🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب مَا لاَ يَجُوزُ في الأَضَاحِيِّ:
قربانی کے لئے جو جانور جائز نہیں اس کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1989 (کل: 25 مقامات، 15 کتب)
سنن دارمی: 1989، 1988
سنن ابوداود: 2802
سنن ترمذی: 1497
سنن نسائی: 4376
بلوغ المرام: 1163
مشکوۃ المصابیح: 1465
مسند احمد: 18510، 18542، 18667، 18675
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1060
المنتقى ابن الجارود: 481، 907
الفتح الربانی: 4677
صحیح ابن حبان: 5919، 5921، 5922
المستدرک علی الصحیحین: 7717
الجامع الكامل: 7162
السنن الكبرى للبيهقي: 19094، 19097، 19099، 19100
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 886
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19094
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ مَاذَا يُتَّقَى مِنَ الضَّحَايَا؟ فَأَشَارَ بِيَدِهِ فَقَالَ أَرْبَعًا. وَكَانَ الْبَرَاءُ يُشِيرُ بِيَدِهِ وَيَقُولُ: وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلَعُهَا، وَالْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لَا تَنْقَى..
براء بن عازب رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کن جانوروں کی قربانی سے بچا جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے اشارہ سے فرمایا: ”چار قسم کے جانوروں کی قربانی سے بچا جائے“۔ براء بن عازب رضی اللہ عنہما نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے چھوٹا ہے: ”ایسا لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو اور کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو اور ایسا بیمار جس کی مرض واضح ہو اور ایسا بوڑھا جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19094]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19097
يُرِيدُ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ بْنَ فَيْرُوزَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَا كَرِهَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ نَهَى عَنْهُ مِنَ الْأَضَاحِيِّ فَقَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِهِ فَقَالَ:" أَرْبَعٌ لَا يُجْزِينَ: الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلَعُهَا، وَالْكَسِيرَةُ الَّتِي لَا تَنْقَى". قُلْتُ: إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَكُونَ فِي السِّنِّ نَقْصٌ أَوْ فِي الْأُذُنِ نَقْصٌ، فَقَالَ: فَمَا كَرِهْتَ مِنْهُ فَدَعْهُ وَلَا تُحَرِّمْهُ عَلَى أَحَدٍ..
عبید بن فیروز کہتے ہیں: میں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کن جانوروں کی قربانی سے منع کرتے تھے؟ فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا (لیکن میرا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے چھوٹا ہے) کہ ”چار قسم کے جانوروں کی قربانی کرنا جائز نہیں ہے: کانا جانور جس کا کانا پن ظاہر ہو، بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو، اور ایسا لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو اور ایسا بوڑھا جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔“ راوی کہتے ہیں: میں دانت یا کان میں نقص کو ناپسند کرتا ہوں۔ فرمایا: جس کو تو ناپسند کرتا ہے چھوڑ دے لیکن کسی دوسرے کے اوپر حرام قرار نہ دے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19097]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19099
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ بْنُ قَتَادَةُ، أنبأ عَلِيٌّ، أنبأ أَبُو شُعَيْبٍ، ثنا عَلِيٌّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الِاسْفِرَايِينِيُّ بِهَا، أنبأ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ نَصْرٍ الْحَذَّاءُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ مَوْلَى خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قُلْتُ: حَدِّثْنِي مَا كَرِهَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الضَّحَايَا، قَالَ: أَرْبَعٌ، وَيَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَرْبَعٌ لَا تَجُوزُ: الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلَعُهَا وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لَا تَنْقَى". قَالَ عَلِيٌّ: فَإِذَا الْحَدِيثُ حَدِيثُ لَيْثٍ. قَالَ عَلِيٌّ: قَالَ عُثْمَانُ: فَقُلْتُ لِلَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ: يَا أَبَا الْحَارِثِ إِنَّ شُعْبَةَ يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سَمِعَ عُبَيْدَ بْنَ فَيْرُوزَ؟ قَالَ: لَا، إِنَّمَا حَدَّثَنَا بِهِ سُلَيْمَانُ عَنِ الْقَاسِمِ مَوْلَى خَالِدٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ. قَالَ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ: فَلَقِيتُ شُعْبَةَ فَقُلْتُ: إِنَّ لَيْثًا حَدَّثَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، وَجَعَلَ مَكَانَ الْكَسِيرِ الَّتِي لَا تَنْقَى الْعَجْفَاءَ الَّتِي لَا تَنْقَى. قَالَ: فَقَالَ شُعْبَةُ: هَكَذَا حَفِظْتُهُ كَمَا حَدَّثْتَ بِهِ. كَذَا رَوَاهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ.
عبید بن فیروز نے براء رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کن جانوروں کی قربانی کو ناپسند فرماتے تھے؟ فرمایا: ”چار قسم کے جانوروں کی قربانی کو ناپسند فرماتے تھے“ (اور پھر فرمایا: میرا ہاتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے چھوٹا ہے) فرمایا: ”چار قسم کے جانوروں کی قربانی جائز نہیں: کانا جانور جس کا کانا پن ظاہر ہو، ایسا بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو اور لنگڑا جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو اور ایسا بوڑھا جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔“
(ب) قاسم عبید بن فیروز سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے «الْكَسِيرُ الَّتِي لَا تُنْقِي» کی جگہ «الْعَجْفَاءُ الَّتِي لَا تُنْقِي» کے الفاظ ذکر کیے ہیں۔
علی بن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: تو یہ حدیث لیث کی حدیث ہے۔ لیث بن سعد نے کہا: سلیمان نے ہمیں یہ روایت صرف قاسم مولیٰ خالد سے، انہوں نے عبید بن فیروز سے بیان کی ہے (براہِ راست عبید سے نہیں)۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19099]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19100
وَقَدْ أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، مَوْلَى بَنِي شَيْبَانَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يُتَّقَى مِنَ الضَّحَايَا فَقَالَ:" أَرْبَعٌ" وَأَشَارَ بِيَدِهِ، فَقَالَ: يَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلَعُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لَا تَنْقَى". قَالَ: فَقُلْتُ لِلْبَرَاءِ: فَإِنِّي أَكْرَهُ النَّقْصَ فِي الْقَرْنِ وَالْأُذُنِ وَالسِّنِّ. قَالَ: فَاكْرَهْ لِنَفْسِكَ مَا شِئْتَ وَلَا تُحَرِّمْ ذَلِكَ عَلَى أَحَدٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، لَمْ يَذْكُرِ الْقَاسِمَ فِي إِسْنَادِهِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، وَشُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَذَكَرَ شُعْبَةُ سَمَاعَ سُلَيْمَانَ مِنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، وَفِيمَا بَلَغَنِي عَنْ أَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيِّ، أَنَّهُ كَانَ يَمِيلُ إِلَى تَصْحِيحِ رِوَايَةِ شُعْبَةَ وَلَا يَرْضَى رِوَايَةَ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کن جانوروں کی قربانی سے بچا جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”چار قسم کے جانوروں کی قربانی سے بچا جائے۔“ پھر فرمایا: میرا ہاتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے چھوٹا ہے۔ ”کانا جانور جس کا کانا پن ظاہر ہو اور لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو اور ایسا بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو اور ایسا بوڑھا جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو۔“ عبید بن فیروز رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سینگ، کان اور دانت کے عیب کو ناپسند کرتا ہوں تو سیدنا براء رضی اللہ عنہما کہنے لگے: اپنے لیے جو مرضی ناپسند کرو لیکن دوسرے کسی پر حرام نہ کرنا۔
امام بخاری رحمہ اللہ شعبہ کی روایت کو صحیح قرار دینے کی طرف مائل تھے اور عثمان بن عمر کی روایت کو پسند نہیں کرتے تھے، واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19100]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 886
«أربع لا يجزين في الأضاحي: العوراء البين عورها والمريضة البين مرضها والعرجاء البين ظلعها والعجفاء التي لا تنقي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چار قسم کے جانور قربانی میں جائز نہیں: ایسا کانا جس کا کانا پن واضح ہو، ایسا بیمار جس کی بیماری واضح ہو، ایسا لنگڑا جس کا لنگڑا پن واضح ہو، اور ایسا لاغر (کمزور) جس کی ہڈیوں میں گودا تک نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 886]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم 4 حب ك هق] عن البراء. الإرواء 1148.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں