الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. باب في قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَارُكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ كَذَا جُزْءاً»:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کا معمولی جزء ہے“
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2881 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 2881
مسند احمد: 8921
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7006
حدیث نمبر: 2881
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا الْهَجَرِيُّ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ نَارَكُمْ هَذِهِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری یہ (دنیا کی) آگ جہنم کی آگ کا (اپنی گرمی اور ہلاکت خیزی میں) سترواں حصہ ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2881]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف الهجري وهو: إبراهيم بن مسلم. وأبو عياض هو: عمرو بن الأسود، [مكتبه الشامله نمبر: 2889] »
اس روایت کی سند الہجری: ابراہیم بن مسلم کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3265] ، [مسلم 2843] ، [ابن حبان 7462] ، [موارد الظمآن 2608] ، [مسند الحميدي 1163]
اس روایت کی سند الہجری: ابراہیم بن مسلم کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3265] ، [مسلم 2843] ، [ابن حبان 7462] ، [موارد الظمآن 2608] ، [مسند الحميدي 1163]
وضاحت: (تشریح حدیث 2880)
صحیحین میں ہے: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بیان کیا کہ دنیاوی آگ جہنم کی آگ کا ستّرواں حصہ ہے تو صحابہ میں سے کسی نے پوچھا: یا رسول الله! عذاب کے لئے تو یہ دنیاوی آگ بھی بہت تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دنیا کی آگ کے مقابلہ میں جہنم کی آگ انہتر درجہ اور بڑھ کر ہے۔
اس سے معلوم ہوا اس آگ کی ہولناکی اور تمازت اور ہلاکت کا عالم کیا ہوگا۔
(اعاذنا اللہ منہا)۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف الهجري وهو: إبراهيم بن مسلم. وأبو عياض هو: عمرو بن الأسود
حدیث نمبر: 8921
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: هَذِهِ النَّارُ جُزْءٌ مِنْ مِائَةِ جُزْءٍ مِنْ جَهَنَّمَ»
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ آگ جہنم کی آگ کے سو حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8921]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 7006
«هذه النار جزء من مائة جزء من جهنم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یہ آگ جہنم کی آگ کے سو حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7006]
”یہ آگ جہنم کی آگ کے سو حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7006]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن أبي هريرة. الترغيب 4/227.»
قال الشيخ الألباني: صحيح