الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
41. باب كَرَاهِيَةِ تَأْخِيرِ الصَّلاَةِ عَنْ وَقْتِهَا الْمُخْتَارِ وَمَا يَفْعَلُهُ الْمَأْمُومُ إِذَا أَخَّرَهَا الإِمَامُ:
باب: عمدہ وقت سے نماز کی تاخیر مکروہ ہے اور جب امام ایسا کریں تو لوگ کیا کریں۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1471 (کل: 42 مقامات، 18 کتب)
سنن ابوداود: 431
سنن ترمذی: 176
سنن ابن ماجہ: 1256
الادب المفرد: 113
سنن دارمی: 1261
مشکوۃ المصابیح: 600
مصنف ابن ابی شیبہ: 7808
المعجم الکبیر للطبرانی: 1620
41 تا 42
حدیث نمبر: 7824
«يا أبا ذر! إنه سيكون بعدي أمراء يميتون الصلاة فصل الصلاة لوقتها فإن صليت لوقتها كانت لك نافلة وإلا كنت قد أحرزت صلاتك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے ابوذر! میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو نماز کو مار ڈالیں گے (یعنی اسے وقت پر ادا نہیں کریں گے)، تو تم نماز اس کے وقت پر پڑھ لیا کرو، پھر اگر تم (ان کے ساتھ بھی) وقت پر پڑھ لو تو وہ تمہارے لیے نفل ہو گی، ورنہ تم اپنی (فرض) نماز کو محفوظ کر چکے ہو گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7824]
”اے ابوذر! میرے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو نماز کو مار ڈالیں گے (یعنی اسے وقت پر ادا نہیں کریں گے)، تو تم نماز اس کے وقت پر پڑھ لیا کرو، پھر اگر تم (ان کے ساتھ بھی) وقت پر پڑھ لو تو وہ تمہارے لیے نفل ہو گی، ورنہ تم اپنی (فرض) نماز کو محفوظ کر چکے ہو گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7824]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ت] عن أبي ذر. مختصر مسلم 226.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1620
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّامِتِ ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّهَا سَتَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ، يُمِيتُونَ الصَّلَاةَ، فَإِنْ أَدْرَكْتُمُوهُمْ، فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا، وَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُمْ نَافِلَةً ".
عبداللہ بن صامت بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر، عنقریب تم پر ایسے حکمران (اماموں) کی حکومت ہوگی جو نماز کو (اس کے وقت سے مؤخر کرکے) مار ڈالیں گے، تو اگر تم انہیں پاؤ تو نماز اس کے وقت پر پڑھ لو، اور ان کے ساتھ (دوبارہ) پڑھی گئی نماز کو نفل بنا لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1620]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 151، حدیث 1633»