، تو وہ برابر ان سے اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے بات کر لی اور اپنی اس نذر میں چالیس غلام آزاد کیے، پھر وہ چالیس غلام آزاد کرنے کے بعد بھی اپنی اس نذر کو یاد کرتیں اور روتیں یہاں تک کہ ان کے آنسو ان کی اوڑھنی کو بھگو دیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17160]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 21، حدیث 24»
حدیث نمبر: 17161
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَوْفِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ طُفَيْلٍ، وَهُوَ ابْنُ أَخِي عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّهَا ، أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ فِي بَيْعٍ أَوْ عَطَاءٍ أَعْطَتْهُ عَائِشَةُ : وَاللهِ لَتَنْتَهِيَنَّ عَائِشَةُ أَوْ لَأَحْجُرَنَّ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: هُوَ قَالَ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَهُوَ لِلهِ نَذْرٌ أَنْ لَا أُكَلِّمَ ابْنَ الزُّبَيْرِ كَلِمَةً أَبَدًا، فَاسْتَشْفَعَ ابْنُ الزُّبَيْرِ إِلَيْهَا حِينَ طَالَتْ هِجْرَتُهَا إِيَّاهُ، فَقَالَتْ: وَاللهِ لَا أُشَفِّعُ فِيهِ أَحَدًا أَبَدًا، وَلَا أَحْنَثُ نَذْرِي الَّذِي نَذَرْتُ أَبَدًا، فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ عَلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ كَلَّمَ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ - وَهُمَا مِنْ بَنِي زُهْرَةَ - فَقَالَ لَهُمَا: أَنْشُدُكُمَا اللهَ إِلَّا أَدْخَلْتُمَانِي عَلَى عَائِشَةَ ، فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لَهَا أَنْ تَنْذِرَ قَطِيعَتِي، فَأَقْبَلَ بِهِ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ مُشْتَمِلَيْنِ عَلَيْهِ بِأَرْدِيَتِهِمَا حَتَّى اسْتَأْذَنَا عَلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَا: السَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللهِ، أَنَدْخُلُ؟ قَالَتْ عَائِشَةُ : ادْخُلُوا، قَالُوا: كُلُّنَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَتْ: نَعَمِ ادْخُلُوا كُلُّكُمْ - وَلَا تَعْلَمُ عَائِشَةُ أَنَّ مَعَهُمَا ابْنَ الزُّبَيْرِ - فَلَمَّا دَخَلُوا دَخَلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ الْحِجَابَ فَاعْتَنَقَ عَائِشَةَ وَطَفِقَ يُنَاشِدُهَا وَيَبْكِي، وَطَفِقَ الْمِسْوَرُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ يُنَاشِدَانِ عَائِشَةَ إِلَّا مَا كَلَّمَتْهُ وَقَبِلَتْ مِنْهُ، وَيَقُولَانِ: " إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَمَّا قَدْ عَلِمْتِ مِنَ الْهِجْرَةِ، فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، فَلَمَّا أَكْثَرُوا عَلَى عَائِشَةَ التَّذْكِرَةَ وَالتَّحْرِيجَ طَفِقَتْ تُذَكِّرُهُمْ وَتَبْكِي وَتَقُولُ: إِنِّي قَدْ نَذَرْتُ وَالنَّذْرُ شَدِيدٌ، فَلَمْ يَزَالُوا بِهَا حَتَّى كَلَّمَتِ ابْنَ الزُّبَيْرِ فَأَعْتَقَتْ فِي نَذْرِهَا أَرْبَعِينَ رَقَبَةً، ثُمَّ كَانَتْ تَذْكُرُ نَذْرَهَا ذَلِكَ بَعْدَمَا أَعْتَقَتْ أَرْبَعِينَ رَقَبَةً، وَتَبْكِي حَتَّى تَبُلَّ دُمُوعُهَا خِمَارَهَا.
عوف بن حارث بن طفیل رحمہ اللہ، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مادری بھتیجے تھے، بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ایک خرید و فروخت یا عطیے کے بارے میں، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دیا تھا، کہا: اللہ کی قسم! عائشہ ضرور باز آ جائیں گی، ورنہ میں ان پر پابندی لگا دوں گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا اس نے ایسا کہا ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: تو یہ اللہ کے لیے نذر ہے کہ میں ابن زبیر سے کبھی کوئی بات نہیں کروں گی۔ جب سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا یہ بائیکاٹ طویل ہو گیا تو انہوں نے سفارش کرانی چاہی، مگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کی قسم! میں کبھی کسی کی سفارش قبول نہیں کروں گی، اور نہ اپنی اس نذر کو، جو میں نے مانی ہے، کبھی توڑوں گی۔ جب یہ معاملہ ابن زبیر پر طویل ہو گیا تو انہوں نے سیدنا مسور بن مخرمہ اور عبدالرحمن بن اسود بن عبد یغوث رضی اللہ عنہما سے بات کی - اور یہ دونوں بنو زہرہ سے تھے - اور ان سے کہا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لے چلو، کیونکہ ان کے لیے میرا بائیکاٹ کرنے کی نذر ماننا جائز نہیں۔ چنانچہ سیدنا مسور بن مخرمہ اور عبدالرحمن بن اسود رضی اللہ عنہما، ابن زبیر کو اپنی چادروں میں لپیٹ کر لے چلے، یہاں تک کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اندر آنے کی اجازت مانگی اور کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو، کیا ہم اندر آ سکتے ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آ جاؤ۔ انہوں نے کہا: اے ام المؤمنین! کیا ہم سب؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہاں، تم سب اندر آ جاؤ - جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ ابن زبیر بھی ہیں۔ جب وہ داخل ہوئے تو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما پردے میں داخل ہوئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے لپٹ گئے، اور ان سے التجا کرنے اور رونے لگے، اور سیدنا مسور اور عبدالرحمن رضی اللہ عنہما بھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے التجا کرنے لگے کہ آپ ان سے بات کر لیں اور انہیں معاف کر دیں، اور کہنے لگے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ہجر سے منع فرمایا ہے جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، کیونکہ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔“ جب انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بار بار یاد دلایا اور خوف دلایا تو وہ بھی انہیں یاد دلانے اور رونے لگیں اور کہنے لگیں: میں نے نذر مانی تھی، اور نذر بہت سخت چیز ہے، تو وہ برابر ان سے اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے بات کر لی اور اپنی نذر میں چالیس غلام آزاد کیے، پھر وہ چالیس غلام آزاد کرنے کے بعد بھی اپنی اس نذر کو یاد کرتیں اور روتیں یہاں تک کہ ان کے آنسو ان کی اوڑھنی کو بھگو دیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17161]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 22، حدیث 25»
حدیث نمبر: 17163
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ الْحَلَبِيُّ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي مَنِيعٍ الرُّصَافِيُّ ، ثَنَا جَدِّي ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي عَوْفُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ الطُّفَيْلِ - وَهُوَ ابْنُ أَخِي عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمِّهَا - أَنَّ عَائِشَةَ ، حُدِّثَتْ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ فِي بَيْعٍ أَوْ عَطَايَا أَعْطَتْهَا عَائِشَةُ : وَاللهِ لَتَنْتَهِيَنَّ عَائِشَةُ أَوْ لَأَحْجُرَنَّ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَهُوَ قَالَ هَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَتْ: هُوَ لِلهِ عَلَيَّ نَذْرٌ أَنْ لَا أُكَلِّمَ ابْنَ الزُّبَيْرِ كَلِمَةً أَبَدًا، فَاسْتَشْفَعَ ابْنُ الزُّبَيْرِ إِلَيْهَا النَّاسَ حِينَ أَطَالَتْ هِجْرَتَهُ، فَقَالَتْ: وَاللهِ لَا أُشَفِّعُ فِيهِ أَحَدًا، وَلَا أَحْنَثُ فِي نَذْرِي أَبَدًا، فَلَمَّا طَالَ ذَلِكَ عَلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ كَلَّمَ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ ، وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ - وَهُمَا مِنْ بَنِي زُهْرَةَ - فَقَالَ لَهُمَا: أَنْشُدُكُمَا اللهَ إِلَّا أَدْخَلْتُمَانِي عَلَى عَائِشَةَ ، وَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لَهَا أَنْ تَنْذِرَ قَطِيعَتِي، فَأَقْبَلَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ مُشْتَمِلَيْنِ عَلَيْهِ بِأَرْدِيَتِهِمَا حَتَّى اسْتَأْذَنَا عَلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَا: السَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، أَنَدْخُلُ؟ قَالَتْ عَائِشَةُ : ادْخُلُوا، قَالُوا: كُلُّنَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ فَادْخُلُوا كُلُّكُمْ - وَلَا تَشْعُرُ عَائِشَةُ أَنَّ مَعَهُمَا ابْنَ الزُّبَيْرِ - فَلَمَّا دَخَلُوا دَخَلَ ابْنُ الزُّبَيْرِ الْحِجَابَ، فَاعْتَنَقَ عَائِشَةَ فَطَفِقَ يُنَاشِدُهَا وَيَبْكِي، وَطَفِقَ الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ يُنَاشِدَانِ عَائِشَةَ بِاللهِ أَنْ كَلِّمِيهِ وَقَبِلْتِ مِنْهُ، وَيَقُولَانِ لَهَا: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَنِ الْهِجْرَةِ كَمَا عَلِمْتِ وَقَالَ: لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثِ لَيَالٍ، فَلَمَّا أَكْثَرُوا عَلَى عَائِشَةَ مِنَ التَّذْكِرَةِ وَالتَّحْرِيجِ طَفِقَتْ تُذَكِّرُهُمْ، وَتَبْكِي وَتَقُولُ: إِنِّي قَدْ نَذَرْتُ، وَالنَّذْرُ شَأْنُهُ شَدِيدٌ، فَلَمْ يَزَالَا بِهَا حَتَّى كَلَّمَتِ ابْنَ الزُّبَيْرِ ثُمَّ أَعْتَقَتْ فِي نَذْرِهَا أَرْبَعِينَ رَقَبَةً، ثُمَّ كَانَتْ تَذْكُرُ نَذْرَهَا ذَلِكَ بَعْدَمَا أَعْتَقَتْ أَرْبَعِينَ رَقَبَةً ثُمَّ تَبْكِي حَتَّى تَبُلَّ دُمُوعُهَا خِمَارَهَا.
عوف بن حارث بن طفیل رحمہ اللہ، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مادری بھتیجے تھے، بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا گیا کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ایک خرید و فروخت یا عطیوں کے بارے میں، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے دیے تھے، کہا: اللہ کی قسم! عائشہ ضرور باز آ جائیں گی، ورنہ میں ان پر پابندی لگا دوں گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا اس نے ایسا کہا ہے؟ لوگوں نے کہا: ہاں۔ تو انہوں نے کہا: میرے ذمے اللہ کے لیے نذر ہے کہ میں ابن زبیر سے کبھی کوئی بات نہیں کروں گی۔ ابن زبیر نے لوگوں کو واسطہ بنا کر ان سے سفارش کرانی چاہی جب ان کا یہ بائیکاٹ طویل ہو گیا، مگر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کی قسم! میں اس کے بارے میں کسی کی سفارش قبول نہیں کروں گی، اور نہ اپنی نذر کبھی توڑوں گی۔ جب یہ معاملہ ابن زبیر پر طویل ہو گیا تو انہوں نے سیدنا مسور بن مخرمہ اور عبدالرحمن بن اسود بن عبد یغوث رضی اللہ عنہما سے بات کی - اور یہ دونوں بنو زہرہ سے تھے - اور ان سے کہا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لے چلو، اور یہ کہ ان کے لیے میرا بائیکاٹ کرنے کی نذر ماننا جائز نہیں۔ چنانچہ سیدنا مسور بن مخرمہ اور عبدالرحمن بن اسود بن عبد یغوث، ابن زبیر کو اپنی چادروں میں لپیٹ کر لے چلے، یہاں تک کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اندر آنے کی اجازت مانگی اور کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، کیا ہم اندر آ سکتے ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آ جاؤ۔ انہوں نے کہا: اے ام المؤمنین! کیا ہم سب؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہاں، تم سب اندر آ جاؤ - جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ ابن زبیر بھی ہیں۔ جب وہ لوگ داخل ہوئے تو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما پردے میں داخل ہوئے، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے لپٹ گئے، اور ان سے التجا کرنے اور رونے لگے، اور سیدنا مسور بن مخرمہ اور عبدالرحمن بن اسود رضی اللہ عنہما اللہ کا واسطہ دے کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے التجا کرنے لگے کہ آپ ان سے بات کر لیں اور انہیں معاف کر دیں، اور ان سے کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجر سے منع فرمایا ہے جیسا کہ آپ کو معلوم ہے، اور فرمایا: ”کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔“ جب انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو بار بار یاد دلایا اور خوف دلایا تو وہ بھی انہیں یاد دلانے اور رونے لگیں اور کہنے لگیں: میں نے نذر مانی تھی، اور نذر کا معاملہ سخت ہے، تو وہ دونوں برابر ان سے اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے بات کر لی، پھر اپنی نذر میں چالیس غلام آزاد کیے، پھر وہ چالیس غلام آزاد کرنے کے بعد بھی اپنی اس نذر کو یاد کرتیں پھر روتیں یہاں تک کہ ان کے آنسو ان کی اوڑھنی کو بھگو دیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17163]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 23، حدیث 27»