🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. باب النَّهْيِ عَنْ صَوْمِ الدَّهْرِ لِمَنْ تَضَرَّرَ بِهِ أَوْ فَوَّتَ بِهِ حَقًّا أَوْ لَمْ يُفْطِرِ الْعِيدَيْنِ وَالتَّشْرِيقَ وَبَيَانِ تَفْضِيلِ صَوْمِ يَوْمٍ وَإِفْطَارِ يَوْمٍ:
باب: صوم دھر یہاں تک کہ عیدین اور ایام تشریق میں بھی روزہ رکھنے کی ممانعت اور صوم داؤدی یعنی ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن روزہ نہ رکھنے کی فضلیت کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2729 (کل: 144 مقامات، 20 کتب)
صحیح مسلم: 2729، 2730، 2731، 2732، 2733، 2734، 2735، 2736، 2737، 2738، 2739، 2740، 2741، 2742، 2743
صحیح بخاری: 1131، 1152، 1153، 1974، 1975، 1976، 1977، 1978، 1979، 1980، 3418، 3419، 3420، 5052، 5054، 5199، 6134، 6277
سنن ابوداود: 1388، 1389، 2427، 2448
سنن نسائی: 1631، 1764، 1765، 2346، 2379، 2380، 2390، 2391، 2392، 2394، 2395، 2396، 2397، 2398، 2399، 2401، 2402، 2403، 2404، 2405
سنن ابن ماجہ: 1331، 1712
بلوغ المرام: 301
الادب المفرد: 1176
سنن دارمی: 1790
صحیح الادب المفرد: 900
مشکوۃ المصابیح: 1225، 1234، 2054
مسند احمد: 6491، 6516، 6534، 6546، 6584، 6760، 6761، 6766، 6789، 6832، 6843، 6862، 6867، 6874، 6877، 6914، 6915، 6921، 7098
مسند الحمیدی: 600، 601
صحیح ابن خزیمہ: 1129، 1145، 2106، 2109، 2110، 2121، 2152
اللؤلؤ والمرجان: 714، 715، 716، 717، 718، 719، 720، 721
الفتح الربانی: 2119، 2125، 3974، 3975، 3976، 8373، 10400، 11813، 8373M
صحیح ابن حبان: 352، 2590، 2641، 3571، 3638، 3640، 3658، 3660، 6226
الجامع الكامل: 6307، 8449، 11789، 11790، 14299، 14443
السنن الكبرى للبيهقي: 4057، 4656، 4719، 4732، 8450، 8451، 8473، 8474
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 170، 1120، 7507، 7508، 7942، 7945
المعجم الاوسط: 3859، 8760، 8832، 8997
131 تا 140
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8450
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا رَوْحٌ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَى اللهِ تَعَالَى صَلَاةُ دَاوُدَ كَانَ يَرْقُدُ شَطْرَ اللَّيْلِ ثُمَّ يَقُومُ ثُلُثَهُ بَعْدَ شَطْرِهِ، ثُمَّ يَرْقُدُ آخِرَهُ وَأَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَى اللهِ تَعَالَى صِيَامُ دَاوُدَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب نماز داؤد علیہ السلام کی نماز ہے کہ وہ آدھی رات سوتے، پھر آدھی رات کے بعد اس کا ثلث حصہ قیام کرتے، پھر آخر میں سو جاتے، اور اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسندیدہ روزے داؤد علیہ السلام کے ہیں کہ وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8450]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8451
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: وَأنبأ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَبَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُثَنَّى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عِيَاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" صُمْ يَوْمًا وَلَكَ أَجْرُ مَا بَقِيَ" قَالَ: إِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ:" صُمْ يَوْمَيْنِ وَلَكَ أَجْرُ مَا بَقِيَ" قَالَ: إِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ:" صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَكَ أَجْرُ مَا بَقِيَ"، قَالَ: إِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ:" صُمْ أَرْبَعَةَ أَيَّامٍ وَلَكَ أَجْرُ مَا بَقِيَ" قَالَ: إِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ:" صُمْ أَفْضَلَ الصِّيَامِ عِنْدَ اللهِ صَوْمَ دَاوُدَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُثَنَّى.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دن کا روزہ رکھ اور باقی کا اجر تیرے لیے ہے۔“ اس نے کہا: میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو دن روزہ رکھ اور باقی کا اجر تیرے لیے ہے۔“ اس نے کہا: میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر تین دن روزہ رکھ اور باقی کا اجر تیرے لیے ہے۔“ انہوں نے کہا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو چار دن روزہ رکھ اور باقی اجر تیرے لیے۔“ اس نے کہا: میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر جو اللہ کے نزدیک افضل روزے ہیں داود علیہ السلام کے وہ رکھ کہ وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8451]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8473
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ الْمَكِّيَّ، وَكَانَ شَاعِرًا وَكَانَ لَا يُتَّهَمُ فِي الْحَدِيثِ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكَ تَصُومُ الدَّهْرَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" إِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ هَجَمَتْ لَهُ الْعَيْنُ وَنَفِهَتْ لَهُ النَّفْسُ لَا صَامَ مَنْ صَامَ الدَّهْرَ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ صَوْمُ الدَّهْرِ كُلِّهِ" قَالَ: فَقُلْتُ فَإِنِّي أُطِيقُ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ قَالَ:" فَصُمْ صَوْمَ دَاوُدَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَلَا يَفِرُّ إِذَا لَاقَى" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”تو ہمیشہ روزہ رکھتا ہے اور ہمیشہ رات کا قیام کرتا ہے۔“ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو ایسا کرے گا تو تیری آنکھیں دھنس جائیں گی اور تیرا نفس لاغر ہو جائے گا۔ جس نے سال بھر کے روزے رکھے اس کا کوئی روزہ مقبول نہیں ہو گا، تو ہر مہینے کے تین روزے رکھ، یہ پورے سال کے روزے ہیں۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اس سے زیادہ کی مجھ میں طاقت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو داؤد علیہ السلام جیسے روزے رکھا کر، وہ ایک دن کا روزہ رکھتا اور ایک دن کا افطار کرتا اور جب دشمن کو ملتے تھے تو بھاگتے نہیں تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8473]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8474
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدَ، أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَّ تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ؟" قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" فَلَا تَفْعَلْ نَمْ وَقُمْ وَصُمْ وَأَفْطِرْ فَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ لِعَيْنَيْكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ لِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ لِزَوْرِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ بِحَسْبِكَ أَنْ تَصُومَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنَّ كُلَّ حَسَنَةٍ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا وَإِذَا ذَاكَ صِيَامُ الدَّهْرِ كُلِّهِ" قَالَ: فَشَدَّدْتُ فَشُدِّدَ عَلَيَّ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ:" فَصُمْ مِنْ كُلِّ جُمُعَةٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ" قَالَ: فَشَدَّدْتُ فَشُدِّدَ عَلَيَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، قَالَ:" فَصُمْ صِيَامَ نَبِيِّ اللهِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَلَا تَزِدْ عَلَى ذَلِكَ" قَالَ: فَقُلْتُ وَمَا كَانَ صِيَامُ نَبِيِّ اللهِ دَاوُدَ؟ قَالَ:" نِصْفُ الدَّهْرِ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا مجھے یہ خبر نہیں دی گئی کہ تو «صَائِمُ النَّهَارِ» ”دن کو روزہ رکھنے والا“ اور «قَائِمُ اللَّيْلِ» ”رات کو قیام کرنے والا“ ہے؟“ وہ کہتے ہیں میں نے کہا: جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایسے ہی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کر بلکہ تو سو اور قیام کر اور روزہ رکھ اور روزہ افطار کر، تجھ پر تیرے جسم کا حق ہے، تجھ پر تیری آنکھ کا حق ہے، تیری بیوی کا تجھ پر حق ہے، تیرے مہمان کا تجھ پر حق ہے، تیرے لیے یہ کافی ہے کہ تو ہر ماہ میں تین روزے رکھے اور بے شک ہر نیکی دس گنا ہے، جب تو یہ کرے گا تو «صَائِمُ الدَّهْرِ» ”ہمیشہ روزہ رکھنے والا“ ہوگا۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے سختی کی تو مجھ پر بھی سختی کی گئی۔ میں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھ میں طاقت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو ہر ہفتے میں تین روزے رکھ۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے سختی کی تو مجھ پر سختی کی گئی۔ میں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں استطاعت رکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام کے روزے رکھ اور اس سے زیادہ نہ کر۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام کے روزے کیا تھے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدھا سال۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8474]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 170
«أحب الصيام إلى الله صيام داود وكان يصوم يوما ويفطر يوما وأحب الصلاة إلى الله صلاة داود كان ينام نصف الليل ويقوم ثلثه وينام سدسه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کے نزدیک روزوں میں سب سے پسندیدہ روزے داؤد (علیہ السلام) کے روزے ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن ناغہ کرتے تھے۔ اور اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نماز داؤد (علیہ السلام) کی نماز ہے، وہ آدھی رات سوتے، اس کے ایک تہائی حصے میں قیام کرتے، اور پھر اس کے چھٹے حصے میں سو جاتے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اج/حدیث: 170]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د ن هـ] عن ابن عمرو. الإرواء 945, رياض الصالحين 1185.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1120
«أفضل الصوم صوم أخي داود كان يصوم يوما ويفطر يوما ولا يفر إذا لاقى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سب سے افضل روزہ میرے بھائی داؤد (علیہ السلام) کا روزہ ہے، وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے (یعنی روزہ نہیں رکھتے تھے)، اور جب میدانِ جنگ میں دشمن کا سامنا ہوتا تو وہ پیٹھ نہیں پھیرتے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1120]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت ن] عن ابن عمرو. ق – الصوم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7507
«لا صام من صام الدهر صوم ثلاثة أيام صوم الدهر كله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے حقیقتاً روزہ نہیں رکھا، تین دن کا روزہ پورے زمانے کے روزے کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7507]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7508
" لا صوم فوق صوم داود شطر الدهر صم يوما وأفطر يوما"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”داؤد علیہ السلام کے روزے سے بڑھ کر کوئی روزہ نہیں، یعنی نصف زمانہ روزہ رکھنا: ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7508]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ ن] عن ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7942
«يا عبد الله! ألم أخبر أنك تصوم النهار وتقوم الليل؟ فلا تفعل فإنك إذا فعلت ذلك هجمت عينك وتفهت نفسك فصم وأفطر وقم ونم فإن لجسدك عليك حقا وإن لعينيك عليك حقا وإن لزوجك عليك حقا وإن بحسبك أن تصوم من كل شهر ثلاثة أيام فإن لك بكل حسنة عشر أمثالها فإذن ذلك صيام الدهر كله ; قال: إني أجد قوة قال: فصم صيام نبي الله داود ولا تزد عليه نصف الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عبداللہ! کیا مجھے بتایا نہیں گیا کہ تم دن کو روزہ رکھتے ہو اور رات کو قیام کرتے ہو؟ ایسا نہ کرو، کیونکہ اگر تم ایسا کرو گے تو تمہاری آنکھیں دھنس جائیں گی اور تمہارا جسم کمزور ہو جائے گا۔ روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو، قیام بھی کرو اور آرام بھی کرو، کیونکہ تمہارے جسم کا تم پر حق ہے، تمہاری آنکھوں کا تم پر حق ہے، اور تمہاری بیوی کا تم پر حق ہے، اور تمہارے لیے یہ کافی ہے کہ تم ہر مہینے تین دن روزہ رکھو، کیونکہ ہر نیکی کا اجر اس کی دس گنا ہے، تو یہ ہمیشہ روزہ رکھنے کے برابر ہو جائے گا۔ اس نے عرض کیا: میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نبی اللہ داؤد علیہ السلام کے روزے رکھو اور اس سے زیادہ مت کرو، وہ آدھی زندگی کے روزے کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7942]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ن] عن ابن عمرو. الإرواء 2015، المشكاة 2054.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7945
«يا عبد الله! لا تكن مثل فلان كان يقوم من الليل فترك قيام الليل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عبداللہ! فلاں شخص کی طرح نہ بننا، وہ رات کو قیام کیا کرتا تھا پھر اس نے رات کا قیام چھوڑ دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7945]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ن هـ] عن ابن عمرو. سعد 4/265.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں