🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. باب: «مَا مِنْكُمْ أَحَدٌ إِلاَّ وَمَعَهُ قَرِينُهُ مِنَ الْجِنِّ»:
ہر ایک کے ساتھ ایک جن ساتھی جنوں میں سے موجود ہے
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2769 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
سنن دارمی: 2769
مشکوۃ المصابیح: 67
مسند احمد: 3648، 3779، 3802، 4392
صحیح ابن خزیمہ: 658
الفتح الربانی: 10269، 10281
صحیح ابن حبان: 6417
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5800
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5143
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5800
«ما منكم من أحد إلا وقد وكل به قرينه من الجن وقرينه من الملائكة قالوا: وإياك؟ قال: وإياي إلا أن الله أعانني عليه فأسلم فلا يأمرني إلا بخير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ جنوں میں سے اس کا ایک ساتھی اور فرشتوں میں سے اس کا ایک ساتھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: کیا آپ کے ساتھ بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بھی، مگر اللہ نے اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائی تو وہ مسلمان ہو گیا، اب وہ مجھے بھلائی ہی کا حکم دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5800]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن ابن مسعود. فقه السيرة 65.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5143
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وُكِّلَ بِهِ قَرِينٌ مِنَ الْجِنِّ، قَالُوا: وَإِيَّاكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: وَإِيَّايَ، إِلَّا أَنَّ اللهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ، فَلَا يَأْمُرُنِي إِلَّا بِخَيْرٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا شخص نہیں ہے مگر اس کے ساتھ جنات میں سے اس کا ایک ہمزاد (ساتھی) مقرر کر دیا گیا ہے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، میرے ساتھ بھی، مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے خلاف میری مدد فرمائی تو وہ مطیع ہو گیا، اب وہ مجھے صرف بھلائی ہی کا مشورہ دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5143]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2814، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3640، 3770، 3792، 4378، وأخرجه مسند البزار برقم: 1871، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 658، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6417، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 108، وأخرجه شرح السنة برقم: 4211، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5121»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں