🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب اسْتِحْبَابِ الرَّكْعَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ لِمَنْ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوَّلَ قُدُومِهِ:
باب: مسافر کو پہلے مسجد میں آ کر دو رکعت پڑھنا مستحب ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1657 (کل: 93 مقامات، 19 کتب)
صحیح مسلم: 1657، 1656، 1658، 4098، 4099، 4100، 4101، 4102، 4103، 4104، 4105، 4106، 4107، 4964، 4965، 4966، 4967، 4968، 4969، 4970، 4971
صحیح بخاری: 443، 1801، 2097، 2309، 2385، 2604، 2718، 2967، 3089، 5079، 5080، 5243، 5244، 5245، 5247
سنن ابوداود: 2776، 2778
سنن نسائی: 4641
بلوغ المرام: 652، 870
سنن دارمی: 2253
معجم صغیر للطبرانی : 1183
مشکوۃ المصابیح: 3088، 5914
مسند احمد: 14191، 14234، 14248، 14327، 14822، 15004، 15265، 15285
اللؤلؤ والمرجان: 415، 931، 932، 1029، 1030، 1031، 1253
المنتقى ابن الجارود: 589، 636
مصنف ابن ابی شیبہ: 35895
الفتح الربانی: 6013
سنن سعید بن منصور: 1688
صحیح ابن حبان: 2713، 2714، 4911، 6517، 6518، 6519، 7143
الجامع الكامل: 3035، 5622، 5857، 6197، 6335، 6336، 9702، 10123، 10125، 10127
السنن الكبرى للبيهقي: 10370، 10835، 10843، 10943، 14472
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 525، 725، 1404، 6836
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1850، 1898
31 تا 40
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 715 ترقیم شاملہ: -- 4966
وحَدَّثَنِيهِ يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
روح بن عبادہ نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں سیار نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4966]
امام صاحب رحمہ اللہ یہی روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4966]
ترقیم فوادعبدالباقی: 715
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 715 ترقیم شاملہ: -- 4967
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَطَالَ الرَّجُلُ الْغَيْبَةَ أَنْ يَأْتِيَ أَهْلَهُ طُرُوقًا ".
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے عاصم سے حدیث بیان کی، انہوں نے شعبی سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: جب کوئی انسان لمبا وقت گھر سے دور رہا ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رات کو اچانک گھر میں داخل ہونے سے منع فرمایا۔ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4967]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ”جب آدمی طویل عرصہ تک غائب رہے (پھر اچانک) رات کو اپنے گھر آ جائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4967]
ترقیم فوادعبدالباقی: 715
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 715 ترقیم شاملہ: -- 4968
وحَدَّثَنِيهِ يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
روح نے کہا: ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4968]
امام صاحب رحمہ اللہ ایک اور استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4968]
ترقیم فوادعبدالباقی: 715
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 715 ترقیم شاملہ: -- 4969
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَال: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَطْرُقَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ لَيْلًا يَتَخَوَّنُهُمْ أَوْ يَلْتَمِسُ عَثَرَاتِهِمْ ".
وکیع نے سفیان سے، انہوں نے محارب سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ انسان رات کو (اچانک) گھر والوں کے پاس جا پہنچے اور ان کو خیانت (جس طرح خاوند نے کہا ہوا ہے، اس طرح نہ رہنے) کا مرتکب سمجھے اور ان کی کمزوریاں ڈھونڈے۔ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4969]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”رات کو اس غرض سے گھر آنے سے منع فرمایا کہ وہ ان کی خیانت پکڑنا چاہے یا ان کی لغزشوں کا تجسس کرے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4969]
ترقیم فوادعبدالباقی: 715
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 715 ترقیم شاملہ: -- 4970
وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: قَالَ سُفْيَانُ: لَا أَدْرِي هَذَا فِي الْحَدِيثِ أَمْ لَا يَعْنِي أَنْ يَتَخَوَّنَهُمْ أَوْ يَلْتَمِسَ عَثَرَاتِهِمْ.
عبدالرحمٰن نے کہا: ہمیں سفیان نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی۔ عبدالرحمٰن نے کہا: سفیان نے کہا: مجھے معلوم نہیں کہ ”ان کو خیانت کا مرتکب سمجھے اور ان کی کمزوریاں تلاش کرے“ کے الفاظ حدیث میں ہیں یا نہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4970]
امام صاحب یہی حدیث ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، لیکن اس میں یہ ہے، سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: مجھے معلوم نہیں، یہ ٹکڑا حدیث میں ہے یا نہیں: ”گھر والوں کا تجسس کرے یا ان کمزوریوں سے آگاہ کرے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4970]
ترقیم فوادعبدالباقی: 715
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 715 ترقیم شاملہ: -- 4971
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَا: جَمِيعًا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَارِبٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِكَرَاهَةِ الطُّرُوقِ وَلَمْ يَذْكُرْ يَتَخَوَّنُهُمْ أَوْ يَلْتَمِسُ عَثَرَاتِهِمْ.
ہمیں شعبہ نے محارب سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (اچانک) رات کو گھر آنے کی کراہت بیان کی اور یہ جملہ بیان نہیں کیا: ان کو خائن سمجھے اور ان کی کمزوریاں تلاش کرے۔ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4971]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ”اچانک رات کو گھر آنے کی کراہت“ بیان کرتے ہیں، لیکن اس حدیث میں یہ نہیں ہے: ”ان کی خیانت کی جستجو کرے اور ان کی لغزشوں، کوتاہیوں سے آگاہ ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4971]
ترقیم فوادعبدالباقی: 715
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2776
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ أَنْ يَأْتِيَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ طُرُوقًا.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی سفر سے رات میں اپنے گھر واپس آئے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2776]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ ”انسان رات کے وقت اپنے گھر پہنچے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2776]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/العمرة (الحج) 16(1801)، صحیح مسلم/الإمارة 56 (715)، (تحفة الأشراف: 2577)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الاستئذان 19 (2713)، مسند احمد (3/299، 302) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5243) صحيح مسلم (715 بعد ح1928)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2778
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ قَالَ:" أَمْهِلُوا حَتَّى نَدْخُلَ لَيْلًا لِكَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ، وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ الزُّهْرِيُّ: الطُّرُوقُ بَعْدَ الْعِشَاءِ، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ لَا بَأْسَ بِهِ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے، جب ہم بستی میں جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہرو ہم رات میں جائیں گے، تاکہ پراگندہ بال والی کنگھی کر لے، اور جس عورت کا شوہر غائب تھا وہ زیر ناف کے بالوں کو صاف کر لے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: زہری نے کہا: ممانعت عشاء کے بعد آنے میں ہے، ابوداؤد کہتے ہیں: مغرب کے بعد کوئی حرج نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2778]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ جب (ہم مدینے کے قریب آخری پڑاؤ پر تھے) ہم نے چاہا کہ گھروں کو جائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذرا ٹھہرو، رات ہو لے تو جائیں تاکہ پراگندہ حال خاتون کنگھی چوٹی کر لے اور جس کا شوہر غائب تھا وہ اپنے (زیر ناف) بالوں کی صفائی کر لے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام زہری رحمہ اللہ نے کہا: ” «الطُّرُوقُ» عشاء کے بعد آنے کو کہتے ہیں۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”مغرب کے بعد آنے میں کوئی حرج نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2778]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/النکاح 122 (5247)، صحیح مسلم/الإمارة 56 (715)، (تحفة الأشراف: 19418، 2324)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/298، 355، 396) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5247) صحيح مسلم (715 بعد ح1928)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4641
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى , عَنْ زَكَرِيَّا , عَنْ عَامِرٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَعْيَا جَمَلِي فَأَرَدْتُ أَنْ أُسَيِّبَهُ , فَلَحِقَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَعَا لَهُ , فَضَرَبَهُ فَسَارَ سَيْرًا لَمْ يَسِرْ مِثْلَهُ , فَقَالَ:" بِعْنِيهِ بِوُقِيَّةٍ" , قُلْتُ: لَا، قَالَ:" بِعْنِيهِ" , فَبِعْتُهُ بِوُقِيَّةٍ , وَاسْتَثْنَيْتُ حُمْلَانَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ , فَلَمَّا بَلَغْنَا الْمَدِينَةَ أَتَيْتُهُ بِالْجَمَلِ وَابْتَغَيْتُ ثَمَنَهُ , ثُمَّ رَجَعْتُ فَأَرْسَلَ إِلَيَّ , فَقَالَ:" أَتُرَانِي إِنَّمَا مَاكَسْتُكَ لِآخُذَ جَمَلَكَ خُذْ جَمَلَكَ وَدَرَاهِمَكَ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا، میرا اونٹ تھک کر چلنے سے عاجز آ گیا، تو میں نے چاہا کہ اسے چھوڑ دوں، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے آ ملے، آپ نے اس کے لیے دعا کی اور اسے تھپتھپایا، اب وہ ایسا چلا کہ اس طرح کبھی نہ چلا تھا، آپ نے فرمایا: ”اسے ایک اوقیہ (۴۰ درہم) میں مجھ سے بیچ دو“، میں نے کہا: نہیں (بلکہ وہ آپ ہی کا ہے)، آپ نے فرمایا: ”اسے مجھ سے بیچ دو“ تو میں نے ایک اوقیہ میں اسے آپ کے ہاتھ بیچ دیا اور مدینے تک اس پر سوار ہو کر جانے کی شرط لگائی ۱؎، جب ہم مدینہ پہنچے تو میں اونٹ لے کر آپ کے پاس آیا اور اس کی قیمت چاہی، پھر میں لوٹا تو آپ نے مجھے بلا بھیجا، اور فرمایا: ”کیا تم سمجھتے ہو کہ میں نے کم قیمت لگائی تاکہ میں تمہارا اونٹ لے سکوں، لو اپنا اونٹ بھی لے لو اور اپنے درہم بھی“۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4641]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ میرا اونٹ چلنے سے عاجز آ گیا۔ میں نے سوچا، اسے (وہیں) چھوڑ دوں۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے پیچھے سے آ ملے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا بھی فرمائی اور اسے مارا بھی۔ پھر تو وہ ایسے چلنے لگا کہ (ساری زندگی) کبھی ایسا نہیں چلا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اونٹ ایک اوقیہ (چالیس درہم) میں مجھے بیچ دے۔“ تو میں نے وہ اونٹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اوقیے میں بیچ دیا اور میں نے مدینہ منورہ تک سوار ہو کر جانے کی شرط لگا لی۔ جب ہم مدینہ منورہ پہنچے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اونٹ لے کر حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قیمت طلب کی۔ میں قیمت لے کر واپس جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے واپس بلا بھیجا اور فرمایا: ”کیا تو سمجھتا ہے کہ میں نے تیرا اونٹ لینے کے لیے تجھے کم قیمت دی ہے؟ اپنا اونٹ بھی لے جا اور قیمت بھی۔“ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4641]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/البیوع 34 (2097)، الاستقراض 1 (2385)، 18 (2406)، المظالم 26 (2470)، الشروط 4 (2718)، الجہاد 49 (2861)، 113 (2967)، صحیح مسلم/البیوع 42 (المساقاة 21) (715)، الرضاع 16 (715)، سنن ابی داود/البیوع 71 (3505)، سنن الترمذی/البیوع 30 (1253)، (تحفة الأشراف: 2341)، مسند احمد (3/299) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ جائز شرط تھی اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر معاملہ کر لیا، یہی باب سے مناسبت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 652
وعن جابر بن عبد الله أنه كان على جمل له قد أعيى،‏‏‏‏ فأراد أن يسيبه قال: فلحقني النبي صلى الله عليه وآله وسلم فدعا لي،‏‏‏‏ وضربه،‏‏‏‏ فسار سيرا لم يسر مثله،‏‏‏‏ فقال: «‏‏‏‏بعنيه بأوقية» قلت: لا،‏‏‏‏ ثم قال: «‏‏‏‏بعنيه» ‏‏‏‏ فبعته بأوقية،‏‏‏‏ واشترطت حملانه إلى أهلي،‏‏‏‏ فلما بلغت أتيته بالجمل،‏‏‏‏ فنقدني ثمنه،‏‏‏‏ ثم رجعت،‏‏‏‏ فأرسل في أثري،‏‏‏‏ فقال: «أتراني ماكستك لآخذ جملك؟ خذ جملك ودراهمك،‏‏‏‏ فهو لك» متفق عليه،‏‏‏‏ وهذا السياق لمسلم.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ اپنے ایک درماندہ تھکے ماندے اونٹ پر سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے اسے چھوڑنے کا ارادہ کر لیا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ اتنے میں پیچھے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے آ ملے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے دعا فرمائی اور اونٹ کو مارا تو وہ ایسی تیز روی سے چلنے لگا کہ اس سے پہلے ایسی تیز رفتاری سے نہیں چلا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مجھے یہ اونٹ ایک اوقیہ چاندی کے عوض فروخت کر دو۔“ میں نے عرض کیا نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دوبارہ فرمایا ”مجھے یہ اونٹ بیچ دو۔“ تو میں نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیچ دیا اور شرط یہ طے کی کہ اپنے گھر والوں تک (میں) سوار ہو کر جاؤں گا۔ پس جونہی (مدینہ) پہنچا تو میں وہ اونٹ لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نقد قیمت مجھے ادا فرما دی۔ پھر میں (رقم وصول کر کے) واپس آ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پیچھے (اونٹ) بھیج دیا اور فرمایا کہ ”تیرا خیال ہے کہ میں نے اونٹ کی قیمت کم کی تاکہ تیرا اونٹ لے لوں؟ اپنا اونٹ لے لو اور رقم بھی اپنے پاس رکھو یہ تیرے لئے ہے۔“ (بخاری و مسلم) یہ سیاق مسلم میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 652]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ» جابر بن عبداللہ – «أَنَّهُ كَانَ» کہ وہ تھے – «عَلَى جَمَلٍ لَهُ» اپنے ایک اونٹ پر – «قَدْ أَعْيَا» جو تھک چکا تھا – «فَأَرَادَ أَنْ يُسَيِّبَهُ» تو انہوں نے اسے چھوڑ دینے کا ارادہ کیا – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «فَلَحِقَنِي النَّبِيُّ» تو نبی مجھ سے آ ملے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَدَعَا لِي» پس میرے لیے دعا کی – «وَضَرَبَهُ» اور اسے مارا – «فَسَارَ سَيْرًا» تو وہ ایسا چلا – «لَمْ يَسِرْ مِثْلَهُ» کہ ویسا (پہلے) نہیں چلا تھا – «فَقَالَ» پس آپ نے فرمایا: – «بِعْنِيهِ» اسے مجھے بیچ دو – «بِأُوقِيَّةٍ» ایک اوقیہ میں – «قُلْتُ» میں نے کہا: – «لَا» نہیں – «ثُمَّ قَالَ» پھر فرمایا: – «بِعْنِيهِ» اسے مجھے بیچ دو – «فَبِعْتُهُ» تو میں نے اسے بیچ دیا – «بِأُوقِيَّةٍ» ایک اوقیہ میں – «وَاشْتَرَطْتُ» اور میں نے شرط لگائی – «حُمْلَانَهُ» اس پر سوار ہو کر جانے کی – «إِلَى أَهْلِي» اپنے گھر والوں تک – «فَلَمَّا بَلَغْتُ» پس جب میں پہنچا – «أَتَيْتُهُ بِالْجَمَلِ» میں آپ کے پاس اونٹ لے کر آیا – «فَنَقَدَنِي ثَمَنَهُ» تو آپ نے مجھے اس کی قیمت نقد دے دی – «ثُمَّ رَجَعْتُ» پھر میں لوٹا – «فَأَرْسَلَ فِي أَثَرِي» تو آپ نے میرے پیچھے (آدمی) بھیجا – «فَقَالَ» پس فرمایا: – «أَتُرَانِي» کیا تم مجھے سمجھتے ہو – «مَاكَسْتُكَ» کہ میں نے تم سے بھاؤ کم کروایا – «لِآخُذَ جَمَلَكَ» تاکہ تمہارا اونٹ لے لوں؟ – «خُذْ جَمَلَكَ» اپنا اونٹ لو – «وَدَرَاهِمَكَ» اور اپنے درہم – «فَهُوَ لَكَ» پس وہ تمہارا ہے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَهَذَا السِّيَاقُ» اور یہ سیاق – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کا ہے۔
اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ اپنے ایک اونٹ پر (سوار) تھے جو تھک چکا تھا، تو انہوں نے اسے چھوڑ دینے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے کہا: پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے آ ملے، میرے لیے دعا کی اور اونٹ کو مارا تو وہ ایسا چلا کہ پہلے کبھی ویسا نہیں چلا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”اسے ایک اوقیہ میں مجھے بیچ دو۔“ میں نے کہا: نہیں۔ آپ نے پھر فرمایا: ”اسے مجھے بیچ دو۔“ تو میں نے اسے ایک اوقیہ میں بیچ دیا اور اپنے گھر تک اس پر سوار ہو کر جانے کی شرط لگا لی۔ جب میں (مدینہ) پہنچا تو اونٹ لے کر آپ کے پاس آیا، آپ نے مجھے اس کی قیمت نقد ادا کر دی، پھر میں واپس لوٹا تو آپ نے میرے پیچھے آدمی بھیج کر (بلایا) اور فرمایا: ”کیا تم سمجھتے ہو کہ میں نے تمہارا اونٹ لینے کے لیے تم سے بھاؤ کم کروایا تھا؟ اپنا اونٹ اور اپنے درہم لے لو، یہ سب تمہارا ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور یہ سیاق مسلم کا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 652]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجهاد، باب من ضرب دابة غيره في الغزو، حديث:2861، ومسلم، المساقاة، باب بيع البعير واستثناء ركوبه، حديث:715 بعد حديث:1599.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں