الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
16. باب النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ دَيْنًا:
باب: چاندی کو بیع سونے کے بدلے بطور قرض ممنوع ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4073 (کل: 16 مقامات، 11 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1023
مصنف ابن ابی شیبہ: 23960
الفتح الربانی: 5971
صحیح ابن حبان: 5014
الجامع الكامل: 5701
السنن الكبرى للبيهقي: 10502
11 تا 16
حدیث نمبر: 5971
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَبْتَاعَ الْفِضَّةَ بِالْفِضَّةِ وَالذَّهَبَ بِالْذَّهَبِ إِلَّا سَوَاءً وَأَمَرَنَا أَنْ نَبْتَاعَ الْفِضَّةَ فِي الذَّهَبِ وَالذَّهَبَ فِي الْفِضَّةِ كَيْفَ شِئْنَا فَقَالَ لَهُ ثَابِتُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَدًا بِيَدٍ قَالَ هَذَا سَمِعْتُ
۔ سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں چاندی کے عوض چاندی اور سونے کے عوض سونا خریدنے سے منع فرمایا، الا یہ کہ وہ برابربرابر ہوں، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ چاندی کو سونے کے عوض اور سونے کو چاندی کے عوض جس طرح چاہیں سودا کر لیں۔ یہ سن کر سیدنا ثابت بن عبد اللہ نے کہا: کیا پھر نقد و نقد کی قید ہے؟ انھوں نے کہا: میں نے اسی طرح سنا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب الربا/حدیث: 5971]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2175، 2182، ومسلم: 1590، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20496 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20770»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2175
حدیث نمبر: 5014
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرَةَ :" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبْتَاعَ الْفِضَّةَ بِالْفِضَّةِ وَالذَّهَبَ بِالذَّهَبِ، إِلا سَوَاءً بِسَوَاءٍ، وَأَمَرَ أَنْ يَبْتَاعَ الْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ كَيْفَ شَاءَ، وَالذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ كَيْفَ شَاءَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ شَاءَ أَرَادَ بِهِ إِذَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ”چاندی کے عوض میں چاندی کو یا سونے کے عوض میں سونے کو فروخت کیا جائے، البتہ برابر برابر (لین دین ہو، تو جائز ہے)“ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ ”سونے کے عوض میں چاندی کو جیسے چاہے فروخت کر دیا جائے یا چاندی کے عوض سونے کو جیسے چاہے فروخت کر دیا جائے“۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”جیسے چاہے“ اس سے مراد یہ ہے کہ جب وہ لین دین دست بدست ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 5014]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2175، 2182، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1590، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5014، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4592، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10613، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20723» «رقم طبعة با وزير 4993»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحاديث البيوع»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 5701
5701. عن أبي بكرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تبيعوا الذهب بالذهب إلا سواء بسواء، والفضة بالفضة إلا سواء بسواء، وبيعوا الذهب بالفضة، والفضة بالذهب كيف شئتم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في البيوع (2175)، ومسلم في المساقاة (1590) من طريق يحيى بن أبي إسحاق، حدثنا عبد الرحمن بن أبي بكرة قال: قال أبو بكرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 10502
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو يَعْلَى، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ، وَالذَّهَبِ بِالذَّهَبِ إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ، وَأَمَرَنَا أَنْ نَشْتَرِيَ الْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ، وَنَشْتَرِيَ الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ كَيْفَ شِئْنَا" قَالَ: فَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَدًا بِيَدٍ؟، فَقَالَ: هَكَذَا سَمِعْتُ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مَيْسَرَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ كِلَاهُمَا، عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِّ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد (سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی چاندی کے عوض، سونا سونے کے بدلے فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے ماسوائے برابر، برابر اور ہمیں حکم دیا کہ ہم چاندی کو سونے کے بدلے اور سونے کو چاندی کے بدلے جیسے ہم چاہیں خریدیں۔ ایک آدمی نے ان (سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) سے پوچھا: ”نقد بنقد؟“ انہوں نے فرمایا: اسی طرح میں نے سنا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10502]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2071»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3445
«الذهب بالذهب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعير بالشعير والتمر بالتمر والملح بالملح مثلا بمثل سواء بسواء يدا بيد فإذا اختلفت هذه الأصناف فبيعوا كيف شئتم إذا كان يدا بيد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جو جو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے، برابر برابر، مثل بہ مثل، ہاتھوں ہاتھ ہونا چاہیے، پس جب یہ اجناس مختلف ہو جائیں تو جیسے چاہو فروخت کرو، بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3445]
”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جو جو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے، برابر برابر، مثل بہ مثل، ہاتھوں ہاتھ ہونا چاہیے، پس جب یہ اجناس مختلف ہو جائیں تو جیسے چاہو فروخت کرو، بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3445]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د هـ] عن عبادة بن الصامت. مختصر مسلم 949، الإرواء 1346.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7210
«لا تبيعوا الذهب بالذهب إلا سواء بسواء والفضة بالفضة إلا سواء بسواء وبيعوا الذهب بالفضة والفضة بالذهب كيف شئتم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونے کو سونے کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو، اور چاندی کو چاندی کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو، اور سونے کو چاندی کے بدلے اور چاندی کو سونے کے بدلے جیسے چاہو فروخت کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7210]
”سونے کو سونے کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو، اور چاندی کو چاندی کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو، اور سونے کو چاندی کے بدلے اور چاندی کو سونے کے بدلے جیسے چاہو فروخت کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7210]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي بكرة. أحاديث البيوع: حم، م، ن.»
قال الشيخ الألباني: صحيح