🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. باب إِعْطَاءِ الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ عَلَى الإِسْلاَمِ وَتَصَبُّرِ مَنْ قَوِيَ إِيمَانُهُ:
باب: قوی الایمان لوگوں کو صبر کی تلقین۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2446 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 2446
صحیح بخاری: 4330، 7245
مسند احمد: 16470
اللؤلؤ والمرجان: 636
مصنف ابن ابی شیبہ: 33830، 34547، 39776
الجامع الكامل: 9238، 12410
السنن الكبرى للبيهقي: 12944
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7970
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12944
َفِيمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا وُهَيْبٌ، ثنا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: لَمَّا أَفَاءَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ يَوْمَ حُنَيْنٍ مَا أَفَاءَ، قَسَمَ فِي النَّاسِ فِي الْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ، وَلَمْ يَقْسِمْ أَوْ لَمْ يُعْطِ الْأَنْصَارَ شَيْئًا، فَكَأَنَّهُ وَجَدَ إِذْ لَمْ يُصِبْهُمْ مَا أَصَابَ، أَوْ كَأَنَّهُمْ وَجَدُوا إِذْ لَمْ يُصِبْهُمْ مَا أَصَابَ النَّاسَ، فَخَطَبَهُمْ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَمْ أَجِدْكُمْ ضُلَّالًا فَهَدَاكُمُ اللهُ بِي؟ وَكُنْتُمْ مُتَفَرِّقِينَ فَأَلَّفَكُمُ اللهُ بِي؟ وَعَالَةً فَأَغْنَاكُمُ اللهُ بِي؟" ⦗٥٥٢⦘ قَالَ: كُلَّمَا قَالَ شَيْئًا قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ، قَالَ:" مَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تُجِيبُوا؟"، قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ، قَالَ:" لَوْ شِئْتُمْ قُلْتُمْ جِئْتَنَا كَذَا وَكَذَا، أَلَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ وَتَذْهَبُونَ بِرَسُولِ اللهِ إِلَى رِحَالِكُمْ؟ لَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا أَوْ شِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ وَشِعْبَهَا، الْأَنْصَارُ شِعَارٌ وَالنَّاسُ دِثَارٌ، إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً؛ فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى.
عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب اللہ نے اپنے رسول کو حنین کے دن مال لوٹایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تالیفِ قلب کے لیے لوگوں میں تقسیم کیا اور انصار کو کچھ نہ دیا۔ ان کو اس کا ملال ہوا کہ لوگوں کو جو دیا ہے، ہمیں نہیں دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو خطبہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! کیا میں نے تم کو گمراہ نہ پایا تھا؟ پس اللہ نے تم کو میری وجہ سے ہدایت دی اور تم علیحدہ علیحدہ تھے، پس اللہ نے تم کو میری وجہ سے ملا دیا اور تمہیں غنی کر دیا۔“ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ایک جملے پر کہتے تھے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ احسان مند ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان باتوں کا جواب دینے میں تمہیں کیا چیز مانع رہی؟“ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم احسان مند ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہتے تو اس طرح بھی کہہ سکتے تھے، کیا تم راضی نہیں کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں میں لے جاؤ؟ اگر ہجرت کی فضیلت نہ ہوتی تو میں بھی انصار کا ایک آدمی بن جاتا۔ اگر لوگ کسی گھاٹی یا وادی میں چلیں تو میں انصار کی وادی اور گھاٹی میں چلوں گا۔ انصار اس کپڑے کی طرح ہیں جو ہمیشہ جسم کے ساتھ رہتا ہے اور دوسرے لوگ اوپر والے کپڑے کی طرح ہیں۔ تم کو میرے بعد دوسروں سے پیچھے چھوڑ دیا جائے گا، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ مجھے حوض پر مل لینا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 12944]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 4336»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7970
«يا معشر الأنصار! ألم أجدكم ضلالا فهداكم الله بي وكنتم متفرقين فألفكم الله بي وكنتم عالة فأغناكم الله بي؟ أما ترضون أن يذهب الناس بالشاة والبعير وتذهبون بالنبي إلى رحالكم؟ لولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار ولو سلك الناس واديا وشعبا لسلكت وادي الأنصار وشعبها الأنصار شعار والناس دثار إنكم ستلقون بعدي أثرة فاصبروا حتى تلقوني على الحوض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے گروہِ انصار! کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تھا، پھر اللہ نے مجھ سے تمہیں ہدایت دی؟ اور تم بکھرے ہوئے تھے، پھر اللہ نے مجھ سے تمہیں جوڑ دیا؟ اور تم تنگ دست تھے، پھر اللہ نے مجھ سے تمہیں غنی کر دیا؟ کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ لوگ بکری اور اونٹ لے کر جائیں اور تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں میں لے جاؤ؟ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک آدمی ہوتا، اور اگر لوگ کسی وادی یا گھاٹی میں چلتے تو میں انصار کی وادی اور گھاٹی میں چلتا۔ انصار میرے لیے اندرونی لباس ہیں اور باقی لوگ اوپر کا لباس۔ میرے بعد تمہیں اپنے حق پر دوسروں کی ترجیح دی جائے گی، تو صبر کرنا یہاں تک کہ تم حوض پر مجھ سے آ ملو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7970]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن عبد الله بن زيد بن عاصم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں