🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. باب النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ بُدُوِّ صَلاَحِهَا بِغَيْرِ شَرْطِ الْقَطْعِ:
باب: میوہ جب تک اس کی صلاحیت کا یقین نہ ہو درخت پر بیچنا درست نہیں جب کاٹنے کی شرط نہ ہوئی ہو۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3873 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح مسلم: 3873
صحیح بخاری: 2246، 2247، 2248
مسند احمد: 3173
اللؤلؤ والمرجان: 984
مصنف ابن ابی شیبہ: 38955
الفتح الربانی: 5857
الجامع الكامل: 5498، 5758
السنن الكبرى للبيهقي: 10604
المعجم الکبیر للطبرانی: 12634
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10604
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ، يَقُولُ: ح وَأنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو ⦗٤٩٢⦘ مُسْلِمٍ، ثنا الْوَلِيدُ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَا: ثنا شُعْبَةُ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ، فَقَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يُؤْكَلَ مِنْهُ وَحَتَّى يُوزَنَ"، قُلْتُ: مَا يُوزَنُ؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: حَتَّى يُحْزَرَ - وَفِي رِوَايَةِ آدَمَ - فَقَالَ رَجُلٌ: وَأِيُّ شَيْءٍ يُوزَنُ؟، فَقَالَ رَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ: حَتَّى يُحْزَرَ، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَأَخْرَجَهُ هُوَ وَمُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ.
ابو البغزی فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے «سَلَمٌ فِي النَّخْلِ» (درخت پر لگی کھجور میں بیعِ سَلَم) کے بارے میں سوال کیا، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”کھجور کو فروخت کرنے سے منع فرمایا، جب تک کہ وہ کھانے کے قابل نہ ہو جائے یا اس کا وزن نہ کر لیا جائے۔“ میں نے پوچھا: اس کا وزن کرنا کیا ہے؟ تو لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا کہ اس سے مراد اندازہ کرنا ہے۔
(ب) آدم کی روایت میں ہے کہ اس آدمی نے کہا: کس چیز کے ساتھ وزن کیا جائے؟ تو اس کے پہلو میں بیٹھے شخص نے کہا کہ اس سے مراد اندازہ لگانا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10604]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1537»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12634
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: ثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يُؤْكَلَ مِنْهُ، وَحَتَّى يُؤْوَى قُلْتُ: مَا يُؤْوَى؟ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: " حَتَّى يُجْرَزَ أَوْ يُحْرَزَ ".
ابوالبختری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں میں سلم (پیشگی بیع) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت کی بیع سے منع فرمایا جب تک اس میں سے کھایا نہ جا سکے، اور جب تک وہ محفوظ نہ ہو جائے۔“ میں نے پوچھا: محفوظ ہونے سے کیا مراد ہے؟ تو مجلس میں موجود ایک آدمی نے کہا: ”یہاں تک کہ وہ کاٹا یا محفوظ کر لیا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12634]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 135، حدیث 12688»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں