الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
281. بَابُ مَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ
جس کے سامنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہو، اور اس نے درود نہ پڑھا، اس کا وبال
اطراف الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 644 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الادب المفرد: 644
صحیح الادب المفرد: 501
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 75
حدیث نمبر: 644
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَيْبَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ، عَنْ عِصَامِ بْنِ زَيْدٍ، (وَأَثْنَى عَلَيْهِ ابْنُ شَيْبَةَ خَيْرًا) ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَقَى الْمِنْبَرَ، فَلَمَّا رَقَى الدَّرَجَةَ الأُولَى، قَالَ: ”آمِينَ“، ثُمَّ رَقَى الثَّانِيَةَ، فَقَالَ: ”آمِينَ“، ثُمَّ رَقَى الثَّالِثَةَ، فَقَالَ: ”آمِينَ“، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِعْنَاكَ تَقُولُ: ”آمِينَ“ ثَلاثَ مَرَّاتٍ؟ قَالَ: ”لَمَّا رَقِيتُ الدَّرَجَةَ الأُولَى جَاءَنِي جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: شَقِيَ عَبْدٌ أَدْرَكَ رَمَضَانَ، فَانْسَلَخَ مِنْهُ وَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، فَقُلْتُ: آمِينَ، ثُمَّ قَالَ: شَقِيَ عَبْدٌ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يُدْخِلاهُ الْجَنَّةَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، ثُمَّ قَالَ: شَقِيَ عَبْدٌ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، فَقُلْتُ: آمِينَ.“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر جلوہ افروز ہوئے۔ جب پہلی سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین۔“ پھر دوسری پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، پھر تیسری پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین۔“ صحابہ نے کہا: اللہ کے رسول! ہم نے آپ کو تین مرتبہ ”آمین“ کہتے ہوئے سنا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میں پہلی سیڑھی پر چڑھا تو جبرائیل علیہ السلام میرے پاس آئے اور کہا: بدبخت ہے وہ شخص جس نے رمضان کا مہینہ پایا، پھر وہ گزر گیا اور اس کی بخشش نہ ہوئی، تو میں نے کہا: آمین۔ پھر کہا: بدنصیب ہے وہ بندہ جس نے اپنے والدین یا دونوں میں سے ایک کو پایا اور انہوں نے اس کو جنت میں داخل نہ کرایا، تو میں نے کہا: آمین۔ پھر کہا: کم بخت ٹھہرا وہ شخص جس کے سامنے آپ کا ذکر ہوا اور اس نے آپ پر درود نہ پڑھا۔ میں نے کہا: آمین۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 644]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه المعجم الكبير برقم: 243/2، وأخرجه شعب الإيمان للبيهقي برقم: 3622» انظر صحيح الترغيب: 2491
«أخرجه المعجم الكبير برقم: 243/2، وأخرجه شعب الإيمان للبيهقي برقم: 3622» انظر صحيح الترغيب: 2491
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 501
501/644 عن جابر بن عبد الله: أن النبي صلى الله عليه وسلم رقى المنبر، فلما رقى الدرجة الأولى قال:"آمين". ثم رقى الثانية، فقال:"آمين".. ثم رقى الثالثة: فقال:"آمين". فقالوا: يا رسول الله! سمعناك تقول:"آمين" ثلاث مرات؟ قال:"لما رقيت الدرجة الأولى جاءني جبريل صلى الله عليه وسلم، فقال: شقي عبد أدرك رمضان فانسلخ منه ولم يغفر له. فقلت: آمين. ثم قال: شقي عبد أدرك والديه أو أحدهما فلم يدخلاه الجنة. فقلت: آمين. ثم قال: شقي عبد ذكرتَ عنه ولم يصل عليك. فقلت: آمين".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، جب آپ پہلی سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، پھر دوسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، پھر جب تیسری سیڑھی پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ہم نے سنا کہ آپ نے تین بار آمین کہا:؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میں پہلی سیڑھی پر چڑھا تو جبریل میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا: بدبخت ہوا وہ بندہ جس پر رمضان آیا اور گزر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی، میں نے اس پر کہا: آمین، پھر کہا: بدبخت ہوا وہ بندہ جس نے والدین کو ان دونوں کو یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے میں پایا اور ان کی خدمت کی وجہ سے جنت میں نہ جا سکا اس پر میں نے کہا: آمین، پھر کہا: بدنصیب ہوا وہ انسان جس کے سامنے آپ کا ذکر آیا اور اس نے آپ پر درود نہ پڑھا، میں نے کہا: آمین۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 501]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح لغيره .»
«أخرجه المعجم الكبير برقم: 243/2، وأخرجه شعب الإيمان للبيهقي برقم: 3622» انظر صحيح الترغيب: 2491
«أخرجه المعجم الكبير برقم: 243/2، وأخرجه شعب الإيمان للبيهقي برقم: 3622» انظر صحيح الترغيب: 2491
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
حدیث نمبر: 75
«أتاني جبريل فقال: يا محمد! من أدرك أحد والديه فمات فدخل النار فأبعده الله قل: آمين فقلت: آمين قال: يا محمد من أدرك شهر رمضان فمات فلم يغفر له فأدخل النار فأبعده الله قل: آمين فقلت: آمين قال: ومن ذكرت عنده فلم يصل عليك فمات فدخل النار فأبعده الله قل: آمين فقلت: آمين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور کہا: اے محمد! جس شخص نے اپنے والدین میں سے کسی ایک کو پایا، پھر وہ مر گیا اور (ان کی خدمت نہ کرنے کے سبب) جہنم میں داخل ہوا تو اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ انہوں نے کہا: اے محمد! جس شخص نے رمضان کا مہینہ پایا، پھر وہ مر گیا اور اس کی بخشش نہ ہوئی تو وہ جہنم میں داخل ہوا، اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ انہوں نے کہا: اور جس شخص کے پاس آپ کا ذکر کیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہ بھیجا، پھر وہ مر گیا اور جہنم میں داخل ہوا، تو اللہ نے اسے اپنی رحمت سے دور کر دیا، آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 75]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن جابر بن سمرة. تخريج الترغيب 3/216: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح