🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. باب كَيْفَ يَرُدُّ السَّلاَمَ في الصَّلاَةِ:
نماز میں سلام کا جواب کس طرح دیا جائے
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1399 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
سنن دارمی: 1399
سنن ابوداود: 925
سنن ترمذی: 367
سنن نسائی: 1187، 1188
مسند احمد: 18931
المنتقى ابن الجارود: 216
الفتح الربانی: 1940، 8263
صحیح ابن حبان: 2259
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 61
السنن الكبرى للبيهقي: 3400
المعجم الکبیر للطبرانی: 7262
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 61
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ , عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ، عَنْ نَابِلٍ، صَاحِبِ الْعَبَّاسِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ صُهَيْبٍ، قَالَ:" مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ , فَرَدَّ إِلَيَّ إِشَارَةً , وَقَالَ: لا أَعْلَمُ إِلا أَنَّهُ قَالَ: قَدْ أَشَارَ بِأُصْبُعِهِ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے میں نے سلام کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ سے جواب دیا راوی حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں میرے علم کے مطابق سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی کے اشارے سے جواب دیا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صلاة الخوف/حدیث: 61]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الصلاة، باب رد السلام فی الصلاة، رقم: 925؛ سنن ترمذی، الصلاة، باب ماجاء فی الاشارة فی الصلاة، رقم: 367؛ سنن نسائی، السهو، باب رد السلام بالاشارة فی الصلاة، رقم: 1186.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3400
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنَ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا الْأَسْفَاطِيُّ يَعْنِي عَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ نَابِلٍ صَاحِبِ الْعَبَاءِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ:" مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَرَدَّ إِلَيَّ إِشَارَةً قَالَ لَيْثٌ: حَسِبْتُهُ قَالَ:" بِأُصْبُعِهِ" وَقَدْ رُوِيَ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ بِإِسْنَادٍ فِيهِ إِرْسَالٌ أَنَّهُ أَشَارَ بِيَدِهِ بِلَا شَكٍّ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے سے جواب دیا۔ لیث کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے فرمایا: اپنی انگلی سے اشارہ کیا۔
اس قصہ میں ایک ایسی سند سے بھی روایت ہے جس میں ارسال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر کسی شک کے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3400]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الترمذي 367»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7262
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ ، ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ نَابِلٍ، صَاحِبِ الْعَبَاءِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ صُهَيْبٍ ، قَالَ: مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَرَدَّ عَلَيَّ إِشَارَةً.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اشارے سے جواب دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7262]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 30، حدیث 7293»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں