الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
8. باب إِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ:
باب: رضاعت کے بھوک سے ثابت ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3606 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
سنن ابوداود: 2058
سنن نسائی: 3314
سنن دارمی: 2293
اللؤلؤ والمرجان: 921
سنن سعید بن منصور: 2141
الجامع الكامل: 6691
11 تا 16
حدیث نمبر: 921
921 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعِنْدِي رَجُلٌ، قَالَ: يَا عَائِشَةُ مَنْ هذَا قُلْتُ: أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ قَالَ: يَا عَائِشَةُ انْظُرْنَ مَنْ إِخْوَانُكُنَّ، فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ المَجَاعَةِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (گھر میں) تشریف لائے تو میرے یہاں ایک صاحب (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی بھائی) بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”عائشہ! یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا کہ یہ میرا رضاعی بھائی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! ذرا دیکھ بھال کر چلو کون تمہارا رضاعی بھائی ہے کیونکہ رضاعت وہی معتبر ہے جو کم سنی میں ہو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الرضاع/حدیث: 921]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 52 كتاب الشهادات: 7 باب الشهادة على الأنساب والرضاع المستفيض»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم دار السلفیہ: 964 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2141
نا أَبُو الأَحْوَصِ ، نا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي رَجُلٌ، فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ حَتَّى عَرَفْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ. فَقَالَ:" انْظُرْنَ أَخَوَاتِكُنَّ مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور میرے پاس ایک مرد موجود تھا۔ آپ کے چہرے پر غصہ ظاہر ہوا۔ میں نے عرض کیا: یہ میرا رضاعی بھائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «دیکھ لیا کرو کہ تمہارے رضاعی بھائی کون ہیں، کیونکہ رضاعت بھوک کے وقت کی ہوتی ہے» ۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2141]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2647، 5102، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1455، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3312، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5440، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2058، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2302، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1945، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 964، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25271، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17303»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 6691
6691- عن عائشة قالت: دخل عليّ رسول الله صلى الله عليه وسلم وعندي رجل قاعد، فاشتد ذلك عليه، ورأيتُ الغضبَ في وجهه، قالت: فقلت: يا رسول الله، إنه أخي من الرضاعة. قالت: فقال: انظرنَ إخوتَكن من الرضاعة، فإنما الرضاعةُ من المُجاعة
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في النكاح (5102)، ومسلم في الرضاع (1455) من طريق أشعث بن أبي الشعثاء، عن أبيه، عن مسروق. قال: قالت عائشة: فذكرته، والسياق لمسلم.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 15633
أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْعَطَّارُ النَّيْسَابُورِيُّ، نا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ الْأَخْرَمِ، نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا: نا مُسَدَّدٌ، نا أَبُو الْأَحْوَصِ، نا أَشْعَثُ بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي رَجُلٌ قَاعِدٌ فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ وَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ قَالَ:" انْظُرْنَ إِخْوَانَكُنَّ مِنَ الرَّضَاعَةِ فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، وَأَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ وَشُعْبَةَ عَنْ أَشْعَثَ.
مسروق سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ مجھ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے اور میرے پاس ایک آدمی بیٹھا ہوا تھا، یہ معاملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت سخت ہو گیا اور میں نے غصے کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر دیکھا۔ میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بیشک یہ میرا رضاعی بھائی ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم غور سے دیکھ لیا کرو اپنے بھائیوں کو رضاعت سے، رضاعت بھوک کو ختم کرنے سے ہے“۔ (یعنی دو سال کی عمر کے دوران پانچ بار پیٹ بھر کر دودھ پینا)۔ اس کو مسلم نے اپنی صحیح میں ہناد بن سری اور ابو احوص سے روایت کیا ہے اور اس کو ان دونوں نے ثوری اور شعبہ کی حدیث سے اشعث سے نکالا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15633]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15651
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُعَاوِيَةَ قَالَا: نا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، نا سُفْيَانُ، ح وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ التَّمَّارُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، نا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي رَجُلٌ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ مَنْ هَذَا؟" فَقُلْتُ: أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ انْظُرْنَ مَا إِخْوَانُكُنَّ فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ، مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ سُفْيَانَ.
مسروق حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ مجھ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے اور میرے پاس ایک آدمی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! یہ کون ہے؟“ میں نے کہا: یہ میرا رضاعی بھائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! تو دیکھ لے جو تمہارے رضاعی بھائی ہیں، «إِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ» ”رضاعت تو بھوک کو ختم کرنے سے ہوتی ہے۔““ اس کو امام بخاری رحمہ اللہ نے محمد بن کثیر رحمہ اللہ سے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے اور امام مسلم رحمہ اللہ نے دوسری دو سندوں سے سفیان رحمہ اللہ سے صحیح میں اس کو نکالا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15651]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15652
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، نا أَبُو دَاوُدَ، وَبِشْرُ بْنُ عُمَرَ، وَوَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالُوا: أنا شُعْبَةُ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ مَسْرُوقًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تَقُولُ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي رَجُلٌ فَرَأَيْتُ الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْظُرُوا مَنْ تُرَاضِعُونَ فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ" وَقَالَ: فَقَالَ بِشْرٌ فِي حَدِيثِهِ:" انْظُرُوا مَا إِخْوَانُكُمْ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ.
اشعث بن ابو شعثاء اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے مسروق کو کہتے ہوئے سنا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرما رہی تھیں: مجھ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے اور میرے پاس ایک شخص تھا اور میں نے ناپسندیدگی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر دیکھا، میں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بیشک یہ میرا رضاعی بھائی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دیکھو جس نے تم کو دودھ پلایا ہے، «إِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ» ”رضاعت تو بھوک کو ختم کرنے سے ثابت ہوتی ہے۔““ اور کہتے ہیں: بشر نے اپنی حدیث میں کہا: ”تم دیکھو کیا وہ تمہارے بھائی ہیں۔“ اس کو بخاری اور مسلم نے شعبہ کی حدیث سے اپنی صحیح میں نکالا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15652]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح