🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
342. بَابُ‏:‏ وَيَأْتِيكَ بِالأخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ
تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے تیار نہیں کیا ہوگا
اطراف الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 792 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
الادب المفرد: 792، 867
شمائل ترمذی: 240
صحیح الادب المفرد: 612، 670
مسند احمد: 25071، 25231، 25862
الفتح الربانی: 9953
الجامع الكامل: 14585
السنن الكبرى للبيهقي: 21114
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4945
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21114
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثنا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: سُئِلَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: هَلْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَمَثَّلُ بِشَيْءٍ مِنَ الشِّعْرِ؟ ⦗٤٠٦⦘ قَالَتْ: رُبَّمَا دَخَلَ وَهُوَ يَقُولُ:" سَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ".
عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی مثال اشعار میں سے ہے؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی اس طرح کہہ لیا کرتے تھے: ”عنقریب تیرے پاس وہ شخص خبریں لائے گا، جس کو تو نے زادِ سفر بھی نہیں دیا تھا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21114]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4945
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم" يَتَمَثَّلُ شِعْرًا قَطُّ؟ قَالَتْ: كَانَ أَحْيَانًا إِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ يَقُولُ: «‏‏‏‏
[البحر الطويل]
وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ
» ‏‏‏‏
عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی (اپنی گفتگو میں) بطورِ تمثیل کوئی شعر پڑھا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بسا اوقات جب اپنے گھر میں تشریف لاتے تو (بطورِ تمثیل) یہ مصرع پڑھا کرتے تھے: «وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ» ”اور تیرے پاس خبریں وہ شخص لے کر آئے گا جسے تو نے کوئی زادِ راہ (یا معاوضہ) نہیں دیا تھا۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4945]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى بطرقه»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2848، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24550، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 10، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4924»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں