الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
51. باب الْمَشْيُ إِلَى الصَّلاَةِ تُمْحَى بِهِ الْخَطَايَا وَتُرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتُ:
باب: نماز کے لئے چل کر جانا گناہوں کو مٹانے اور درجات کی بلندی کا سبب ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1521 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
صحیح مسلم: 1521
مسند اسحاق بن راہویہ: 144
الجامع الكامل: 1741
السنن الكبرى للبيهقي: 4967
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6155
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6201
ترقیم عبدالباقی: 666 ترقیم شاملہ: -- 1521
حَدَّثَنِي إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَطَهَّرَ فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ مَشَى إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ لِيَقْضِيَ فَرِيضَةً مِنْ فَرَائِضِ اللَّهِ، كَانَتْ خَطْوَتَاهُ إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً، وَالأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے گھر میں وضو کیا، پھر اللہ کے گھروں میں سے اس کے کسی گھر کی طرف چل کر گیا تاکہ اللہ کے فرضوں میں سے ایک فریضے کو ادا کرے تو اس کے دونوں قدم (یہ کرتے ہیں کہ) ان میں سے ایک گناہ مٹاتا ہے اور دوسرا درجہ بلند کرتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1521]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے گھر میں وضو کیا، پھر اللہ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر کی طرف چل کر گیا، تاکہ اللہ تعالیٰ کے فرضوں میں سے کسی فریضہ کو ادا کرے، تو اس کے دو قدموں میں سے ایک قدم سے گناہ اتریں گے اور دوسرے سے درجہ بلند ہو گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1521]
ترقیم فوادعبدالباقی: 666
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 144
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَا بْنُ عَدِيٍّ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ تَطَهَّرَ فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ مَشَى إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ لِيَقْضِيَ فَرَائِضَ اللَّهِ كَانَتْ خُطَاهُ إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً وَالْأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر سے باوضو مسجد کی طرف آتا ہے تاکہ وہ اللہ کے فرائض ادا کر سکے تو وہ جو قدم اٹھاتا ہے اس کے ایک قدم سے گناہ مٹ جاتا ہے اور دوسرے سے درجہ بلند ہو جاتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 144]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب المساجد، باب المشي الي الصلاة الخ، رقم: 666 .»
حدیث نمبر: 128
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُمَجِّسَانِهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، لیکن اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 128]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1358، 1359، 1384، 1385، 4775، 6598، 6599، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2658، 2658، ومالك فى (الموطأ) برقم: 823، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 128، 129، 130، 131، 133، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1948،، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4714، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2138، 2138 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7302، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1143، 1146»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1220): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، موسى بن مروان: هو أبو عمران التمارالبغدادي، يروي عن جمع، وروى عنه جمع، وذكره المؤلف في "الثقات" 9/ 161، وأرّخ وفاته سنة أربعين ومئتين، وباقي السند على شرطهما.
حدیث نمبر: 130
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيَمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُمَجِّسَانِهِ، كَمَا تَنْتِجُونَ إِبِلَكُمْ هَذِهِ هَلْ تُحِسُّونَ فِيهَا مِنْ جَدْعَاءَ؟" ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيرَةَ: فَاقْرَءُوا إِنْ شَئْتُمْ: فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ سورة الروم آية 30، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُمَجِّسَانِهِ" مِمَّا نَقُولُ فِي كُتُبِنَا: إِنَّ الْعَرَبَ تُضِيفُ الْفِعْلَ إِلَى الآمِرِ، كَمَا تُضِيفُهُ إِلَى الْفَاعِلِ، فَأَطْلَقَ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمَ التَّهَوُّدِ وَالتَّنَصُّرِ وَالتَّمَجُّسِ عَلَى مَنْ أَمَرَ وَلَدَهُ بِشَيْءٍ مِنْهَا بِلَفْظِ الْفِعْلِ، لا أَنَّ الْمُشْرِكِينَ هُمُ الَّذِينَ يُهَوِّدُونَ أَوْلادَهُمْ أَوْ يُنَصِّرُونَهُمْ أَوْ يُمَجِّسُونَهُمْ، دُونَ قَضَاءِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي سَابِقِ عِلْمِهِ فِي عَبِيدِهِ، عَلَى حَسَبِ مَا ذَكَرْنَاهُ فِي غَيْرِ مَوْضِعٍ مِنْ كُتُبِنَا، وَهَذَا كَقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَقَ رَأْسَهُ فِي حَجَّتِهِ"، يُرِيدُ بِهِ أَنَّ الْحَالِقَ فَعَلَ ذَلِكَ بِهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا نَفْسَهُ، وَهَذَا كَقَوْلِهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حِينَ يَخْرُجُ أَحَدُكُمْ مِنْ بَيْتِهِ إِلَى الصَّلاةِ فَخُطْوَتَاهُ إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً، وَالأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً"، يُرِيدُ: أَنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِذَلِكَ، لا أَنَّ الْخُطْوَةَ تَحُطُّ الْخَطِيئَةَ، أَوْ تَرْفَعُ الدَّرَجَةَ، وَهَذَا كَقَوْلِ النَّاسِ: الأَمِيرُ ضَرَبَ فُلانًا أَلْفَ سَوْطٍ، يُرِيدُونَ: أَنَّهُ أَمَرَ بِذَلِكَ لا أَنَّهُ فَعَلَ بِنَفْسِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر پیدا ہونے والا بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔ جس طرح تمہارے اونٹوں کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے، تو کیا تمہیں ان میں سے کوئی ایسا نظر آتا ہے، جس کے کان کٹے ہوئے ہوں؟“ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی: تم لوگ چاہو، تو (اس حدیث کی تائید میں) یہ آیت تلاوت کر سکتے ہو: ﴿یہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ وہ فطرت ہے، جس پر اس نے لوگوں کو بنایا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی﴾ [سورة الروم: 30] ۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں“ یہ ان باتوں میں سے ایک ہے، جس کے بارے میں ہم اپنی کتابوں میں یہ بات بیان کر چکے ہیں کہ عرب بعض اوقات فعل کی نسبت حکم دینے والے کی طرف کرتے ہیں جس طرح وہ فعل کی نسبت فاعل کی طرف کرتے ہیں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں یہودی بنانے یا عیسائی بنانے یا مجوسی بنانے کے لفظ کا اطلاق اس شخص پر کیا ہے، جو اپنے بچے کو ان میں سے کسی ایک چیز کا حکم دیتا ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا استعمال فعل کے لفظ کے ذریعے کیا ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ مشرکین اپنی اولاد کو یہودی بنا دیتے ہیں، یا عیسائی بنا دیتے ہیں، یا مجوسی بنا دیتے ہیں، اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس فیصلے کے علاوہ ہوتا ہے، جو اس کے اپنے بندوں کے بارے میں علم کے حوالے سے ہے۔ یہ اس کے مطابق ہو گا، جس کا ذکر ہم اپنی کتابوں میں دوسری جگہ کر چکے ہیں۔ اور یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے اس بیان کے مطابق ہو گا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنا سر منڈوایا۔“ اس سے مراد یہ ہے: سر مونڈوانے والے نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہ فعل کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود یہ نہیں کیا تھا۔ اس کی مثال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے: ”جب کوئی شخص اپنے گھر سے نماز کے لیے نکلتا ہے، تو اس کے دونوں قدم، ان میں سے ایک برائی کو مٹا دیتا ہے، اور دوسرا درجے کو بلند کرتا ہے۔“ اس سے مراد یہ ہے: اللہ تعالیٰ اس بات کا حکم دیتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ قدم اس برائی کو مٹاتا ہے یا درجے کو بلند کرتا ہے۔ اور یہ لوگوں کے اس مقولے کی طرح ہو گا کہ امیر نے فلاں شخص کو ایک ہزار کوڑے مارے۔ اس سے مراد یہ ہے: امیر نے ایسا کرنے کا حکم دیا۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ اس نے خود ایسا کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 130]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1358، 1359، 1384، 1385، 4775، 6598، 6599، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2658، 2658، ومالك فى (الموطأ) برقم: 823، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 128، 129، 130، 131، 133، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1948،، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4714، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2138، 2138 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7302، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1143، 1146»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
حدیث نمبر: 2044
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَطَهَّرَ فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ مَشَى إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ لِيَقْضِيَ فَرِيضَةً مِنْ فَرَائِضِ اللَّهِ، كَانَ خَطْوَتَاهُ: إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً، وَالأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنے گھر میں وضو کرے، پھر وہ اللہ کے کسی گھر کی طرف چل کر جائے تاکہ اللہ تعالیٰ کے فرائض میں سے کوئی فرض ادا کرے، تو اس کے دونوں قدموں میں سے ایک (قدم) گناہ کو مٹاتا ہے اور دوسرا (قدم) درجے کو بلند کرتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2044]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 647، 2119، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 666، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1490، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1622، 2044، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 794، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 704، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 786، والترمذي فى (جامعه) برقم: 603، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 281، 774، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7916» «رقم طبعة با وزير 2042»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر مسلم» (243). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، عبد الجبار بن عاصم، أبو طالب، وثقه ابن معين، والدارقطني، وذكره المؤلف في «الثقات» 8/ 418، وباقي رجاله ثقات رجال الشيخين، أبو حازم: هو سليمان الأشجعي.
حدیث نمبر: 1741
1741. عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من تَطهَّر في بيته ثم مشى إلى بيت من بيوت الله ليقضى فريضة من فرائض الله، كانت خطوتاه إحداهما تحط خطيئةً، والأخرى ترفع درجةً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في المساجد (666) من طريق عدي بن ثابت، عن أبي حازم الأشجعي، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4967
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ لَطِيفٍ الْمِصْرِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا أَبُو الْفَضْلِ الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ الرَّافِقِيُّ، ثنا هِلَالُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ هِلَالٍ، ثنا أَبِي، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِيُّ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَاتِمٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَطَهَّرَ فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ مَشَى إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللهِ تَعَالَى فَيَقْضِي فَرِيضَةً مِنْ فَرَائِضِ اللهِ، كَانَتْ خُطُوَاتُهُ إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً، وَالْأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً". ⦗٨٨⦘ لَفْظُ حَدِيثِ الْحَافِظِ، وَالْقَاضِي. وَفِي رِوَايَةِ الْمِصْرِيِّ:" يُؤَدِّي فَرِيضَةً مِنْ فَرَائِضِ اللهِ كَانَتْ خَطْوَتَاهُ إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ عَنْهُ خَطِيئَةً وَالْأُخْرَى تَرْفَعُ لَهُ بِهَا دَرَجَةً". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ عَدِيٍّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے گھر میں وضو کرتا ہے، پھر مسجد میں جا کر اللہ کے فرائض میں سے فرض ادا کرتا ہے، تو اس کے ایک قدم کے بدلے ایک خطا مٹا دی جاتی ہے اور دوسرے قدم کے بدلے ایک درجہ بلند ہوتا ہے۔“
(ب) مصری کی روایت میں ہے کہ ”وہ اللہ کے فرائض میں سے کسی فرض کو ادا کرتا ہے، تو اس کے ایک قدم کے بدلے ایک برائی ختم کر دی جاتی ہے اور دوسرے قدم کے بدلے ایک درجہ بلند ہوتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4967]
(ب) مصری کی روایت میں ہے کہ ”وہ اللہ کے فرائض میں سے کسی فرض کو ادا کرتا ہے، تو اس کے ایک قدم کے بدلے ایک برائی ختم کر دی جاتی ہے اور دوسرے قدم کے بدلے ایک درجہ بلند ہوتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4967]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 666»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6155
"من تطهر في بيته ثم مشى إلى بيت من بيوت الله ليقضي فريضة من فرائض الله كانت خطواته إحداهما تحط خطيئة والأخرى ترفع درجة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اپنے گھر میں طہارت حاصل کرے، پھر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر کی طرف چلے تاکہ اللہ کا کوئی فرض ادا کرے تو اس کے قدموں میں سے ایک قدم گناہ مٹاتا ہے اور دوسرا درجہ بلند کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6155]
”جو شخص اپنے گھر میں طہارت حاصل کرے، پھر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر کی طرف چلے تاکہ اللہ کا کوئی فرض ادا کرے تو اس کے قدموں میں سے ایک قدم گناہ مٹاتا ہے اور دوسرا درجہ بلند کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6155]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 243.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6201
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ تَطَهَّرَ فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ مَشَى إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللهِ لِيَقْضِيَ فَرْضًا مِنْ فَرَائِضِ اللهِ، كَانَتْ خُطْوَتَاهُ: إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً وَالْأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر میں طہارت حاصل کرے، پھر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر (مسجد) کی طرف اس لیے جائے کہ اللہ تعالیٰ کے فرائض میں سے کوئی فریضہ ادا کرے، تو اس کے اٹھنے والے قدموں کی تاثیر یہ ہوتی ہے کہ ان میں سے ایک قدم گناہ کو مٹا دیتا ہے اور دوسرا قدم درجے کو بلند کر دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6201]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 774، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 439، 447، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2044، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1097، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6173»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 774، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 439، 447، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2044، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1097، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6173»
الحكم على الحديث:
إسناده جيد