الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب اسْتِحْبَابِ الرَّكْعَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ لِمَنْ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ أَوَّلَ قُدُومِهِ:
باب: مسافر کو پہلے مسجد میں آ کر دو رکعت پڑھنا مستحب ہے۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1658 (کل: 103 مقامات، 19 کتب)
صحیح مسلم: 1658، 1656، 1657، 3641، 4098، 4099، 4100، 4101، 4102، 4103، 4104، 4105، 4106، 4107، 4964، 4965، 4966، 4967، 4968، 4969، 4970، 4971
صحیح بخاری: 443، 1801، 2097، 2309، 2385، 2604، 2718، 2967، 3089، 4052، 5079، 5080، 5243، 5244، 5245، 5247، 5367، 6387
سنن دارمی: 2253
معجم صغیر للطبرانی : 1183
الفتح الربانی: 6013
سنن سعید بن منصور: 1688
91 تا 100
حدیث نمبر: 10127
10127- عن جابر بن عبد الله قال: اشْتَرَى مِنِّي رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم بَعِيرًا بِوُقِيَّتَيْنِ وَدِرْهَمٍ أَوْ دِرْهَمَيْنِ قَاَلَ: فَلَمَّا قَدِمَ صِرَارًا أَمَرَ بِبَقَرَةٍ فَذُبِحَتْ فَأَكَلُوا مِنْهَا، فَلَمَّا قَدِمَ المَدِينَةَ، أَمَرَنِي أَنْ آتِيَ المَسْجِدَ، فَأُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ وَوَزَنَ لِي ثَمَنَ الْبَعِيرِ، فَأَرْجَحَ لي.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجهاد والسير (3089)، ومسلم في المساقاة (715: 115) كلاهما من طريق شعبة، عن محارب بن دثار، عن جابر بن عبد الله قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 10370
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ بِالْبَصْرَةِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكْرَهُ أَنْ يَأْتِيَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ طَرُوقًا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی اپنے گھر والوں کے پاس رات کے وقت لوٹے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10370]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1704»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10835
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبَّادٍ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ ⦗٥٥٠⦘ عَبْدِ اللهِ، أَنَّهُ كَانَ يَسِيرُ عَلَى جَمَلٍ لَهُ قَدْ أَعْيَا فَأَرَادَ أَنْ يُسَيِّبَهُ، قَالَ: فَلَحِقَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَضَرَبَهُ وَدَعَا لَهُ فَسَارَ سَيْرًا لَمْ يَسِرْ مِثْلَهُ، ثُمَّ قَالَ:" بِعْنِيهِ بِوُقِيَّةٍ" قُلْتُ: لَا، ثُمَّ قَالَ:" بِعْنِيهِ بِوُقِيَّةٍ" قَالَ: فَبِعْتُهُ فَاسْتَثْنَيْتُ حُمْلَانَهُ إِلَى أَهْلِي، فَلَمَّا قَدِمْنَا أَتَيْتُهُ بِالْجَمَلِ فَنَقَدَنِي ثَمَنَهُ، ثُمَّ انْصَرَفْتُ، فَأَرْسَلَ عَلَى أَثَرِي" أَنِّي مَا مَاكَسْتُكَ لِآخُذَ جَمَلَكَ خُذْ جَمَلَكَ وَدَرَاهِمَكَ فَهُمَا لَكَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهَيْنِ، عَنْ زَكَرِيَّا..
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما اپنے اونٹ پر سفر کر رہے تھے، وہ تھک گیا تو سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے ارادہ کیا کہ اس کو چھوڑ دیا جائے۔ کہتے ہیں: پیچھے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو مارا اور دعا فرمائی۔ وہ ایسا چلا کہ اس سے پہلے اس کی مثل نہ چلا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ ایک اوقیہ کا فروخت کر دو۔“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایک اوقیہ کا فروخت کر دو۔“ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں فروخت کرتا ہوں لیکن اپنے گھر تک سواری کرنے کو مستثنیٰ کرتا ہوں۔ جب میں گھر آگیا تو اونٹ کو لے کر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیمت نقد دے دی۔ میں واپس چلا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے پیچھے کسی کو روانہ کیا کہ ”میں تجھ سے سستا نہ خریدنا چاہتا تھا کہ آپ کا اونٹ لے لوں، اپنا اونٹ اور قیمت لے لو، یہ دونوں آپ کے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10835]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2569»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10843
كَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَتَى عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَعْيَا بَعِيرِي، قَالَ: فَنَخَسَهُ فَوَثَبَ، فَكُنْتُ بَعْدَ ذَلِكَ أَحْبِسُ خِطَامَهُ فَمَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ، فَلَحِقَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" بِعْنِيهِ" فَبِعْتُهُ مِنْهُ بِخَمْسِ أَوَاقٍ وَقُلْتُ: عَلَى أَنَّ ظَهْرَهُ لِي إِلَى الْمَدِينَةِ، قَالَ:" وَلَكَ ظَهْرُهُ إِلَى الْمَدِينَةِ" فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ أَتَيْتُهُ بِهِ، فَزَادَنِي وُقِيَّةً، ثُمَّ وَهَبَهُ لِي رَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ وَبَعْضِ هَذِهِ الْأَلْفَاظِ تَدُلُّ عَلَى أَنَّ ذَلِكَ كَانَ شَرْطًا فِي الْبَيْعِ، وَبَعْضُهَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ ذَلِكَ كَانَ مِنْهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَفَضُّلًا، وَتَكَرُّمًا وَمَعْرَوفًا بَعْدَ الْبَيْعِ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
ابوزبیر، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور میرا اونٹ تھک گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دوڑایا تو وہ بھاگنے لگا، پھر میں اس کی لگام کو کنٹرول کرتا رہا، لیکن میں نہ کر سکا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ملے اور فرمایا: ”مجھے فروخت کر دو۔“ میں نے اسے پانچ اوقیہ میں فروخت کر دیا اور میں نے مدینہ تک سواری کرنے کی شرط کر لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ مدینہ تک سواری کر لیں۔“ جب میں مدینہ آیا تو میں اونٹ لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اوقیہ زیادہ کر دیا اور پھر وہ مجھے ہبہ کر دیا۔
نوٹ: بعض الفاظ بیع میں شرط کرنے پر دلالت کرتے ہیں اور بعض یہ کہ بیع کے بعد احسان وغیرہ کیا گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10843]
نوٹ: بعض الفاظ بیع میں شرط کرنے پر دلالت کرتے ہیں اور بعض یہ کہ بیع کے بعد احسان وغیرہ کیا گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10843]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 715»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10943
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمٍ، يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِي بَعِيرٌ مُعْتَلٌّ وَأَنَا أَسُوقُهُ فِي آخِرِ الْقَوْمِ، فَقَالَ:" مَا شَأْنُ بَعِيرِكَ هَذَا؟" قَالَ: قُلْتُ: مُعْتَلٌّ أَوْ ظَالِعٌ يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَخَذَ بِذَنَبِهِ فَضَرَبَهُ ثُمَّ قَالَ:" ارْكَبْ" فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي فِي أَوَّلِهِ وَإِنِّي لَأَحْبِسُهُ فَلَمَّا دَنَوْنَا أَرَدْتُ أَنْ أَتَعَجَّلَ إِلَى أَهْلِي، فَقَالَ:" لَا تَأْتِ أَهْلَكَ طَرُوقًا" قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" مَا تَزَوَّجْتَ؟" قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" بِكْرٌ أَمْ ثَيِّبٌ؟" قُلْتُ: ثَيِّبٌ، قَالَ:" فَهَلَّا بِكْرًا تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ"، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ عَبْدَ اللهِ تَرَكَ جَوَارِيَ فَكَرِهْتُ أَنْ أَضُمَّ إِلَيْهِنَّ مِثْلَهُنَّ فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً قَدْ عَقَلَتْ، فَمَا قَالَ لِي أَسَأْتَ وَلَا أَحْسَنْتَ، ⦗٥٧٦⦘ ثُمَّ قَالَ لِي:" بِعْنِي بَعِيرَكَ هَذَا" قَالَ: قُلْتُ: هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" بِعْنِيهِ" قُلْتُ: هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَلَمَّا أَكْثَرَ عَلَيَّ قُلْتُ: فَإِنَّ لِرَجُلٍ عَلَيَّ وُقِيَّةَ ذَهَبٍ فَهُوَ لَكَ بِهَا، قَالَ:" نَعَمْ، تَبْلُغُ عَلَيْهِ إِلَى أَهْلِكَ" وَأَرْسَلَ إِلَيَ بِلَالٍ، فَقَالَ:" أَعْطِهِ وُقِيَّةَ ذَهَبٍ وَزِدْهُ" فَأَعْطَانِي وُقِيَّةً وَزَادَنِي قِيرَاطًا، فَقُلْتُ: لَا يُفَارِقْنِي هَذَا الْقِيرَاطُ، شَيْءٌ زَادَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلْتُهُ فِي كِيسٍ، فَلَمْ يَزَلْ عِنْدِي حَتَّى أَخَذَهُ أَهْلُ الشَّامِ يَوْمَ الْحَرَّةِ. أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ، الْبُخَارِيُّ بِالْإِشَارَةِ إِلَيْهِ، وَمُسْلِمٌ بِالرِّوَايَةِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا اور میرے پاس تھکا ہوا اونٹ بھی تھا اور لوگوں کے آخر میں چل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے اونٹ کی کیا حالت ہے؟“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تھکا ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دم کو پکڑ کر مارا، پھر فرمایا: ”سوار ہو جاؤ۔“ پھر میں نے اپنے آپ کو سب سے اگلے لوگوں میں پایا اور مجھے اسے روکنا پڑتا تھا۔ جب ہم قریب ہوئے تو اپنے گھر جانے کی جلدی کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر رات کو داخل نہ ہونا،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے شادی کی ہے؟“ میں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”بیوہ یا کنواری سے؟“ میں نے کہا: بیوہ سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری سے کرتے وہ تجھ سے کھیلتی، مذاق کرتی اور آپ اس سے کھیلتے۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے والد عبداللہ نے بچیاں چھوڑی ہیں، میں ان جیسی ان کے پاس نہیں لانا چاہتا تھا، میں نے سمجھدار عورت سے شادی کا ارادہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ نہ فرمایا کہ تو نے اچھا یا برا کیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنا اونٹ فروخت کر دو،“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے فروخت کر دو۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ آپ کا ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار کہا تو میں نے کہا کہ فلاں کا ایک اوقیہ سونا میرے ذمہ ہے اس کے عوض خرید لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر اپنے گھر تک چلو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ اس کو ایک اوقیہ سونا دو اور زیادہ بھی دینا۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے مجھے ایک اوقیہ اور ایک قیراط سونا دیا، میں نے کہا: یہ قیراط جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے زیادہ دیا ہے مجھ سے جدا نہ ہوگا، میں نے جیب میں ڈال لیا، وہ ہمیشہ میرے پاس رہا، یہاں تک کہ وہ شامیوں نے حرہ کے دن لے لیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10943]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 715»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14472
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ هُشَيْمٌ، عَنْ سَيَّارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ، فَلَمَّا أَقْبَلْنَا تَعَجَّلْتُ عَلَى بَعِيرٍ لِي قَطُوفٍ فَلَحِقَنِي رَاكِبٌ مِنْ خَلْفِي فَنَخَّسَ بَعِيرِي بِعَنَزَةٍ كَانَتْ مَعَهُ فَانْطَلَقَ بَعِيرِي كَأَجْوَدِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ الْإِبِلِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا يُعْجِلُكَ يَا جَابِرُ؟" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ فَقَالَ:" أَبِكْرًا تَزَوَّجْتَهَا أَمْ ثَيِّبًا؟" فَقَالَ: بَلْ ثَيِّبٌ، قَالَ:" فَهَلَّا جَارِيَةٌ تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ؟" قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ ذَهَبْنَا لِنَدْخُلَ فَقَالَ:" أَمْهِلُوا حَتَّى نَدْخُلَ لَيْلًا أَيْ عِشَاءً كَيْ تَمْتَشِطَ الشَّعِثَةُ وَتَسْتَحِدَّ الْمُغِيبَةُ"، قَالَ: وَقَالَ:" إِذَا قَدِمْتَ الْمَدِينَةَ فَالْكَيْسَ الْكَيْسَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرِهِ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ وَغَيْرُهُ عَنْ هُشَيْمٍ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں تھے، جب ہم واپس پلٹے تو میں نے اپنے سست رفتار اونٹ کی طرف جلدی کی۔ پیچھے سے میرے اونٹ کو کسی سوار نے نیزے کے ذریعے کچوکا دیا تو میرا اونٹ ایسی چال چلا کہ میں نے کبھی کسی عمدہ اونٹ کو بھی ایسی چال چلتے نہ دیکھا تھا، میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”جابر! کیسی جلدی ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! نئی نئی شادی کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کنواری سے شادی کی ہے یا بیوہ سے؟“ کہتے ہیں: میں نے کہا: بیوہ سے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے کنواری سے شادی کیوں نہ کی کہ تو اس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی؟“ جب مدینہ آئے تو ہم نے گھروں میں داخل ہونے کا قصد کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہر جاؤ، عشاء کے وقت داخل ہونا تاکہ بکھرے بالوں والی کنگھی کر لے اور جس کا خاوند غائب (سفر پر) تھا وہ زیرِ ناف بال مونڈ لے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جاؤ تو سمجھداری کا ثبوت دینا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14472]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 715»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 525
"إذا دخلت ليلا فلا تدخل على أهلك حتى
تستحد المغيبة، وتمتشط الشعثة"
تستحد المغيبة، وتمتشط الشعثة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم رات کے وقت (سفر سے) واپس آؤ تو اچانک اپنے گھر والوں کے پاس نہ جاؤ، تاکہ وہ عورت جس کا خاوند دور تھا اپنے زیر ناف بال صاف کر لے اور بکھرے بالوں والی عورت اپنے بالوں میں کنگھی کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 525]
”جب تم رات کے وقت (سفر سے) واپس آؤ تو اچانک اپنے گھر والوں کے پاس نہ جاؤ، تاکہ وہ عورت جس کا خاوند دور تھا اپنے زیر ناف بال صاف کر لے اور بکھرے بالوں والی عورت اپنے بالوں میں کنگھی کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 525]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 725
«إذا قدم أحدكم ليلا فلا يأتين أهله طروقا؛ حتى تستحد المغيبة وتمتشط الشعثة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص رات کے وقت (سفر سے) واپس آئے تو اچانک رات کے وقت اپنے گھر والوں کے پاس نہ چلا جائے، تاکہ وہ عورت جس کا خاوند دور تھا اپنے زیرِ ناف بال صاف کر لے اور بکھرے بالوں والی عورت اپنے بالوں میں کنگھی کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 725]
”جب تم میں سے کوئی شخص رات کے وقت (سفر سے) واپس آئے تو اچانک رات کے وقت اپنے گھر والوں کے پاس نہ چلا جائے، تاکہ وہ عورت جس کا خاوند دور تھا اپنے زیرِ ناف بال صاف کر لے اور بکھرے بالوں والی عورت اپنے بالوں میں کنگھی کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 725]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1404
«أمهلوا حتى ندخل ليلا لكي تمتشط الشعثة وتستحد المغيبة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کچھ مہلت دو (یعنی ٹھہر جاؤ) تاکہ ہم رات کے وقت (گھروں میں) داخل ہوں، تاکہ پراگندہ بالوں والی عورت کنگھی کر لے اور وہ عورت جس کا شوہر سفر پر تھا، وہ غیر ضروری بال صاف کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1404]
”کچھ مہلت دو (یعنی ٹھہر جاؤ) تاکہ ہم رات کے وقت (گھروں میں) داخل ہوں، تاکہ پراگندہ بالوں والی عورت کنگھی کر لے اور وہ عورت جس کا شوہر سفر پر تھا، وہ غیر ضروری بال صاف کر لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1404]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د ن] عن جابر. مختصر مسلم 847.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6836
«نهى أن يطرق الرجل أهله ليلا»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو رات کے وقت اچانک اپنے گھر والوں کے پاس آنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6836]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی کو رات کے وقت اچانک اپنے گھر والوں کے پاس آنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6836]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن جابر. مختصر مسلم 1118.»
قال الشيخ الألباني: صحيح