🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب لاَ وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ الْعَبْدُ:
باب: ایسی نذر جس میں اللہ کی نافرمانی ہو اور جس کو پورا کرنے کی طاقت نہ ہو اس کو پورا کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4245 (کل: 22 مقامات، 11 کتب)
صحیح مسلم: 4245، 4246
سنن دارمی: 2374، 2541
مشکوۃ المصابیح: 3428، 3969
مسند احمد: 19856، 19863، 19883، 19894
المنتقى ابن الجارود: 933
الفتح الربانی: 5114
صحیح ابن حبان: 4391
مسند امام شافعی: 1045، 1046، 1048
الجامع الكامل: 7145، 8007
السنن الكبرى للبيهقي: 12842، 18037، 18066
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3598
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18066
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ:" أَسَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ بَنِي عَقِيلٍ، فَأَوْثَقُوهُ فَطَرَحُوهُ فِي الْحَرَّةِ، فَمَرَّ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ مَعَهُ، أَوْ قَالَ: أَتَى عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حِمَارٍ وَتَحْتَهُ قَطِيفَةٌ، فَنَادَاهُ: يَا مُحَمَّدُ، يَا مُحَمَّدُ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَا شَأْنُكَ". قَالَ: فِيمَ أُخِذْتُ، وَفِيمَ أُخِذَتْ سَابِقَةُ الْحَاجِّ؟ قَالَ:" أُخِذْتَ بِجَرِيرَةِ حُلَفَائِكُمْ ثَقِيفٍ". وَكَانَتْ ثَقِيفٌ قَدْ أَسَرَتْ رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَرَكَهُ وَمَضَى، فَنَادَاهُ: يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ، فَرَحِمَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَجَعَ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" مَا شَأْنُكَ"؟ فَقَالَ إِنَّهُ مُسْلِمٌ، قَالَ:" لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلَاحِ". قَالَ: فَتَرَكَهُ وَمَضَى، فَنَادَاهُ: يَا مُحَمَّدُ يَا مُحَمَّدُ، فَرَجَعَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي، قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: وَإِنِّي عَطْشَانُ فَاسْقِنِي. قَالَ:" هَذِهِ حَاجَتُكَ". قَالَ: فَفَدَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّجُلَيْنِ اللَّذَيْنِ أَسَرَتْهُمَا ثَقِيفٌ وَأَخَذَ نَاقَتَهُ تِلْكَ. ⦗١٢٤⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ نے بنو عقیل کا ایک شخص قیدی بنا کر، باندھ کر پتھریلی زمین میں پھینک دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے۔ ہم بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گدھے پر سوار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے ایک چادر تھی تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز دی: ”اے محمد! اے محمد!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا بات ہے؟“ اس نے کہا: ”مجھے کیونکر پکڑا گیا ہے؟ اور حاجیوں سے آگے نکلنے والی (اونٹنی) کو کیوں پکڑا گیا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پکڑا گیا ہے تیرے حلیف بنو ثقیف کے جرم کی پاداش میں اور بنو ثقیف نے دو صحابہ کو قیدی بنا لیا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو چھوڑ کر چل دیے۔ اس نے پھر آواز دی: ”اے محمد! اے محمد!“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر رحم آگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس آگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا بات ہے؟“ اس نے کہا: ”میں تو مسلمان ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تو اس وقت یہ بات کہہ دیتا جب تو آزاد تھا تو ہر طرح سے کامیاب ہوجاتا۔“ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو چھوڑ کر چل دیے تو اس نے آواز دی: ”اے محمد! اے محمد!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس آگئے۔ اس نے کہا: ”میں بھوکا ہوں، مجھے کھانا کھلاؤ۔“ راوی کہتے ہیں: میرا گمان ہے، اس نے کہا: ”میں پیاسا ہوں، مجھے پانی پلاؤ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تیری ضرورت ہے۔“ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے عوض اپنے دو آدمیوں کو رہا کروایا جن کو بنو ثقیف نے قید کرلیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اونٹنی بھی لے لی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18066]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم ١٦٤١»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3598
«سبحان الله بئسما جزتها نذرت لله إن نجاها الله عليها لتنحرنها لا وفاء لنذر في معصية الله ولا فيما لا يملك العبد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «سُبْحَانَ اللَّهِ» (اللہ پاک ہے)! اس نے اسے کیسا برا بدلہ دیا! اس نے اللہ کے لیے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ نے اسے اس (اونٹنی) پر بچا لیا تو وہ اسے ذبح کر دے گی، (حالانکہ) اللہ کی نافرمانی میں کی گئی نذر پوری نہیں کی جاتی اور نہ اس چیز میں جس کا بندہ مالک نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3598]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د] عن عمران بن حصين. مختصر مسلم 1008.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں