🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. باب وَعِيدِ مَنِ اقْتَطَعَ حَقَّ مُسْلِمٍ بِيَمِينٍ فَاجِرَةٍ بِالنَّارِ:
باب: جھوٹی قسم کھاکر کسی مسلمان کا حق مارنے پر جہنم کی وعید۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 359 (کل: 23 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 359، 358
سنن ابوداود: 3245، 3623
سنن ترمذی: 1340
مشکوۃ المصابیح: 3764
مسند احمد: 18863
المنتقى ابن الجارود: 1004
سنن دارقطنی: 4482
الفتح الربانی: 6416
صحیح ابن حبان: 5074
الجامع الكامل: 5920، 5935، 6755، 7070
السنن الكبرى للبيهقي: 20468، 20504، 20709، 21210، 21220، 21247
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1321
المعجم الکبیر للطبرانی: 18237
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21247
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ خَصْمَانِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ هَذَا انْتَزَى عَلَى أَرْضِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَهُوَ امْرُؤُ الْقَيْسِ بْنُ عَابِسٍ الْكِنْدِيُّ، وَخَصْمُهُ رَبِيعَةُ، فَقَالَ: أَرْضِي أَزْرَعُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَكَ بَيِّنَةٌ"؟ قَالَ: لَا، قَالَ:" يَمِينُهُ" قَالَ: إِذًا يَذْهَبُ بِهَا، إِنَّهُ لَيْسَ يُبَالِي مَا حَلَفَ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ لَيْسَ لَكَ مِنْهُ إِلَّا ذَلِكَ"، فَلَمَّا ذَهَبَ لِيَحْلِفَ قَالَ:" أَمَا إِنَّهُ إِنْ حَلَفَ عَلَى مَالِهِ ظُلْمًا لَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ زُهَيْرٍ وَإِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ.
علقمہ بن وائل اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا۔ دو جھگڑا کرنے والے آئے، ایک نے کہا کہ دورِ جاہلیت میں اس نے میری زمین چھین لی تھی: 1 امرء القیس بن عابس اور 2 ربیعہ تھا۔ اس نے کہا: میری زمین ہے، میں کھیتی باڑی کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس دلیل ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوسرا قسم دے گا۔“ وہ کہنے لگا: وہ قسم اٹھا دے گا، اس کو کوئی پروا نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے لیے اب صرف قسم ہی ہے“، جب وہ قسم کے لیے جانے لگا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس نے ظلم کے ساتھ مال ہڑپ کرنا چاہا تو اللہ سے اس حالت میں ملے گا کہ اللہ اس پر ناراض ہوں گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: 21247]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 139»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1321
«أما إنه لئن حلف على ماله ليأكله ظلما ليلقين الله وهو عنه معرض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سن لو! اگر اس نے (کسی کے) مال کو ناحق ہڑپ کرنے کے لیے جھوٹی قسم کھائی، تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض اور منہ پھیرے ہوئے ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1321]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د ت] عن وائل بن حجر. ش 4/248.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18237
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَالِمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ قَالُوا: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَرَجُلٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذَا قَدْ غَلَبَنِي عَلَى أَرْضٍ كَانَتْ لِأَبِي، فَقَالَ الْكِنْدِيُّ: هِيَ أَرْضِي فِي يَدِي أَزْرَعُهَا لَيْسَ لَهُ فِيهَا حَقٌّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَكَ بَيِّنَةٌ "؟ قَالَ: لَا، قَالَ: " فَلَكَ يَمِينُهُ " قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ رَجُلٌ فَاجِرٌ لَا يُبَالِي مَا حَلَفَ عَلَيْهِ لَيْسَ يَتَوَرَّعُ مِنْ شَيْءٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ لَكَ مِنْهُ إِلَّا ذَلِكَ " فَانْطَلَقَ لِيَحْلِفَ فَلَمَّا أَدْبَرَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا إِنَّهُ إِنْ حَلَفَ عَلَى مَالِهِ لِيَأْكُلَهُ ظُلْمًا لَيَلْقَيَنَّ اللهَ وَهُوَ عَنْهُ مُعْرِضٌ.
سماک بن حرب رحمہ اللہ علقمہ بن وائل بن حجر کے واسطے سے اپنے والد وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: حضرموت کا ایک آدمی اور کندہ کا ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو حضرمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس نے میری اس زمین پر قبضہ جما لیا ہے جو میرے والد کی تھی۔ کندی نے کہا: یہ میری زمین ہے، میرے قبضے میں ہے، میں اسے کاشت کرتا ہوں، اس کا اس میں کوئی حق نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی گواہ ہے؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تمہیں اس کی قسم لینا ہوگی۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ فاجر آدمی ہے، اسے پروا نہیں کہ کس چیز پر قسم کھاتا ہے، یہ کسی چیز سے پرہیز نہیں کرتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے اس سے سوائے اس کے اور کچھ نہیں۔“ چنانچہ وہ قسم کھانے کے لیے چلا، جب وہ پیٹھ موڑ کر جانے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یاد رکھو، اگر اس نے اس کے مال پر قسم کھائی تاکہ وہ ناجائز طریقے سے اسے کھا جائے تو وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ اس سے منہ پھیرے ہوئے ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18237]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 14، حدیث 17»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں