الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
19. باب صَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ:
باب: عاشورہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2653 (کل: 24 مقامات، 17 کتب)
صحیح بخاری: 2003
سنن نسائی: 2373
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 265
مسند الحمیدی: 612
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 612
صحیح ابن خزیمہ: 2085
الفتح الربانی: 3925
صحیح ابن حبان: 3626
الجامع الكامل: 4482
السنن الكبرى للبيهقي: 8416
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7002
11 تا 20
حدیث نمبر: 1378
1378 صحيح حديث مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ حُمَيْدٍ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمنِ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، عَامَ حَجَّ، عَلَى الْمِنْبَرِ، فَتَنَاوَلَ قُصَّةً مِنْ شَعَرٍ، وَكَانَتْ فِي يَدَيْ حَرَسِيٍّ فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَنْهى عَنْ مِثْلِ هذِهِ، وَيَقُولُ: إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَهَا نِسَاؤُهُمْ
حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے سنا، جس سال وہ حج کے لیے گئے ہوئے تھے، انہوں نے منبرِ نبوی پر کھڑے ہو کر «قُصَّةٌ» ”پیشانی کے بالوں کا ایک گچھا“ لیا جو ان کے چوکیدار کے ہاتھ میں تھا اور فرمایا: اے مدینہ والو! تمہارے علما کدھر گئے (یعنی کیا تم کو منع کرنے والے علما ختم ہو گئے)؟ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح (بال جوڑنے) کی ممانعت فرمائی تھی اور فرمایا تھا: ”بنی اسرائیل پر بربادی اس وقت آئی جب (شریعت کے خلاف) ان کی عورتوں نے اس طرح بال سنوارنے شروع کر دیے تھے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1378]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 54 باب حدثنا أبو اليمان»
وضاحت: دوسروں کے بال اپنے سر میں جوڑنا مراد ہے۔ دوسری حدیث میں ایسی عورتوں پر لعنت آئی ہے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا یہ خطبہ ۶۱ ھ سے متعلق ہے۔ جب آپ اپنی خلافت میں آخری بار حج کرنے آئے تھے۔ اس وقت اکثر علماء صحابہ وفات پا چکے تھے۔ (راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 3925
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ (بْنَ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) يَخْطُبُ بِالْمَدِينَةِ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ يَقُولُ: ( (هَذَا يَوْمُ عَاشُورَاءَ، وَلَمْ يُفْرَضُ عَلَيْنَا صِيَامُهُ، فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَصُوْمَ فَلْيَصُمْ فَإِنِّي صَائِمٌ) ) فَصَامَ النَّاسُ مسند احمد: (16992)
۔ حمید بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے مدینہ منورہ میں خطبہ دیا اور کہا: مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ یہ یومِ عاشوراء ہے، اس دن کا روزہ ہم پر فرض نہیں کیا گیا، اس لیے تم میں سے جو آدمی اس کا روزہ رکھنا چاہتا ہو، وہ رکھے، البتہ میں تو روزے سے ہوں۔ پھر لوگوں نے بھی روزہ رکھ لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3925]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 2003، ومسلم: 1129، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16867 ترقیم بيت الأفكار الدولية:0»
وضاحت: فوائد: … سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت میں۴۴ھ میں پہلا اور ۵۷ھ میں آخری حج کیا تھا، حافظ ابن حجر کارجحان اس طرف ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے آخری حج کے موقع پر مدینہ منورہ آ کر یہ حدیث بیان کی تھی، چونکہ ذوالحجہ اسلامی سال کا آخری اور محرم پہلا مہینہ ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ادائے حج کے بعد یوم عاشوراء تک ٹھہریں ہوں گے۔
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 2003
حدیث نمبر: 3626
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ خَطَبَ بِالْمَدِينَةَ فِي قَدْمَةٍ قَدِمَهَا يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ: أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " هَذَا يَوْمُ عَاشُورَاءَ، وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ صِيَامُهُ، وَأَنَا صَائِمٌ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَ فَلِيَصُمْ" .
حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ تشریف لائے، انہوں نے عاشورہ کے دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے اہل مدینہ! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ عاشورہ کا دن ہے، اس دن روزہ رکھنا تم پر لازم قرار نہیں دیا گیا، لیکن میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو جو شخص (اس دن میں) روزہ رکھنا پسند کرے وہ روزہ رکھ لے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3626]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2003، 3468، 5932، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1129، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2085، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3626، 5512، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4167، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2781، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4297، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17140، والحميدي فى (مسنده) برقم: 611» «رقم طبعة با وزير 3617»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 630
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أَخْرَجَ مِنْ كُمِّهِ قَبْضَةً مِنْ شَعَرٍ يَقُولُ: أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ؟ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ، وَيَقُولُ: إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَهَا نِسَاؤُهُمْ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ يَقُولُ:"إِنِّي صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيَصُمْ" .
حمید بن عبد الرحمن روایت بیان کرتے ہیں کہ میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے عاشوراء کے دن سنا جبکہ آپ منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر تشریف فرما تھے۔ اور آپ نے اپنی آستین سے بالوں کی ایک مٹھی نکالی اور آپ کہہ رہے تھے اے مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ وہ اس قسم کے کاموں سے منع کرتے اور فرماتے، ”بے شک بنی اسرائیل اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی عورتوں نے یہ کام شروع کیے۔“ پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی دن کے متعلق سنا آپ نے فرمایا: ”میں آج کے دن روزہ سے ہوں جو تم میں سے چاہے روزہ رکھے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 630]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء (1129).»
حدیث نمبر: 631
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِمِثْلِ هَذَا الْيَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ:"لَمْ يَكْتُبِ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ، فَأَنَا صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيَصُمْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُفْطِرْ" .
حمید بن عبد الرحمن سے روایت ہے انہوں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے جس سال انہوں نے حج کیا سنا جبکہ وہ منبر پر ارشاد فرما رہے تھے۔ اے مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آج کے دن یوم عاشوراء کے متعلق سنا: ”اس کا روزہ اللہ نے تم پر فرض نہیں کیا، البتہ میں روزے سے ہوں، تم میں سے جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے افطار کرے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصيام /حدیث: 631]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الصوم، باب صوم يوم عاشوراء (2003) ومسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء (1129).»
حدیث نمبر: 327
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ عَلَى مِنْبَرِ الْمَدِينَةِ وَأَخْرَجَ قُصَّةً مِنْ كُمِّهِ، فَقَالَ: أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ، وَقَالَ:" إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَهَا نِسَاؤُهُمْ"، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْيَوْمِ يَقُولُ:" إِنِّي صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ فَلْيَصُمْ".
حمید بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے منبر مدینہ پر عاشوراء کے دن سنا انہوں نے اپنی آستین سے بالوں کا ایک گچھا نکال کر فرمایا: ”اے اہل مدینہ تمہارے علماء کدھر گئے ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے اس سے منع فرمایا اور فرمایا تھا کہ: بنو اسرائیل اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی خواتین نے یہ بناوٹی بال لگائے۔“ پھر فرمایا: ”میں نے اس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ: میں نے روزہ رکھا ہے جو چاہیے اس دن کا روزہ رکھے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صيام عاشوراء/حدیث: 327]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری احادیث الانبياء، باب رقم: 3468، صحیح مسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء، رقم: 1129»
حدیث نمبر: 329
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ؟! سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ وَلَمْ يَكْتُبِ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ وَأَنَا صَائِمٌ فَمَنْ شَاءَ فَلْيَصُمْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُفْطِرْ".
حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو سنا عاشوراء کا دن تھا حج کا سال تھا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منبر پر فرما رہے تھے اے اہل مدینہ! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ (بناوٹی بال لگانے سے تمہیں منع کیوں نہیں کرتے) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آج کا دن عاشوراء کا دن ہے اس کا روزہ اللہ نے فرض نہیں کیا لیکن میں نے روزہ رکھا ہے جو چاہیے روزہ رکھ لے جو چاہیے افطار کر لے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صيام عاشوراء/حدیث: 329]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الصوم، باب صوم يوم عاشوراء، رقم: 2003، صحیح مسلم، الصيام، باب صوم يوم عاشوراء، رقم: 1129»
حدیث نمبر: 4482
4482. عن حميد بن عبدالرحمن بن عوف، أنه سمع معاوية بن أبي سفيان يوم عاشوراء، عام حجَّ وهو على المنبر يقول: يا أهل المدينة، أين علماؤكم؟ سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لهذا اليوم: هذا يوم عاشوراء، ولم يكتب عليكم صيامه وأنا صائم، فمن شاء فليَصُمْ، ومن شاء فليُفطِر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في الصيام (34) عن ابن شهاب، عن حميد بن عبدالرحمن بن عوف، فذكره. ورواه البخاري في الصوم (2003)، ومسلم في الصيام (1129) كلاهما من طريق مالك، به.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 8416
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي وَغَيْرُهُ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى ⦗٤٧٩⦘ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ عَامَ حَجَّ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ وَلَمْ يَكْتُبِ اللهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ فَمَنْ شَاءَ فَلْيَصُمْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُفْطِرْ" هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ الْقَعْنَبِيِّ وَزَادَ الشَّافِعِيُّ فِي رِوَايَتِهِ وَأَنَا صَائِمٌ وَمَنْ شَاءٌ فَلْيَصُمْ وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ مَالِكٍ وَمِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَقَوْلُهُ وَلَمْ يَكْتُبِ اللهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ وَاجِبًا قَطُّ؛ لِأَنَّ لَمْ لِلْمَاضِي.
حمید بن عبدالرحمن بن عوف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما سے جس سال انہوں نے حج کیا یومِ عاشوراء کو سنا، وہ منبر پر کہہ رہے تھے: اے اہل مدینہ! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”یہ دن یومِ عاشوراء ہے، اس کے روزے کو اللہ تعالیٰ نے تم پر فرض نہیں کیا، جو چاہے اس کا روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔“
(شافعی نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا کہ میں روزے دار ہوں سو جو چاہے روزہ رکھے، باقی روایت اسی معانی میں ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ اللہ نے تم پر اس کے روزے فرض نہیں کیے اس پر دلالت ہے کہ یہ کبھی واجب نہیں تھے کیونکہ «لم» ماضی کے لیے ہے۔) [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8416]
(شافعی نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا کہ میں روزے دار ہوں سو جو چاہے روزہ رکھے، باقی روایت اسی معانی میں ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ اللہ نے تم پر اس کے روزے فرض نہیں کیے اس پر دلالت ہے کہ یہ کبھی واجب نہیں تھے کیونکہ «لم» ماضی کے لیے ہے۔) [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8416]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7002
«هذا يوم عاشوراء ولم يكتب الله عليكم صيامه وأنا صائم فمن شاء فليصم ومن شاء فليفطر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یہ عاشوراء کا دن ہے، اللہ نے اس کا روزہ تم پر فرض نہیں کیا، اور میں روزے سے ہوں، پس جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7002]
”یہ عاشوراء کا دن ہے، اللہ نے اس کا روزہ تم پر فرض نہیں کیا، اور میں روزے سے ہوں، پس جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7002]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن معاوية.»
قال الشيخ الألباني: صحيح