🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
86. باب التَّرْغِيبِ فِي سُكْنَى الْمَدِينَةِ وَالصَّبْرِ عَلَى لأْوَائِهَا:
باب: مدینہ منورہ میں سکونت اختیار کرنے کی ترغیب اور وہاں کی تکالیف پر صبر کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3339 (کل: 29 مقامات، 10 کتب)
صحیح مسلم: 3339، 3336، 3337، 3338، 3340
مشکوۃ المصابیح: 2732، 5901
مسند احمد: 11246، 11301، 11432، 11554، 11659، 11867
مصنف ابن ابی شیبہ: 38980
الفتح الربانی: 12428، 12645
صحیح ابن حبان: 3743
الجامع الكامل: 918، 10564، 10565، 10634، 16207
السنن الكبرى للبيهقي: 9964، 9982
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1271
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1010، 1266، 1282، 1284
21 تا 29
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10634
10634- عن أبي سعيد مولى المهري أنه جاء أبا سعيد الخدري ليالي الحرة فاستشاره في الجلاء من المدينة، وشكا إليه أسعارها وكثرة عياله، وأخبره أن لا صبر له على جهد المدينة ولأوائها فقال له: ويحك لا آمرك بذلك إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:لا يصبر على لأوائها فيموت إلا كنت له شفيعا أو شهيدا يوم القيامة إذا كان مسلما.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (477:1374) عن قتيبة بن سعيد، حدثنا ليث، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي سعيد مولى المهري فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16207
16207- عن أبي سعيد مولى المهري أنه جاء أبا سعيد الخدري ليالي الحرة، فاستشاره في الجلاء من المدينة، وشكا إليه أسعارها وكثرة عياله، وأخبره أن لا صبر له على جهد المدينة ولأوائها، فقال له: ويحك لا آمرك بذلك، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لا يصبر أحد على لأوائها، فيموت، إلا كنت له شفيعا أو شهيدا يوم القيامة إذا كان مسلما.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (477:1374) عن قتيبة بن سعيد، حدثنا ليث، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي سعيد، مولى المهري، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9964
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنِّي حَرَّمْتُ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ" قَالَ: وَكَانَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ يَجِدُ فِي يَدَيْ أَحَدِنَا الطَّيْرَ فَيَأْخُذُهُ فَيَفُكُّهُ مِنْ يَدِهِ ثُمَّ يُرْسِلُهُ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیانی جگہ کو حرم قرار دیا ہے جیسے ابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا۔“
(ب) وہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ہمارے ہاتھوں میں پرندوں کو پاتے، اس کو پکڑتے اور مٹھی کھول دیتے اور چھوڑ دیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9964]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1375»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9982
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، ثنا الْمَعْمَرِيُّ يَعْنِي الْحَسَنَ بْنَ عَلِيِّ بْنِ شَبِيبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُلَيَّةَ، ثنا أَبِي، عَنْ وُهَيْبٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّهُ حَدَّثَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ أَنَّهُ أَصَابَهُمْ بِالْمَدِينَةِ جَهْدٌ وَشِدَّةٌ وَأَنَّهُ أَتَى أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، فَقَالَ لَهُ: إِنِّي كَثِيرُ الْعِيَالِ، وَقَدْ أَصَابَنَا شِدَّةٌ فَأَرَدْتُ أَنْ أَنْقُلَ عِيَالِي إِلَى بَعْضِ الرِّيفِ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: لَا تَفْعَلْ، الزَمِ الْمَدِينَةَ فَإِنَّا خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَظُنُّهُ، قَالَ: حَتَّى قَدِمْنَا عُسْفَانَ، قَالَ: فَأَقَامَ بِهَا لَيَالِيَ، فَقَالَ النَّاسُ: وَاللهِ مَا نَحْنُ هَا هُنَا فِي شَيْءٍ إِنَّ عِيَالَنَا لَخُلُوفٌ وَمَا نَأْمَنُ عَلَيْهِمْ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الَّذِي يَبْلُغُنِي مِنْ حَدِيثِكُمْ؟" مَا أَدْرِي كَيْفَ قَالَ، قَالَ:" وَالَّذِي أَحْلِفُ بِهِ"، أَوْ" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ هَمَمْتُ"، أَوْ" إِنِّي سَأَهُمُّ" لَا أَدْرِي أَيُّهُمَا قَالَ" لَآمُرَنَّ بِنَاقَتِي تُرَحَّلُ ثُمَّ لَا أَحُلَّ لَهَا عُقْدَةً حَتَّى أَقْدَمَ الْمَدِينَةَ" وَقَالَ:" اللهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ حَرَّمَ مَكَّةَ فَجَعَلَهَا حَرَمًا اللهُمَّ إِنِّي حَرَّمْتُ الْمَدِينَةَ حَرَامًا مَا بَيْنَ مَأْزِمَيْهَا أَنْ لَا يُهَرَاقَ فِيهَا دَمٌ وَلَا يُحْمَلَ فِيهَا سِلَاحٌ لِقِتَالٍ وَلَا تُخْبَطَ فِيهَا شَجَرَةٌ إِلَّا لِعَلْفٍ، اللهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، اللهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، اللهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا" ثَلَاثًا" اللهُمَّ اجْعَلْ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا بَيْنَ الْمَدِينَةِ مِنْ شِعْبٍ وَلَا نَقْبٍ إِلَّا عَلَيْهِ مَلَكَانِ يَحْرُسَانِهِ حَتَّى تَقْدَمُوا إِلَيْهَا" ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ:" ارْتَحِلُوا" فَارْتَحَلْنَا فَأَقْبَلْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ فَوَالَّذِي نَحْلِفُ بِهِ، أَوْ يُحْلَفُ بِهِ - شَكَّ حَمَّادٌ فِي هَذِهِ الْكَلِمَةِ وَحْدَهَا -، مَا وَضَعْنَا رِحَالَنَا حِينَ دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ حَتَّى أَغَارَ عَلَيْهَا بَنُو عَبْدِ اللهِ بْنِ غَطَفَانَ وَمَا يُهَيِّجُهُمْ قَبْلَ ذَلِكَ شَيْءٌ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ.
مہری کے آزاد کردہ غلام ابو سعید سے روایت ہے کہ ان کو مدینہ میں سخت اور مشکل دن آگئے۔ وہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہنے لگے: میں زیادہ عیال دار ہوں اور ہمیں سختی آئی ہے، میں ارادہ رکھتا ہوں کہ اپنے گھر والوں کو کسی سرسبز دیہات میں منتقل کر دوں۔ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ایسا نہ کرنا، مدینہ کو لازم پکڑو؛ کیونکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، میرا گمان ہے کہ انہوں نے کہا: یہاں تک کہ ہم عسفان آگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پر چند راتیں قیام کیا، لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم تو یہاں کسی کام میں نہیں جبکہ ہمارے گھر والے پیچھے اکیلے ہیں اور ہم ان کے بارے میں بے خوف نہیں ہیں۔ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا ہے جو تمہاری باتوں کی مجھے خبر ملی ہے؟“ (راوی کہتے ہیں:) میں نہیں جانتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیسے فرمایا، پھر فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کی میں قسم اٹھاتا ہوں“ یا ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں نے ارادہ کیا“ یا ”میں عنقریب ارادہ کروں گا“، میں نہیں جانتا دونوں میں سے کیا فرمایا: ”کہ میں اپنی اونٹنی پر کجاوہ کسنے کا حکم دوں، پھر میں اس کی کوئی گرہ نہ کھولوں یہاں تک کہ مدینہ آجاؤں“ اور فرمایا: ”اے اللہ! ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرمت والا بنایا اور اسے حرم قرار دیا، اے اللہ! میں نے مدینہ کو اس کی دونوں گھاٹیوں کے درمیان حرم قرار دیا ہے کہ اس میں خون نہ بہایا جائے، لڑائی کی غرض سے ہتھیار نہ اٹھائے جائیں اور کسی درخت کے پتے نہ جھاڑے جائیں مگر چارے کے لیے۔ اے اللہ! ہمارے مدینہ میں برکت فرما، اے اللہ! ہمارے صاع میں برکت فرما، اے اللہ! ہمارے مد میں برکت فرما“ تین مرتبہ فرمایا: ”اے اللہ! برکت کے ساتھ دو برکتیں اور دے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، مدینہ کی کوئی گھاٹی اور راستہ ایسا نہیں جس پر دو فرشتے پہرہ نہ دیتے ہوں، یہاں تک کہ تم اس کی طرف آؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”کوچ کرو“، ہم نے کوچ کیا اور مدینہ کی طرف آئے۔ اس ذات کی قسم جس کی ہم قسم اٹھاتے ہیں یا جس کی قسم اٹھائی جاتی ہے، حماد کو صرف اس ایک کلمہ کے بارے میں شک ہے، ہم نے مدینہ میں داخل ہو کر ابھی کجاوے نہ اتارے تھے کہ بنو عبداللہ بن غطفان نے اس پر حملہ کر دیا، حالانکہ اس سے پہلے کسی چیز نے ان کو اس پر نہ ابھارا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9982]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابوداود 2035»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1271
«اللهم إن إبراهيم حرم مكة فجعلها حراما وإني حرمت المدينة ما بين مأزميها أن لا يراق فيها دم ولا يحمل فيها سلاح لقتال ولا يخبط فيها شجرة إلا لعلف اللهم بارك لنا في مدينتنا اللهم بارك لنا في صاعنا اللهم بارك لنا في مدنا اللهم اجعل مع البركة بركتين والذي نفسي بيده ما من المدينة شعب ولا نقب إلا عليه ملكان يحرسانها حتى تقدموا إليها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے اللہ! ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم بنایا اور اسے حرمت والا قرار دیا، اور میں نے مدینہ کو اس کے دونوں پہاڑی درّوں کے درمیان حرمت والا قرار دیا ہے کہ اس میں نہ کوئی خون بہایا جائے، نہ اس میں لڑائی کے لیے ہتھیار اٹھایا جائے، اور نہ اس کا کوئی درخت چارے کے سوا کسی اور مقصد کے لیے کاٹا جائے۔ اے اللہ! ہمارے شہر میں برکت عطا فرما، اے اللہ! ہمارے صاع میں برکت عطا فرما، اے اللہ! ہمارے مد میں برکت عطا فرما، اے اللہ! برکت کے ساتھ دو برکتیں عطا فرما۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، مدینہ کا کوئی پہاڑی درّہ اور کوئی راستہ ایسا نہیں جس پر دو فرشتے اس کی حفاظت پر مقرر نہ ہوں، یہاں تک کہ تم اس کی طرف بڑھ کر آؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اللهم/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي سعيد. مختصر مسلم 779/780 وأبي هريرة نحوه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1010
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «إِنِّي حَرَّمْتُ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ» ، قَالَ: كَانَ أَبُو سَعِيدٍ يَجِدُ أَحَدَنَا وَفِي يَدِهِ الطَّيْرُ قَدْ أَخَذَهُ فَيَفُكُّهُ مِنْ يَدِهِ وَيُرْسِلُهُ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے مدینہ کے دونوں سنگلاخ میدانوں کے درمیان (کے علاقے) کو اسی طرح حرم قرار دیا ہے جس طرح ابراہیم (علیہ السلام) نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ ہم میں سے کسی کو اس حال میں پاتے کہ اس کے ہاتھ میں کوئی پرندہ ہوتا جسے اس نے پکڑ رکھا ہوتا، تو آپ اسے اس کے ہاتھ سے چھڑا کر آزاد کر دیتے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1010]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسلم (1374)، وابن أبى شيبة (36226)، والبيهقى في "سننه" (9744)، والمزى في "التهذيب" (10/ 527)، والبخارى في "تاريخه" (3/ 490)، وجماعة، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1005»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1266
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، حَدَّثَنِي سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ ، أَنَّهُ جَاءَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ لَيَالِيَ الْحَرَّةِ فَاسْتَشَارَهُ فِي الْجَلَاءِ مِنَ الْمَدِينَةِ، وَشَكَا إِلَيْهِ أَسْعَارَهَا وَكَثْرَةَ عِيَالِهِ، وَأَخْبَرَهُ أَنْ لَا صَبْرَ لَهُ عَلَى جَهْدِ الْمَدِينَةِ. فَقَالَ لَهُ: وَيْحَكَ، لَا آمُرُكَ بِذَلِكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «‏‏‏‏لَا يَصْبِرُ أَحَدٌ عَلَى جَهْدِ الْمَدِينَةِ وَلَأْوَائِهَا، فَيَمُوتُ إِلَّا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا - أَوْ: شَهِيدًا - يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِذَا كَانَ مُسْلِمًا» ‏‏‏‏.
ابو سعید مولیٰ المہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ واقعۂ حرہ کی راتوں میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے مدینہ منورہ چھوڑ کر کوچ کر جانے کے بارے میں مشورہ طلب کیا، نیز انہوں نے وہاں کی گرانی اور اپنے عیال کی کثرت کا شکوہ کیا اور بتایا کہ وہ مدینہ کی تنگی و سختی برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے، تو سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”افسوس تم پر! میں تمہیں ایسا کرنے کا ہرگز مشورہ نہیں دوں گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو کوئی بھی مدینہ کی تنگی اور اس کی سختیوں پر صبر کرے اور اسی حالت میں اسے موت آ جائے تو قیامت کے دن میں اس کے لیے سفارشی یا گواہ ہوں گا، بشرطیکہ وہ مسلمان ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1374، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11160، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1261»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1282
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَنِي لِحْيَانَ قَالَ: فَقَالَ: «‏‏‏‏لِيَنْبَعِثْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا، وَالْأَجْرُ بَيْنَهُمَا» ‏‏‏‏. ثُمَّ قَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا، وَاجْعَلْ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو لحیان کی طرف ایک لشکر روانہ فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”ہر دو مَردوں میں سے ایک شخص (جہاد کے لیے) نکلے اور اجر دونوں کے درمیان (تقسیم) ہوگا“، پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا مانگی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا، وَاجْعَلْ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ» ”اے اللہ! ہمارے صاع اور ہمارے مُد (پیمانوں) میں برکت عطا فرما اور اس برکت کے ساتھ مزید دو برکتیں شامل فرما دے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1896، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2510، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11457، وأخرجه فتح الباري برقم: 2688، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2474، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3141، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1277»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1284
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ «‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ بَعْثًا إِلَى بَنِي لِحْيَانَ مِنْ هُذَيْلٍ قَالَ: لِيَنْبَعِثْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا، وَالْأَجْرُ بَيْنَهُمَا، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا، وَاجْعَلْ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ» ‏‏‏‏» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ ہذیل کے خاندان بنو لحیان کی جانب ایک لشکر روانہ فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ ”ہر دو مردوں میں سے ایک کو (جہاد کے لیے) نکلنا چاہیے اور اجر ان دونوں کے درمیان مشترک ہوگا“، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا مانگی: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَمُدِّنَا، وَاجْعَلْ مَعَ الْبَرَكَةِ بَرَكَتَيْنِ» ”اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے صاع اور ہمارے مد (پیمانوں) میں برکت عطا فرما اور اس برکت کے ساتھ مزید دو برکتیں شامل فرما۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1284]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى آنفًا (برقم 1282)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1896، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2510، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11457، وأخرجه فتح الباري برقم: 2688، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2474، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3141، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1279»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں