الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
121. باب قَوْلِهِ تَعَالَى: {هَلْ مِنْ مَزِيدٍ}:
فرمان الٰہی: «هَلْ مِنْ مَزِيْدٍ» کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2883 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 2883
مسند اسحاق بن راہویہ: 960
المعجم الاوسط: 6837
حدیث نمبر: 2883
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "يُلْقَى فِي النَّارِ أَهْلُهَا، وَتَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ ثَلَاثًا، حَتَّى يَأْتِيَهَا رَبُّهَا تَعَالَى فَيَضَعَ قَدَمَهُ عَلَيْهَا فَتُزْوَى وَتَقُولُ: قَطْ قَطْ قَطْ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم میں دوزخیوں کو ڈالا جائے گا اور وہ کہے گی: «هَلْ مِنْ مَزِيْدٍ؟» یعنی کچھ اور بھی ہیں؟ کچھ اور بھی ہیں؟ تین بار کہے گی یہاں تک کہ الله رب العزت اپنا قدم مبارک اس پر رکھے گا تو وہ سکڑ جائے گی اور کہنے لگے گی: بس، بس، بس۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2883]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح عمار بن أبي عمار بينا أنه ثقة، [مكتبه الشامله نمبر: 2891] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4849، 4850] ، [مسلم 2846] ، [أبويعلی 3140] ، [ابن حبان 7447]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4849، 4850] ، [مسلم 2846] ، [أبويعلی 3140] ، [ابن حبان 7447]
وضاحت: (تشریح حدیث 2882)
اس حدیث سے الله تعالیٰ کا قدم ثابت ہوا جو بعض روایت میں رجل کے لفظ سے وارد ہے، علمائے سلف کا عقیدہ و ایمان ہے کہ الله تعالیٰ کا قدم ہے لیکن کیفیت ہمیں معلوم نہیں، نہ اس کی کرید کرنی جائز ہے، بعض لوگوں نے قدم کی تأویل کی ہے اور کہا ہے کہ قدم رکھنے سے مراد اس کا ذلیل کرنا ہے، یا کسی اور مخلوق کا قدم ہو سکتا ہے، یا قدم سے مراد جگہ بھی ہو سکتی ہے۔
لیکن یہ سب تاویلات باطلہ ہیں، اہلِ حدیث کا مذہب اس سلسلہ میں وہی ہے جو سلف صالحین نے کہا کہ یہ رب العالمین کی صفت ہے، جیسے سمع، بصر، وجہ، عین، ید، اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے جنّت اور جہنم سے متعلق چنیدہ صحیح احادیث اختصار کے ساتھ اس کتاب میں ذکر کی ہیں، اس سے ان کے عقیدہ اور مذہب و مسلک کا پتہ چلتا ہے، تو دوسری طرف جنّت کی تمنا اور جہنم سے خوف پیدا ہوتا ہے، چند ایک احادیث اس باب میں ضعیف ہیں لیکن ان کے شواہد صحیحین اور حدیث کی اہم کتابوں میں موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ مؤلف کو اپنے رحم و کرم سے نوازے اور سنتِ رسول «على صاحبه الصلاة والسلام» کی خدمت پر ان کے درجات بلند فرمائے، اور مترجم و پڑھنے والے کو بھی الله تعالیٰ ان کے نقشِ قدم و منہج مسلک پر چلنے کی توفیق بخشے، آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح عمار بن أبي عمار بينا أنه ثقة
حدیث نمبر: 960
أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، نا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يُلْقَى فِي النَّارِ أَهْلُهَا وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟ حَتَّى يَأْتِيَهَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى فَيَضَعَ فِيهَا قَدَمَهُ فَتَبْرَدَ أَوْ تَقُولَ: قَطْ قَطْ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہنمیوں کو جہنم میں ڈالا جائے گا، تو وہ یہی کہے گی، کیا کچھ اور ہے؟ حتیٰ کہ اس کے پاس اللہ تبارک وتعالیٰ آئے گا تو وہ اپنا قدم اس میں رکھے گا تو وہ سمٹ جائے گی اور کہے گی، کافی ہے، کافی ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنة و النار و صفتهما/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب التفسير، باب قوله (وتقول هل من مزيد)، رقم: 4849 . مسلم، كتاب الجنة وصفة، باب النار يدخلها الجبارون الخ، رقم: 2848 .»
حدیث نمبر: 6837
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، نَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَمَّا النَّارُ فَيُلْقَى فِيهَا، فَتَقُولُ: هَلْ مِنْ مَزِيدٍ؟ حَتَّى يَأْتِيَهَا رَبُّهَا تَبَارَكَ وَتَعَالَى، فَيَضَعَ قَدَمَهُ عَلَيْهَا فَتُزْوَى، وَتَقُولُ: قَطٍ قَطٍ، وَأَمَّا الْجَنَّةُ فَيُنْشِئُ اللهُ لَهَا خَلْقًا كَمَا يَشَاءُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رہی آگ، تو اس میں (جہنمیوں کو) ڈالا جائے گا اور وہ کہتی رہے گی: ﴿هَلْ مِن مَّزِيدٍ﴾ ”کیا کچھ اور بھی ہے؟“، یہاں تک کہ اس کا رب تبارک و تعالیٰ اس کے پاس آئے گا اور اپنا قدم اس پر رکھے گا تو وہ سمٹ جائے گی اور کہے گی: «قَطٍ قَطٍ» ”بس، بس“؛ اور رہی جنت، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے (نئی) مخلوق پیدا فرمائے گا جیسا وہ چاہے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن عبید رحمہ اللہ سے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6837]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن عبید رحمہ اللہ سے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6837]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4849، 4850، 7449، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2846، 2847، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7447، 7476، 7477، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7693، 11458، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2561، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2891، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7833، 8280، 9951، 10738، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1171، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6290، والبزار فى «مسنده» برقم: 7617، 9483، 9855، 9905، 9969، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20893، 20894، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35277»