🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب في كَرَاهِيَةِ أَخْذِ الرَّأْيِ:
رائے اور قیاس پر عمل کرنے سے ناپسندیدگی کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 213 (کل: 11 مقامات، 6 کتب)
سنن دارمی: 213
مسند الشهاب: 76، 1325
المعجم الکبیر للطبرانی: 8486، 8490، 8492
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3125
المعجم الاوسط: 1420، 7871
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3486، 7190
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 213
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق الْفَزَارِيِّ، عَنْ أَسْلَمَ الْمِنْقَرِيِّ، عَنْ بِلَادِ بْنِ عِصْمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ: وَكَانَ إِذَا كَانَ عَشِيَّةَ الْخَمِيسِ لَيْلَةِ الْجُمُعَةِ، قَامَ فَقَالَ: "إِنَّ أَصْدَقَ الْقَوْلِ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَإِنَّ أَحْسَنَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالشَّقِيُّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ، وَإِنَّ شَرَّ الرَّوَايَا رَوَايَا الْكَذِبِ، وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلَّ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ".
بلاز بن عصمۃ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا، وہ جمعرات کی شام یعنی جمعہ والی رات کو کھڑے ہوئے اور فرمایا: سب سے سچا قول اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، اور سب سے اچھا راستہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ ہے، اور بدبخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں ہی بدبخت قرار دے دیا گیا، اور سب سے بدترین سوچ و فکر (یا قول و فعل) جھوٹی سوچ و فکر ہے، اور بدترین کام بدعت ایجاد کرنا ہے، اور ہر آنے والی چیز قریب ہے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 213] »
اس اثر کی سند جید ہے۔ حوالہ دیکھئے: [بخاري 7277، 6098] ، [ابن ماجه 46] و [البدع 57]
وضاحت: (تشریح احادیث 210 سے 213)
ان تمام آثار و احادیث سے سنّت کی اہمیت ثابت ہوتی ہے اور بدعت کی مذمت و برائی معلوم ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو اس سے بچائے۔
آمین

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 76
76 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الطَّرَابُلُسِيُّ، ثنا الْمَيَانَجِيُّ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ذَرِيحٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ إِدْرِيسَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُنَا فَيَقُولُ: «السَّعِيدُ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ، وَالشَّقِيُّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ»
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں خطبہ دیا کرتے تو آپ فرمایا کرتے: ”نیک بخت وہ ہے جو دوسروں سے نصیحت پکڑے اور بد بخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں بد بخت ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 76]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه السنة لابن ابي عاصم: 178» ابواسحاق مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ:
سیدنا عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ”بدبخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں بدبخت ہو اور نیک بخت وہ ہے جو دوسروں سے نصیحت پکڑے“۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص آیا جن کا نام سیدنا حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ تھا تو عامر نے انہیں ابن مسعود کا یہ قول سنایا اس پر وہ کہنے لگے عمل کے بغیر کوئی شخص بدبخت کیسے ہو سکتا ہے؟ تو انہیں ایک شخص نے کہا: کیا آپ اس پر تعجب کرتے ہیں؟ بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب نطفہ پر بیالیس راتیں گزر جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ ٰ اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتا ہے وہ اس کی صورت بناتا ہے، اس کے کان، آنکھیں، کھال، گوشت اور اس کی ہڈیاں (وغیرہ) بناتا ہے پھر کہتا ہے: اے رب! یہ مذکر ہے یا مؤنث؟ تو تمہارا رب جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے اور فرشتہ لکھ لیتا ہے، پھر فرشتہ کہتا ہے: اے رب! اس کی مدت حیات (کیا ہے)؟ تو تمہارا رب جو چاہتا ہے حکم فرماتا ہے اور فرشتہ لکھ لیتا ہے، پھر فرشتہ کتاب ہاتھ میں لے کر نکل جاتا ہے، اس میں اللہ کے حکم پر کوئی زیادتی ہوتی ہے اور نہ کوئی کمی۔“ (مسلم: 2645)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ٰ نے رحم مادر پر ایک فرشتہ مقرر کر دیا ہے، وہ کہتا ہے: اے رب! یہ نطفہ قرار پایا ہے، اے رب! اب یہ جما ہوا خون بن گیا ہے۔ اے رب! اب یہ گوشت کی بوٹی! بن گیا ہے۔ پھر جب اللہ تعالیٰ ٰ چاہتا ہے کہ یہ اپنی بناوٹ پوری کرے تو فرشتہ پوچھتا ہے: اے رب! یہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ اس کی روزی کیا ہوگی؟ نیک بخت ہے یا بدبخت؟ اسے موت کب آئے گی؟ اسی طرح یہ سب باتیں ماں کے پیٹ ہی میں لکھ دی جاتی ہیں۔“ (بخاری: 6596)

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1325
1325 - أنا أَبُو الْقَاسِمِ، حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَطْرَابُلْسِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو بَكْرٍ، يُوسُفُ بْنُ الْقَاسِمِ الْمَيَانَجِيُّ، نا أَبُو جَعْفَرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ذَرِيحٍ، نا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ إِدْرِيسَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُنَا فَيَقُولُ: «إِنَّمَا هُمَا اثْنَانِ الْهَدْي وَالْكَلَامُ، فَأَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ، وَأَحْسَنُ الْهَدْي هَدْي مُحَمَّدٍ، وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ، لَا يَتَطَاوَلُ عَلَيْكُمُ الْأَمَدُ، وَلَا يُلْهِيَنَّكُمُ الْأَمَلُ، فَكُلُّ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، الشَّقِيُّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ، وَالسَّعِيدُ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ، أَلَا وَإِنَّ قِتَالَ الْمُؤْمِنِ كُفْرٌ، وَسِبَابُهُ فُسُوقٌ، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ مُسْلِمًا فَوْقَ ثَلَاثٍ، وَشَرُّ الرَّوَايَا رَوَايَا الْكَذِبِ، لَا يَصْلُحُ مِنَ الْكَذِبِ جَدٌّ وَلَا هَزْلٌ، وَلَا يُعِدُ الرَّجُلُ ابْنَهُ، ثُمَّ لَا يُنْجِزُ لَهُ، إِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ»
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کرتے: ”اصل چیزیں دو ہیں: طریقہ اور کلام۔ پس سب سے زیادہ سچی بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا طریقہ ہے، بدترین امور (دین میں) جاری کیے جانے والے نئے نئے کام ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ تم میں لمبی زندگی کی خواہش نہ آئے اور نہ آرزو تمہیں غفلت میں ڈال دے۔ ہر آنے والی چیز قریب ہے۔ بدبخت وہ ہے جو ماں کے پیٹ میں بدبخت قرار پایا اور خوش بخت وہ ہے جس نے دوسروں (کے برے انجام) سے نصیحت پکڑی۔ خبردار! بے شک مؤمن سے لڑنا کفر ہے اور اسے گالی دینا فسق ہے۔ کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ کسی مسلمان سے ترک تعلق رکھے۔ بدترین روایات جھوٹی روایتیں ہیں۔ جھوٹ نہ سنجیدگی سے بولنا جائز ہے اور نہ مذاق میں۔ اور آدمی اپنے بیٹے سے کوئی ایسا وعدہ نہ کرے جسے (بعد میں) پورا نہ کر سکے۔ اور بے شک سچ نیکی کی طرف لے جاتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور بے شک جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ جہنم کی طرف لے جاتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1325]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 46، عبد الرزاق: 20076»
ابواسحاق مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائده: -
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ کی آنکھیں سرخ ہو جاتیں آواز بلند ہو جاتی، غصہ تیز ہو جاتا (یوں محسوس ہوتا) گویا آپ (دشمن کے) لشکر سے خوف دلاتے ہوئے کہہ رہے ہیں: وہ صبح یا شام کو حملہ آور ہونے والا ہے اور آپ اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر فرماتے: ”مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے جس طرح دو انگلیاں (ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں) “ علاوہ ازیں آپ فرماتے: ”اما بعد! بہترین بات اللہ کی کتاب ہے بہترین طریقہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا طریقہ ہے، بدترین امور (دین میں) جاری کیے جانے والے نئے نئے کام ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔“ [مسلم: 867]
✿ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے رحم مادر پر ایک فرشتہ مقرر کر دیا ہے اور وہ کہتا ہے کہ اے رب! یہ نطفہ قرار پایا ہے۔ اے رب! اب علقہ یعنی جما ہوا خون بن گیا ہے۔ اے رب! اب یہ مضغہ (لوتھڑا) بن گیا ہے۔ پھر جب اللہ چاہتا ہے کہ اس کی پیدائش پوری کرے تو وہ پوچھتا ہے: اے رب! یہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ نیک ہے یا برا؟ اس کی روزی کیا ہوگی؟ اس کی موت کب ہوگی؟ اس طرح یہ سب باتیں ماں کے پیٹ ہی میں لکھ دی جاتی ہیں۔ دنیا میں اسی کے مطابق ظاہر ہوتا ہے۔“ [بخاري: 6595]
✿ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے لڑنا کفر ہے۔“ [بخاري: 48]
✿ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مومن کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ترک تعلق رکھے۔“ [مسلم: 2561]
✿ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک سچائی نیکی کی طرف بلاتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور بے شک آدمی سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ (اللہ کے ہاں) صدیق بن جاتا ہے اور جھوٹ برائی کی طرف لے جاتا ہے اور برائی دوزخ کی طرف لے جاتی ہے اور بے شک بندہ جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں بہت جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔“ [بخاري: 6094]
✿ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بے شک جھوٹ نہ سنجیدگی میں جائز ہے اور نہ مذاق میں اور آدمی اپنے بچے سے ایسا وعدہ نہ کرے کہ جسے پورا نہ کر سکے۔“ [أحمد: 410/1، وسنده صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8486
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: " إِنَّمَا هِيَ اثْنَانِ الْهَدْيُ وَالْكَلَامُ، فَأَحْسَنُ الْكَلَامِ كَلَامُ اللهِ، وَأَحْسَنُ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَلَا وَإِيَّاكُمْ وَالْمُحْدَثَاتِ وَالْبِدَعَ، فَإِنَّ شَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلَّ مُحْدَثَةٍ ضَلَالَةٌ، أَلَا لَا يَطُولَنَّ عَلَيْكُمُ الْأَمَدُ فَتَقْسُوَ قُلُوبُكُمُ، الْأَمَلُ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، أَلَا إِنَّ الْبَعِيدَ مَا لَيْسَ آتٍ، أَلَا إِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ، وَالسَّعِيدَ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ، وَشَرَّ الرَّوَايَا رَوَايَا الْكَذِبِ، أَلَا إِنَّ الْكَذِبَ لَا يَصْلُحُ فِي جِدٍّ، وَلَا هَزْلٍ، أَلَا إِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَإِنَّهُ يُقَالُ لِلصَّادِقِ: صَدَقَ وَبَرَّ، وَيُقَالُ لِلْكَاذِبِ: كَذَبَ وَفَجَرَ " وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْعَبْدَ لَيَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ كَذَّابًا، وَيَصْدُقُ حَتَّى يُكْتَبَ صِدِّيقًا - ثُمَّ قَالَ - إِيَّاكُمْ وَالْعَضْهَ، أَتَدْرُونَ مَا الْعَضْهُ؟ النَّمِيمَةُ وَنَقْلُ الْأَحَادِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بات دو ہی چیزوں کی ہے: طریقہ اور کلام۔ سب سے بہتر کلام اللہ کا کلام ہے، اور سب سے بہتر طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ خبردار! نئی ایجاد کردہ باتوں اور بدعتوں سے بچو، کیونکہ سب سے بری چیز نئی ایجاد کردہ باتیں ہیں، اور ہر نئی ایجاد کردہ چیز گمراہی ہے۔ خبردار! تم پر مدت طویل نہ ہو جائے کہ تمہارے دل امید کی طوالت سے سخت ہو جائیں، جو چیز آنے والی ہے وہ قریب ہے، خبردار! دور وہ ہے جو آنے والی نہیں۔ خبردار! بدبخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ ہی میں بدبخت لکھا جا چکا ہو، اور خوش نصیب وہ ہے جو دوسروں کے حال سے نصیحت پکڑے۔ سب سے بری روایت جھوٹی روایت ہے، خبردار! جھوٹ نہ سنجیدگی میں ٹھیک ہے نہ مذاق میں، خبردار! جھوٹ بدکاری کی طرف لے جاتا ہے، اور بدکاری جہنم کی طرف لے جاتی ہے، اور سچ نیکی کی طرف لے جاتا ہے، اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے، اور سچے شخص سے کہا جاتا ہے: ”اس نے سچ کہا اور نیکی کی“، اور جھوٹے سے کہا جاتا ہے: ”اس نے جھوٹ بولا اور بدکاری کی۔“
اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”بندہ جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے ہاں بہت جھوٹا لکھا جاتا ہے، اور سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ صدیق لکھا جاتا ہے“ - پھر فرمایا - ”جھوٹی بہتان تراشی سے بچو، کیا جانتے ہو جھوٹی بہتان تراشی کیا ہے؟ یہ چغل خوری اور باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8486]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 96، حدیث 8518»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8490
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَنَا خَالِدٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ يَجِيءُ كُلَّ يَوْمِ خَمِيسٍ يَقُومُ قَائِمًا لَا يَجْلِسُ فَيَقُولُ: " لَا تَفْتِنُوا النَّاسَ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ، فَيَقُولُ: هُمَا اثْنَانِ، وَأَحْسَنُ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ، وَأَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ، وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلُّ مُحْدَثٍ ضَلَالَةٌ، إِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ، وَإِنَّ السَّعِيدَ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ، أَلَا فَلَا يَطُولَنَّ عَلَيْكُمُ الْأَمَدُ وَلَا يُلْهِيَنَّكُمُ الْأَمَلُ، فَإِنَّ كُلَّ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، وَإِنَّمَا بَعِيدٌ مَا لَيْسَ آتِيًا، وَإِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ بَطَّالَ النَّهَارِ جِيفَةَ اللَّيْلِ، فَإِنَّ قَتْلَ الْمُؤْمِنِ كُفْرٌ، وَإِنَّ سِبَابَهُ فُسُوقٌ، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ، أَلَا إِنَّ شِرَارَ الرَّوَايَا الْكَذِبُ: وَإِنَّهُ لَا يَصْلُحُ مِنَ الْكَذِبِ جِدٌّ وَلَا هَزْلٌ، وَلَا أَنْ يَعِدَ الرَّجُلُ صَبِيَّهُ وَلَا يُنْجِزَهُ، أَلَا وَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَإِنَّ الصَّادِقَ يُقَالُ لَهُ صَدَقَ وَبَرَّ، وَإِنَّ الْكَاذِبَ يُقَالُ لَهُ كَذَبَ وَفَجَرَ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْعَبْدَ لَيَصْدُقُ فَيُكْتَبُ عِنْدَ اللهِ صِدِّيقًا، وَإِنَّهُ لَيَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللهِ كَذَّابًا، أَلَا هَلْ تَدْرُونَ مَا الْعَضْهُ؟ هِيَ النَّمِيمَةُ الَّتِي تُفْسِدُ بَيْنَ النَّاسِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ہر جمعرات کو آتے، کھڑے ہو جاتے، بیٹھتے نہیں تھے، اور فرماتے: ”لوگوں کو فتنے میں نہ ڈالو، کیونکہ ان میں کمزور، بوڑھے اور حاجت مند بھی ہوتے ہیں“، پھر فرماتے: بات دو ہی چیزوں کی ہے، سب سے بہتر طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، اور سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے، اور سب سے بری چیز نئی ایجاد کردہ باتیں ہیں، اور ہر نئی ایجاد کردہ چیز گمراہی ہے۔ بدبخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ ہی میں بدبخت لکھا جا چکا ہو، اور خوش نصیب وہ ہے جو دوسروں کے حال سے نصیحت پکڑے۔ خبردار! تم پر مدت طویل نہ ہو جائے اور نہ امید تمہیں غافل کر دے، کیونکہ ہر آنے والی چیز قریب ہے، اور دور صرف وہی ہے جو آنے والی نہیں۔ اور بدترین لوگوں میں سے وہ ہیں جو رات کے خوف سے دن کو طویل کرتے ہیں، بے شک مومن کو قتل کرنا کفر ہے، اور اسے گالی دینا فسق ہے، اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق کرے۔ خبردار! سب سے بری روایت جھوٹ ہے، اور جھوٹ نہ سنجیدگی میں ٹھیک ہے نہ مذاق میں، اور نہ یہ کہ آدمی اپنے بچے سے وعدہ کرے اور اسے پورا نہ کرے۔ خبردار! جھوٹ بدکاری کی طرف لے جاتا ہے اور بدکاری جہنم کی طرف لے جاتی ہے، اور سچ نیکی کی طرف لے جاتا ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے، اور سچے سے کہا جاتا ہے: ”اس نے سچ کہا اور نیکی کی“، اور جھوٹے سے کہا جاتا ہے: ”اس نے جھوٹ بولا اور بدکاری کی۔“
اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”بندہ سچ بولتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں صدیق لکھا جاتا ہے، اور جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں بہت جھوٹا لکھا جاتا ہے۔ کیا تمہیں معلوم ہے جھوٹی بہتان تراشی کیا ہے؟ یہ وہ چغل خوری ہے جو لوگوں کے درمیان فساد ڈالتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8490]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 97، حدیث 8522»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8492
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَنَا شُعْبَةُ ، (ح)
وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، أَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، سَمِعَ مُرَّةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: إِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ، وَأَحْسَنَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ، وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَإِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَآتٍ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ، إِنَّ بَعِيدًا مَا لَيْسَ آتِيًا، أَلَا عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ فَإِنَّهُ إِلَى الْجَنَّةِ، لَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَصْدُقُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللهِ صِدِّيقًا، وَيَثْبُتَ الْبِرُّ فِي قَلْبِهِ، وَلَا يَكُونَ الْفُجُورُ فِي قَلْبِهِ مَوْضِعَ إِبْرَةٍ لِيَسْتَقِرَّ فِيهَا، أَلَا وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ فَإِنَّهُ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَلَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللهِ كَذَّابًا، وَيَسْتَقِرَّ الْفُجُورُ فِي قَلْبِهِ، فَلَا يَكُنْ فِي قَلْبِهِ مَوْضِعُ إِبْرَةٍ لِيَسْتَقِرَّ فِيهَا ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے، اور سب سے بہتر ہدایت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے، اور سب سے بری چیز نئی ایجاد کردہ باتیں ہیں، اور تم سے جس چیز کا وعدہ کیا گیا ہے وہ ضرور آنے والی ہے اور تم (اللہ کو) عاجز نہیں کر سکتے، بے شک دور وہ ہے جو آنے والی نہیں۔ خبردار! سچائی کو لازم پکڑو، کیونکہ وہ جنت کی طرف لے جاتی ہے، اور آدمی سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں صدیق لکھا جاتا ہے، اور نیکی اس کے دل میں پختہ ہو جاتی ہے، اور بدکاری اس کے دل میں سوئی برابر جگہ بھی نہیں پاتی کہ وہاں ٹھہر سکے۔ خبردار! جھوٹ سے بچو، کیونکہ وہ جہنم کی طرف لے جاتا ہے، اور آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں بہت جھوٹا لکھا جاتا ہے، اور بدکاری اس کے دل میں ٹھہر جاتی ہے، تو اس کے دل میں سوئی برابر جگہ بھی نہ رہے کہ وہ وہاں ٹھہر سکے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8492]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 99، حدیث 8524»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3125
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، ثَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِيَاسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ: إِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِيثِ كَلَامُ اللهِ، وَأَوْثَقَ الْعُرَى كَلِمَةُ التَّقْوَى، وَخَيْرَ الْمِلَلِ مِلَّةُ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَأَحْسَنَ الْقَصَصِ هَذَا الْقُرْآنُ، وَأَحْسَنَ السُّنَنِ سُنَّةُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَشْرَفَ الْحَدِيثِ ذِكْرُ اللهِ تَعَالَى، وَخَيْرَ الْأُمُورِ عَزَائِمُهَا، وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَأَحْسَنَ الْهَدْيِ هَدْيُ الْأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ، وَأَشْرَفَ الْمَوْتِ قَتْلُ الشُّهَدَاءِ، وَأَغْيَرَ الضَّلَالَةِ الضَّلَالَةُ بَعْدَ الْهُدَى، وَخَيْرَ الْعَمَلِ أَوِ الْعِلْمِ - شَكَّ بِشْرٌ - مَا نَفَعَ، وَخَيْرَ الْهُدَى مَا اتُّبِعَ، وَشَرَّ الْعَمَى عَمَى الْقَلْبِ، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَمَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى، وَنَفْسٌ تُنْجِيهَا خَيْرٌ مِنْ إِمَارَةٍ لَا تُحْصِيهَا، وَشَرُّ الْغِيلَةِ الْغِيلَةُ عِنْدَ حَضْرَةِ الْمَوْتِ، وَشَرُّ النَّدَامَةِ نَدَامَةُ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمِنَ النَّاسِ مَنْ لَا يَأْتِي الْجُمُعَةَ أَوِ الصَّلَاةَ إِلَّا دُبُرًا، وَلَا يَذْكُرُ اللهَ تَعَالَى إِلَّا هُجْرًا، وَأَعْظَمُ الْخَطَايَا اللِّسَانُ الْكَذُوبُ، وَخَيْرُ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ، وَخَيْرُ الزَّادِ التَّقْوَى، وَرَأْسُ الْحِكْمَةِ مَخَافَةُ اللهِ تَعَالَى، وَخَيْرُ مَا أُلْقِيَ فِي الْقَلْبِ الْيَقِينُ، وَالرَّيْبُ مِنَ الْكُفْرِ، وَالنَّوْحُ مِنْ عَمَلِ الْجَاهِلِيَّةِ، وَالْغُلُولُ مِنْ جَمْرِ جَهَنَّمَ، وَالْكَنْزُ كَيٌّ مِنَ النَّارِ، وَالشِّعْرُ مَزَامِيرُ إِبْلِيسَ، وَالْخَمْرُ جِمَاعُ الْإِثْمِ، وَالنِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّيْطَانِ، وَالشَّبَابُ شُعْبَةٌ مِنَ الْجُنُونِ، وَشَرُّ الْمَكَاسِبِ مَكَاسِبُ الرِّبَا، وَشَرُّ الْمَآكِلِ مَأْكَلُ مَالِ الْيَتَامَى، وَالسَّعِيدُ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ، وَالشَّقِيُّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ، وَإِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ مَا قَنَعَتْ بِهِ نَفْسُهُ، وَإِنَّمَا يَصِيرُ إِلَى مَوْضِعِ أَرْبَعَةِ أَذْرُعٍ، وَخَيْرُ الْأَمْرِ نَاجِزُهُ، وَأَمْلَكُ الْعَمَلِ خَوَاتِمُهُ، وَشَرُّ الرَّوَايَا رَوَايَا الْكَذِبِ، وَكُلُّ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، وَسِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ، وَأَكْلُ لَحْمِهِ مِنْ مَعَاصِي اللهِ تَعَالَى، وَلَحُرْمَةُ مَالِهِ كَحُرْمَةِ دَمِهِ، وَمَنْ يَتَأَلَّ عَلَى اللهِ تَعَالَى يُكَذِّبْهُ، وَمَنْ يَغْفِرْ يَغْفِرُ اللهُ لَهُ، وَمَنْ يَعْفُ يَعْفُ اللهُ عَنْهُ، وَمَنْ يَكْظِمِ الْغَيْظَ يَأْجُرْهُ اللهُ تَعَالَى، وَمَنْ يَصْبِرْ عَلَى الرَّزَايَا يُعِنْهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَنْ يَعْرِفِ الْبَلَاءَ يَصْبِرْ عَلَيْهِ، وَمَنْ لَا يَعْرِفْهُ يُنْكِرْهُ، وَمَنْ يُنْكِرْهُ يُضَيِّعْهُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، وَمَنْ يَتَّبِعِ السُّمْعَةَ يُسَمِّعِ اللهُ بِهِ، وَمَنْ يَنْوِ الدُّنْيَا تُعْجِزْهُ، وَمَنْ يُطِعِ الشَّيْطَانَ يَعْصِ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَمَنْ يَعْصِ اللهَ تَعَالَى يُعَذِّبْهُ.

وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ ، ثَنَا أَبُو حَمْزَةَ - هُوَ الْأَعْوَرُ اسْمُهُ مَيْمُونٌ - عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ كُلَّ عَشِيَّةِ خَمِيسٍ بِهَذِهِ الْخُطْبَةِ، قَالَ: وَكُنَّا نَرَى أَنَّهَا خُطْبَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ تَعَالَى، وَأَحْسَنَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ، أَلَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ مَوْقُوفُونَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، يَنْفُذُكُمُ الْبَصَرُ، وَيُسْمِعُكُمُ الْمُنَادِي، وَإِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ، وَإِنَّ السَّعِيدَ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ» ‏‏‏‏.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے خطبے میں فرمایا کرتے تھے: ”بے شک سب سے سچی بات اللہ کا کلام ہے، اور سب سے مضبوط سہارا تقویٰ کی بات ہے، اور بہترین ملت، ملتِ ابراہیم علیہ السلام ہے، اور بہترین قصص یہ قرآن ہے، اور بہترین طریقے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے ہیں، اور سب سے اشرف کلام اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے، اور تمام امور میں سے بہتر وہ ہیں جو پختہ عزم والے (ثابت شدہ) ہوں، اور بدترین امور وہ ہیں جو دین میں خود سے نکالے گئے ہوں، اور بہترین رہنمائی انبیاء علیہم السلام کی رہنمائی ہے، اور سب سے معزز موت شہداء کی موت ہے، اور بدترین گمراہی ہدایت پانے کے بعد بھٹک جانا ہے، اور بہترین علم وہ ہے جو نفع بخش ہو، اور بہترین ہدایت وہ ہے جس کی پیروی کی جائے، اور بدترین اندھا پن دل کا اندھا پن ہے، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے، اور وہ تھوڑی چیز جو کفایت کر جائے اس بہت زیادہ سے بہتر ہے جو غافل کر دے، اور وہ جان جسے تو نجات دلا دے اس حکمرانی سے بہتر ہے جس کی تو مکمل حفاظت اور ذمہ داری نہ نبھا سکے، اور بدترین فریب موت کے وقت کا فریب ہے، اور بدترین ندامت قیامت کے دن کی ندامت ہے، اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو جمعہ یا نماز کے لیے محض آخری وقت میں آتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کا ذکر بھی لغو اور بے ہودہ کلام کے ساتھ کرتے ہیں، اور سب سے بڑی خطا جھوٹ بولنے والی زبان ہے، اور بہترین غنا نفس کی مالداری ہے، اور بہترین توشہ تقویٰ ہے، اور حکمت کی بنیاد اللہ تعالیٰ کا خوف ہے، اور دل میں ڈالی جانے والی بہترین چیز یقین ہے، اور شک کفر کا حصہ ہے، اور نوحہ کرنا جاہلیت کے کاموں میں سے ہے، اور مالِ غنیمت میں خیانت جہنم کے انگاروں میں سے ہے، اور زکوٰۃ نہ دیا گیا خزانہ آگ سے داغے جانے کا سبب ہے، اور شعر ابلیس کے باجے ہیں، اور شراب تمام گناہوں کا مجموعہ ہے، اور عورتیں شیطان کے جال ہیں، اور جوانی جنون کا ایک شعبہ ہے، اور بدترین کمائی سود کی کمائی ہے، اور بدترین کھانا یتیم کا مال کھانا ہے، اور خوش بخت وہ ہے جو دوسروں کے حالات سے نصیحت حاصل کرے، اور بد بخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ ہی میں بد بخت لکھ دیا گیا، اور تم میں سے ہر ایک کے لیے وہی کافی ہے جس پر اس کا نفس قناعت کر لے، اور ہر انسان کا انجام چار ہاتھ کی جگہ (قبر) ہے، اور بہترین معاملہ وہ ہے جو فوری انجام پا جائے، اور اعمال کا دارومدار ان کے خاتمے پر ہے، اور بدترین روایتیں جھوٹی روایتیں ہیں، اور ہر آنے والی چیز قریب ہے، اور مسلمان کو گالی دینا فسق ہے، اور اس سے لڑنا کفر ہے، اور اس کا گوشت کھانا (غیبت کرنا) اللہ کی نافرمانی ہے، اور اس کے مال کی حرمت اس کے خون کی حرمت کی طرح ہے، اور جو اللہ پر جھوٹی قسمیں کھاتا ہے اللہ اسے جھوٹا ثابت کرتا ہے، اور جو معاف کرتا ہے اللہ اسے معاف کرتا ہے، اور جو درگزر کرے اللہ اسے معاف فرماتا ہے، اور جو غصے کو پی جائے اللہ اسے اجر دیتا ہے، اور جو مصائب پر صبر کرے اللہ اس کی مدد فرماتا ہے، اور جو آزمائش کو پہچان لے وہ اس پر صبر کرتا ہے، اور جو اسے نہیں پہچانتا وہ اس کا انکار (بے صبری) کرتا ہے، اور جو اس کا انکار کرتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ اسے ضائع کر دیتا ہے، اور جو شہرت کا پیچھا کرتا ہے اللہ اسے (رسوائی کے ساتھ) مشہور کر دیتا ہے، اور جو دنیا کی نیت کرے وہ اسے عاجز کر دیتی ہے، اور جو شیطان کی پیروی کرے وہ اللہ عزوجل کی نافرمانی کرتا ہے، اور جو اللہ کی نافرمانی کرے وہ اسے عذاب دے گا۔“
امام احمد بن منیع کی روایت میں ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہر جمعرات کی شام یہ خطبہ دیا کرتے تھے اور ہم سمجھتے تھے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا خطبہ ہے: ”اے لوگو! بے شک سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے، اور بہترین رہنمائی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رہنمائی ہے، اور بدترین امور نئی نکالی گئی باتیں ہیں، اور ہر نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے، آگاہ رہو! تم سب ایک ہی میدان میں جمع کیے جاؤ گے، جہاں نگاہیں تم سب کو دیکھ سکیں گی اور پکارنے والے کی آواز سب کو سنائی دے گی، اور بے شک بد بخت وہ ہے جو ماں کے پیٹ میں ہی بد بخت رہا اور خوش بخت وہ ہے جو دوسروں سے نصیحت حاصل کرے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3125]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8522، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7867، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6318، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4207»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1420
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُقَدَّمُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: نَا عَمِّي الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: نَا أَبُو حَمْزَةَ عَنْ رِيَاحِ بْنِ الْمُثَنَّى . عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ كُلَّ عَشِيَّةِ خَمِيسٍ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ: I " إِنَّ أَصْدَقَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ، وَأَحْسَنَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُقَدَّمٌ I ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ہر جمعرات کی شام، جو کہ جمعہ کی رات ہوتی ہے، یہ فرمایا کرتے تھے: ”بے شک سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے، اور سب سے بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوحمزہ رحمہ اللہ سے صرف قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں مقدم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1420]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6098، 7277، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 365، والبزار فى «مسنده» برقم: 2055، 2051، 2056، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20198، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8523، 8524، 8521»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7871
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، ثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّهُ كَانَ يَجِيءُ كُلَّ خَمِيسٍ فَيَقُومُ قَائِمًا لَا يَجْلِسُ، فَيَقُولُ: لَا تَقْتُلُوا النَّاسَ، فَإِنَّ فِيهِمُ الْكَبِيرَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ. قَالَ: فَيَقُولُ: هُمَا اثْنَتَانِ، فَأَحْسَنُ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَصْدَقُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ، وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلُّ مُحْدَثَةٍ ضَلَالَةٌ، أَلَا إِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ، وَإِنَّ السَّعِيدَ مَنْ وُعِظَ بِغَيْرِهِ، أَلَا فَلَا يَطُولَنَّ عَلَيْكُمُ الْأَمَدُ، وَلَا يُلْهِكُمُ الْأَمَلُ، فَإِنَّ كُلَّ مَا هُوَ آتٍ قَرِيبٌ، وَإِنَّمَا بَعِيدٌ مَا لَيْسَ آتِيًا، وَإِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ بَطَّالُ النَّهَارِ، وَجِيفَةُ اللَّيْلِ، وَإِنَّ قَتْلَ الْمُؤْمِنِ كُفْرٌ، وَإِنَّ سِبَابَهُ فِسْقٌ، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ. أَلَا إِنَّ شَرَّ الرَّوَايَا رَوَايَا الْكَذِبِ، وَإِنَّهُ لَا يَصْلُحُ مِنَ الْكَذِبِ جِدٌّ وَلَا هَزْلٌ، وَلَا أَنْ يَعِدَ الرَّجُلُ صَبِيَّهُ ثُمَّ لَا يُنْجِزَهُ، أَلَا وَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِي إِلَى الْفُجُورِ، وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِي إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِي إِلَى الْبِرِّ، وَالْبِرَّ يَهْدِي إِلَى الْجَنَّةِ، وَإِنَّ الصَّادِقَ يُقَالُ لَهُ: صَدَقَ وَبَرَّ، وَإِنَّ الْكَاذِبَ يُقَالُ لَهُ: كَذَبَ وَفَجَرَ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الْعَبْدَ لَيَصْدُقُ فَيُكْتَبُ عِنْدَ اللهِ صِدِّيقًا، وَإِنَّهُ لَيَكْذِبُ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللهِ كَذَّابًا I "، أَلَا هَلْ تَدْرُونَ مَا الْعَضْهُ؟ هِيَ قَالَ وَقِيلَ، هِيَ النَّمِيمَةُ الَّتِي تُفْسِدُ بَيْنَ النَّاسِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ہر جمعرات کو تشریف لاتے اور کھڑے ہو کر (بیٹھے بغیر) فرماتے: ”لوگوں کو (اپنی طویل باتوں سے) تھکا کر مار نہ ڈالو، کیونکہ ان میں بوڑھے بھی ہوتے ہیں، کمزور بھی اور حاجت مند بھی۔“ پھر فرماتے: ”اصل میں دو ہی چیزیں ہیں: بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے اور سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے۔ بدترین کام دین میں نئی ایجاد کردہ باتیں ہیں، اور ہر نئی ایجاد گمراہی ہے۔ خبردار! بدبخت وہ ہے جو ماں کے پیٹ میں ہی بدبخت لکھ دیا گیا، اور خوش نصیب وہ ہے جو دوسرے کے انجام سے نصیحت حاصل کرے۔ خبردار! تم پر مدت لمبی نہ ہو جائے اور امیدیں تمہیں غافل نہ کر دیں، کیونکہ جو چیز آنے والی ہے وہ قریب ہی ہے، دور تو وہ ہے جو آنے والی ہی نہیں۔ بدترین لوگوں میں وہ ہے جو دن کو بے کار پھرے اور رات کو مردار کی طرح پڑا سوتا رہے۔ مومن کو قتل کرنا کفر ہے، اسے گالی دینا فسق ہے، اور کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق رکھے۔ خبردار! بدترین سواریاں جھوٹ کی سواریاں ہیں، اور جھوٹ نہ سنجیدگی میں درست ہے نہ مذاق میں، اور نہ یہ درست ہے کہ آدمی اپنے بچے سے وعدہ کرے اور پھر اسے پورا نہ کرے۔ خبردار! جھوٹ بدکاری کی طرف لے جاتا ہے اور بدکاری جہنم کی طرف، اور سچ نیکی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی طرف۔ سچے آدمی کے بارے میں کہا جاتا ہے: اس نے سچ کہا اور نیکی کی، اور جھوٹے کے بارے میں کہا جاتا ہے: اس نے جھوٹ بولا اور بدکاری کی۔ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:“ ”بندہ سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں صدیق لکھ دیا جاتا ہے، اور جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں کذاب لکھ دیا جاتا ہے۔“ پھر (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے) فرمایا: ”خبردار! کیا تم جانتے ہو عضہ کیا ہے؟ یہ ادھر کی ادھر لگانا ہے، یعنی وہ چغلی جو لوگوں کے درمیان فساد ڈال دیتی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7871]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 48، 6044، 7076، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 64، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5939، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4116 / 2، 4118 / 4، 4117 / 3، 4121 / 7، 4119 / 5، 4120 / 6، 4122 / 8، 4123 / 9، 4124 / 10، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3557، 3558، 3555، 3556، 3559، 3560، 3563، 3564، 3561، 3562، 3565، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1983، 2634، 2635، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 46، 69، 3939، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15953، 15952، 20969، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3721، 3980، 4036، 4208، 4263، 4348، 4431، 4480، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 245، 256، 304، والحميدي فى «مسنده» برقم: 104، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4988، 4991، 5119، 5276، 5332، 5346، والبزار فى «مسنده» برقم: 1660، 1795، 2021، 2076، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3125 / 1، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13407، 13408، 35694، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 848، 849، 846، 847، 850، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8522، 8532، 10105، 10308، 10316، 10380، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3567»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3486
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثَنَا مَحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " سِبَابُ الْمُسْلِمِ أَخَاهُ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ، وَحُرْمَةُ مَالِهِ كَحُرْمَةِ دَمِهِ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ بِهِ.
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی مسلمان کا اپنے (مسلمان) بھائی کو گالی دینا فسق و نافرمانی ہے، اس کے ساتھ قتال کرنا کفر ہے، اور اس کے مال کی حرمت (تقدس) اس کے خون کی حرمت کی طرح ہے“۔ امام نسائی نے اس حدیث کو 'الکبریٰ' میں ابراہیم ہجری کے طریق سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحدود/حدیث: 3486]
تخریج الحدیث: «إبراهيم بن مسلم الهجري: لين الحديث رفع موقوفات؛ محمد بن دينار الطاحي: صدوق سيئ الحفظ (التقريب، من الحفظ)؛ و «سباب المسلم فسوق وقتاله كفر» عن ابن مسعود في البخاري ومسلم»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5697، 6665، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 64، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1983، 2634، 2635، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4105، 4106، 4107، 4108، 4109، 4110، 4111، 4112، 4113، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 69، 3939، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4250، وأخرجه فتح الباري برقم: 48، 6240، 6665، وأخرجه مسند البزار برقم: 1172، 1660، 1796، 2021، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10105، 10308، 10316، 10380، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 738، 3591، 5719، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6865»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف إبراهيم الهجري، وأصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں