الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
39. باب وَقْتِ الْعِشَاءِ وَتَأْخِيرِهَا:
باب: عشاء کا وقت اور اس میں تاخیر کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1445 (کل: 22 مقامات، 12 کتب)
صحیح بخاری: 566
بلوغ المرام: 132
صحیح ابن خزیمہ: 348
اللؤلؤ والمرجان: 372
الفتح الربانی: 1176
صحیح ابن حبان: 1535
21 تا 22
حدیث نمبر: 2117
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ثنا حَجَّاجٌ قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أنا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُغِيرَةُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَخْبَرَتْهُ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَعْتَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ بِالْعَشَاءِ حَتَّى ذَهَبَ عَامَّةُ اللَّيْلِ وَحَتَّى نَامَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ قَالَتْ: ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْهِمْ فَصَلَّى بِهِمْ وَقَالَ:" إِنَّهُ لَوَقْتُهَا لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي" لَفْظُ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَفِي حَدِيثِ حَجَّاجٍ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّهَا قَالَتْ: وَلَمْ يَقُلْ بِالْعَشَاءِ وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ سَوَاءٌ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ حَجَّاجٍ وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز میں تاخیر کی حتیٰ کہ رات کا بڑا حصہ گزر گیا اور مسجد والے بھی سو گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف تشریف لے گئے اور نماز پڑھائی، پھر فرمایا: ”یہ اس نماز کا افضل وقت ہے، اگر یہ میری امت پر گراں نہ ہو۔“ یہ عبدالرزاق کی حدیث کے الفاظ ہیں اور حجاج کی حدیث میں جو ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ انہوں نے عشاء کا لفظ نہیں کہا، باقی اسی طرح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2117]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 638»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: Q1763
رُوِّينَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: وَقْتِ الْعِشَاءِ إِلَى الْفَجْرِ وَعَنْهُ وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي الْمَرْأَةِ تَطْهُرُ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ صَلَّتِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ أَنَّهُ قَالَ لِأَبِي هُرَيْرَةٍ: مَا أَفْرَاطُ صَلَاةِ الْعِشَاءِ؟ قَالَ: طُلُوعُ الْفَجْرِ، وَرُوِّينَا عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: اعْتَمَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةِ بِالْعِشَاءِ حَتَّى ذَهَبَ عَامَّةُ اللَّيْلِ وَقَدْ نَامَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْهِمْ فَصَلَّى بِهِمْ وَقَالَ:" إِنَّهُ لَوَقْتُهَا لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي" وَهَذَا يَرِدُ فِي بَابِ تَأْخِيرِ الْعِشَاءِ.
ہمیں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت بیان کی گئی کہ انہوں نے فرمایا: ”عشاء کا وقت فجر تک ہے۔“ اور ان سے اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جو طلوع فجر سے پہلے پاک ہو جائے کہ وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔ اور عبید بن جریج سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”عشاء کی نماز کا آخری وقت کیا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”فجر کا طلوع ہونا۔“
اور ہمیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی گئی ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز میں اتنی تاخیر کی کہ رات کا اکثر حصہ گزر گیا اور مسجد والے سو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف تشریف لائے اور انہیں نماز پڑھائی، اور فرمایا: ”یقیناً یہی اس کا (اصل) وقت ہے، اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا۔“ اور یہ بات عشاء کی نماز کو مؤخر کرنے کے باب میں وارد ہوئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q1763]
اور ہمیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی گئی ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز میں اتنی تاخیر کی کہ رات کا اکثر حصہ گزر گیا اور مسجد والے سو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف تشریف لائے اور انہیں نماز پڑھائی، اور فرمایا: ”یقیناً یہی اس کا (اصل) وقت ہے، اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا۔“ اور یہ بات عشاء کی نماز کو مؤخر کرنے کے باب میں وارد ہوئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q1763]