🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب التَّعَوُّذِ عِنْدَ رُؤْيَةِ الرِّيحِ وَالْغَيْمِ وَالْفَرَحِ بِالْمَطَرِ:
باب: ہوا اور بادل دیکھ کر پناہ مانگنا اور بارش دیکھ کر خوش ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2085 (کل: 37 مقامات، 16 کتب)
صحیح مسلم: 2085، 2084، 2086
صحیح بخاری: 4828، 6092
سنن ابوداود: 5098
سنن ترمذی: 3257، 3449
الادب المفرد: 251، 908
صحیح الادب المفرد: 189
مشکوۃ المصابیح: 1512، 4745، 5814
مسند احمد: 24369، 25342، 26037
الفتح الربانی: 8751، 11162
صحیح ابن حبان: 658
المستدرک علی الصحیحین: 3742
الجامع الكامل: 8219، 8359، 8360، 11084، 11266، 13268، 13269، 13880
السنن الكبرى للبيهقي: 6462، 6463، 6465
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4753، 7930
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4713
المعجم الاوسط: 215، 8579
31 تا 37
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6463
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو طَاهِرٍ، أنبأ ابْنُ وَهْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ يحَدِّثُنَا عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَصَفَتِ الرِّيحُ قَالَ:" اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا، وَخَيْرَ مَا فِيهَا، وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ". قَالَتْ: فَإِذَا تَخَيَّلَتِ السَّمَاءُ تَغَيَّرَ لَوْنُهُ، وَخَرَجَ وَدَخَلَ، وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، فَإِذَا مَطَرَتْ سُرِّيَ عَنْهُ، فَعَرَفَتْ عَائِشَةُ ذَلِكَ مِنْهُ فَسَأَلَتْهُ، فَقَالَ:" لَعَلَّهُ يَا عَائِشَةُ كَمَا قَالَ قَوْمُ عَادٍ {فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا} [الأحقاف: ٢٤] " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي طَاهِرٍ.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب آندھی چلتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی خیر و برکت، جو اس میں خیر و برکت ہے وہ مانگتا ہوں اور وہ بھلائی مانگتا ہوں جس کے ساتھ وہ بھیجی گئی ہے، اور تجھ سے اس کے شر، جو اس میں ہے اور جس شر کے ساتھ وہ بھیجی گئی ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں“ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب آسمان ابرآلود ہو جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ تبدیل ہو جاتا، کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلتے، کبھی اندر داخل ہوتے، کبھی آتے اور کبھی جاتے۔ جب بارش برستی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے خوش ہو جاتے اور اس بات کو جب انہوں نے جان لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! شاید ایسا ہو جیسے قومِ عاد کے ساتھ ہوا، ﴿فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا﴾ [سورة الأحقاف: 24] ”جب انہوں نے اس بادل کو اپنی وادیوں کی طرف بڑھتے دیکھا تو کہنے لگے: یہ بادل ہمیں بارش دے گا“۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6463]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6465
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُسْلِمٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ ⦗٥٠٤⦘ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِيُّ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ يَوْمُ الرِّيحِ وَالْغَيْمِ عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، فَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، وَإِذَا مُطِرَ سُرَّ بِهِ، وَذَهَبَ عَنْهُ ذَلِكَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَسَأَلْتُهُ؟ فَقَالَ:" إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ عَذَابًا سُلِّطَ عَلَى أُمَّتِي"، وَيَقُولُ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ:" رَحْمَةٌ" وَفِي رِوَايَةِ مُعَاذٍ:" سُرِّيَ وَذَهَبَ عَنْهُ ذَلِكَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
عطاء بن رباح بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا، وہ کہتی تھیں: جس دن آندھی چلتی یا بادل چھا جاتے تو اس کی گھبراہٹ اور پریشانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک سے عیاں ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی وجہ سے کبھی (کمرے میں) آتے اور کبھی (باہر) جاتے۔ جب بارش برس جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہو جاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پریشانی کی کیفیت ختم ہو جاتی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ڈرتا ہوں کہ کہیں وہ عذاب ہی نہ ہو جو میری امت پر مسلط کیا گیا ہو۔“ جب بارش کو دیکھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”رحمت ہے، رحمت ہے۔“ معاذ کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: «سُرِّيَ عَنْهُ وَذَهَبَ عَنْهُ ذَلِكَ» ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ کیفیت دور کر دی جاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ (پریشانی) ختم ہو جاتی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6465]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4753
«كان إذا عصفت الريح قال: اللهم إني أسألك خيرها وخير ما فيها وخير ما أرسلت به وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها وشر ما أرسلت به»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب تیز آندھی چلتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی، اس میں موجود بھلائی اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں، اور تیری پناہ مانگتا ہوں اس کے شر، اس میں موجود شر اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کے شر سے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4753]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م ت] عن عائشة. مختصر مسلم 449.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7930
«يا عائشة! ما يؤمنني أن يكون فيه عذاب؟ قد عذب قوم بالريح وقد رأى قوم العذاب فقالوا:» ‏‏‏‏ هذا عارض ممطرنا"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عائشہ! مجھے کیا یقین ہے کہ اس بادل میں عذاب نہ ہو؟ کچھ لوگوں کو ہوا کے ذریعے عذاب دیا گیا تھا، اور کچھ لوگوں نے عذاب دیکھا تو کہا: یہ بادل تو ہم پر بارش برسانے کے لیے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7930]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن عائشة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4713
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم" إِذَا رَأَى مَخِيلَةً فَزِعَ لَهَا وَتَغَيَّرَ لَهَا لَوْنُهُ، وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، وَدَخَلَ وَخَرَجَ، فَإِذَا أَمْطَرَتْ سُرِّيَ عَنْهُ. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ لَعَلَّهُ كَمَا قَالَ: {فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا} [الأحقاف: 24] "
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب (آسمان پر) کوئی ابرِ سیاہ دیکھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر گھبراہٹ طاری ہو جاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخِ انور کا رنگ بدل جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اضطراب کی کیفیت میں) کبھی آگے بڑھتے اور کبھی پیچھے ہٹتے، اور کبھی گھر کے اندر تشریف لے جاتے تو کبھی باہر تشریف لاتے، پھر جب بارش ہو جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ بے چینی ختم ہو جاتی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس (کیفیت) کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تجھے کیا خبر؟ ہو سکتا ہے کہ یہ ویسا ہی معاملہ ہو جیسا کہ (قومِ عاد کے بارے میں) مروی ہے: ﴿فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا هَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا﴾ ”پھر جب انہوں نے اسے اپنے میدانوں کی طرف بڑھتا ہوا ایک بادل دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ بادل ہم پر برسنے والا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4713]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3034، 4551، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 899، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3257، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3891، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23848، 25506، وأخرجه فتح الباري برقم: 985، 988، 4551، 5737، وأخرجه مسند البزار برقم: 2326، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20001، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3752، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 217، 8574، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11746، وأخرجه شرح السنة برقم: 1152، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4694»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 215
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا النَّضْرِ ، حَدَّثَهُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ . عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَاحِكًا حَتَّى أَرَى مِنْهُ لَهَوَاتِهِ، إِنَّمَا كَانَ يَتَبَسَّمُ، وَكَانَ إِذَا رَأَى غَيْمًا أَوْ رِيحًا، عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ وَهْبٍ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی اس طرح کھلکھلا کر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلق کا کوا نظر آنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو محض تبسم فرمایا کرتے تھے؛ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بادل کا ٹکڑا یا آندھی دیکھتے تو (خوفِ الٰہی کا) وہ اثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر پہچان لیا جاتا تھا۔“
اس حدیث کو ابونضر رحمہ اللہ سے عمرو بن حارث رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن وہب رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 215]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1032، 3206، 4828، 6092، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 899، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 658، 993، 994، 1006، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3721، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1522 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1841، 1844، 1845، 1842، 1843، 10684، 10685، 10687، 10688، 10689، 10690، 10691، 10692، 10710، 10711، 11428، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5099، 5098، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3257، 3449، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3890، 3891، 3889، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6556، 6555، 6562، 6559، 6560، 6561، 6563، 20846، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24778، 25007، 25228، 25229، 25517، 25533، 25613، 25705، 25979، 25973، 26209، 26504، 26677، والحميدي فى «مسنده» برقم: 272، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4605، 4713، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1525، والبزار فى «مسنده» برقم: 216 / 191، 247 / 222، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19999، 20000، 20001، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29833، 29834، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 925، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2990، 8202، 8579»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8579
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ ، تَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا كَانَ ذَا الرِّيحِ وَالْغَيْمِ عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ، فَإِذَا مَطَرَتْ سُرَّ بِهِ، وَذَهَبَ عَنْهُ، قَالَتْ: فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ عَذَابٌ سُلِّطَ عَلَى أُمَّتِي، وَيَقُولُ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ: I " رَحْمَةٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ .
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب آندھی اور بادل کا موقع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ مبارک پر (فکر و تشویش کے) آثار نمایاں ہو جاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (بے چینی سے) کبھی آگے آتے اور کبھی پیچھے جاتے، پھر جب بارش برس جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خوش ہو جاتے اور وہ کیفیت جاتی رہتی۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کا سبب) پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ عذاب نہ ہو جو میری امت پر مسلط کر دیا گیا ہو۔“ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بارش دیکھتے تو فرماتے: ”رحمت ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث جعفر بن محمد رحمہ اللہ سے سلیمان بن بلال اور محمد بن جعفر بن محمد کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8579]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1032، 3206، 4828، 6092، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 899، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 658، 993، 994، 1006، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3721، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1522 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1841، 1844، 1845، 1842، 1843، 10684، 10685، 10687، 10688، 10689، 10690، 10691، 10692، 10710، 10711، 11428، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5099، 5098، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3257، 3449، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3890، 3891، 3889، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6556، 6555، 6562، 6559، 6560، 6561، 6563، 20846، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24778، 25007، 25228، 25229، 25517، 25533، 25613، 25705، 25979، 25973، 26209، 26504، 26677، والحميدي فى «مسنده» برقم: 272، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4605، 4713، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1525، والبزار فى «مسنده» برقم: 216 / 191، 247 / 222، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19999، 20000، 20001، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29833، 29834، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 925، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 215، 2990، 8202»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں