🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. باب التَّغَنِّي بِالْقُرْآنِ:
ترنم کے ساتھ قرآن پڑھنے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 3531 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
سنن دارمی: 3531، 3530
سنن نسائی: 1020، 1021، 1022
سنن ابن ماجہ: 1341
مسند احمد: 8820، 9806
مصنف ابن ابی شیبہ: 31929، 34435
الفتح الربانی: 8363، 10399، 11954
الجامع الكامل: 10349
المعجم الاوسط: 2679
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8363
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَسَمِعَ قِرَاءَةَ رَجُلٍ فَقَالَ مَنْ هَذَا قِيلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ فَقَالَ لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور ایک آدمی کی تلاوت کی آواز سنی اور پوچھا: یہ کون ہے؟ کسی نے کہا: یہ عبداللہ بن قیس ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تحقیق اس کو داود علیہ السلام کی بانسریاں عطا کی گئی ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8363]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 1341، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9806 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9805»
وضاحت: فوائد: … بانسری سے مراد خوبصورت آواز ہے اور آل داود سے مراد خود داود علیہ السلام ہیں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابن ماجه: 1341
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10399
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ يَقْرَأُ فَقَالَ لَقَدْ أُعْطِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَفِي لَفْظٍ لَقَدْ أُعْطِيَ أَبُو مُوسَى مَزَامِيرَ دَاوُدَ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عبد اللہ بن قیس رضی اللہ عنہ کو تلاوت کرتے ہوئے سنا اور فرمایا: اس کو آلِ داود کی بانسریاں عطا کر دی گئی ہیں۔ ایک روایت میں ہے: ابو موسی کو داود علیہ السلام کی بانسریاں دے دی گئی ہیں۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10399]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه النسائي: 2/ 180، وابن ماجه: 1341، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8820 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8806»
وضاحت: فوائد: … بانسری سے مراد خوبصورت آواز ہے اور آل داود سے مراد خود داود علیہ السلام ہیں۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری جن کا نام عبد اللہ بن قیس رضی اللہ عنہما بھی خوبصورت آواز کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11954
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ يَقْرَأُ فَقَالَ ”لَقَدْ أُعْطِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن قیس یعنی ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو تلاوت کرتے ہوئے سنا اورفرمایا: اسے تو اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام کی سی خوش الحانی عطا کی گئی ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11954]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، اخرجه النسائي: 2/180، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8820 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8806»
وضاحت: فوائد: … سیدناابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ایک جلیل القدر صحابی ہیں، ان کا اصل نام عبداللہ بن قیس بن سلیم بن حضار ہے، کتب حدیث میں عام طور پر ان کا تذکرہ کنیت سے ہوا ہے، ہجرت سے قبل مکہ مکرمہ جا کر دولت اسلام سے بہرہ ور ہوئے، پھر حبشہ کی طرف ہجرت کی، بعد ازاں حبشہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کا شرف حاصل ہوا، آپ کی حبشہ سے مدینہ منورہ آمد فتح خیبر کے بعد ہوئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں زبید، عدن اور سواحل یمن پر عامل مقرر کیا تھا اور امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بھی انہیں کوفہ، بصرہ، اہواز اور اصبہان وغیرہ کے علاقوں کا عامل مقرر کیا تھا، تریسٹھ سال کی عمر میں (۴۴) سن ہجری میں ان کا انتقال ہوا۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10349
10349- عن أبي هريرة قال: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم المسجد فسمع قراءة رجل فقال: من هذا؟.قيل: عبد الله بن قيس، فقال: لقد أوتي هذا من مزامير آل داود.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي (1019)،وابن ماجه (1341)، وأحمد (9806،8820) وصحّحه ابن حبان (7196) كلهم من طرق عن أبي سلمة، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2679
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ الزِّمِّيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا أَذِنَ اللهُ لِنَبِيٍّ إِذْنَهُ لِرَجُلٍ حَسَنِ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ، وَسَمِعَ قِرَاءَةَ أَبِي مُوسَى ، فَقَالَ: I " لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے کسی نبی کو اتنی توجہ سے نہیں سنا جتنا اس نے قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے ایک خوش آواز شخص کو سنا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرات سماعت فرمائی تو فرمایا: «‏‏‏‏لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ» ‏‏‏‏ ”یقیناً اس شخص کو آلِ داؤد کی خوش الحانی (کے سازوں) میں سے ایک حصہ عطا کیا گیا ہے۔“
اس حدیث کو اسحاق رحمہ اللہ سے صرف عبید اللہ رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2679]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه عمرو بن دينار واختلف عنه فرواه عبد الغني بن رفاعة عن ابن عيينة عن عمرو عن أبي سلمة عن أبيه وأرسله غيره عن ابن عيينة ورواه ابن أبي حفصة عن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة وكذلك رواه الدهني عن أبي سلمة عن أبي هريرة والأشبه بالصواب قول من قال عن الزهري عن أبي سلمة عن أبي هريرة وعن عمرو بن دينار عن أبي سلمة مرسلا «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 278» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5023، 5024، 7482، 7544، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 792، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 751، 752، 7196، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1016 / 3، 1017 / 4، 1018 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1091، 1092، 1093، 7994، 7998، 7999، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1473، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1529، 1532، 3534، 3535، 3533، 3540، 3542، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1341، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2468، 4784، 21104، 21102، 21103، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7785، 7947، 8766، 8942، 9939، 9940، والحميدي فى «مسنده» برقم: 979، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5959، والبزار فى «مسنده» برقم: 7854، 7907، 7953، 7954، 8565، 8609، 8659، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4166، 4168، 4167، 4169، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8832، 8833، 30557، 30563، 32926، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1160، 1302، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6653»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں