🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب ثُبُوتِ الْقِصَاصِ فِي الْقَتْلِ بِالْحَجَرِ وَغَيْرِهِ مِنَ الْمُحَدَّدَاتِ وَالْمُثَقَّلاَتِ وَقَتْلِ الرَّجُلِ بِالْمَرْأَةِ:
باب: پتھر وغیرہ بھاری چیز سے قتل کرنے میں قصاص لازم ہو گا اسی طرح مرد کو عورت کے بدلے قتل کریں گے۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4361 (کل: 36 مقامات، 15 کتب)
صحیح مسلم: 4361، 4362، 4363، 4364، 4365
صحیح بخاری: 2413، 2746، 6876، 6877، 6879، 6884
سنن ابوداود: 4528
سنن نسائی: 4049، 4050
سنن ابن ماجہ: 2666
بلوغ المرام: 999
مسند احمد: 12667، 12748، 12895، 13006، 13107، 13108، 13840
مسند عبداللہ بن مبارک: 145
المنتقى ابن الجارود: 838
سنن دارقطنی: 3348، 3349، 3350
الفتح الربانی: 6553
صحیح ابن حبان: 5992، 5993
الجامع الكامل: 6850
السنن الكبرى للبيهقي: 15906، 15984
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2818، 2866
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13107
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ جَارِيَةً خَرَجَتْ عَلَيْهَا أَوْضَاحٌ، فَأَخَذَهَا يَهُودِيٌّ، فَرَضَخَ رَأْسَهَا وَأَخَذَ مَا عَلَيْهَا، فَأُتِيَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهَا رَمَقٌ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَتَلَكِ؟ فُلَانٌ؟" فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا لَا، فَقَالَ:" فُلَانٌ؟" فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا: لَا، قَالَ:" فَفُلَانٌ الْيَهُودِيُّ؟" فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا: نَعَمْ، فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَضَخَ رَأْسَهُ بَيْنَ حَجَرَيْنِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک یہودی نے ایک انصار بچی کو اس زیور کی خاطر قتل کردیا جو اس نے پہن رکھا تھا اور پتھر مار مار کر اس کا سر کچل دیا، جب اس بچی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو اس میں زندگی کی تھوڑی سی رمق باقی تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کا نام لے کر اس سے پوچھا کہ تمہیں فلاں آدمی نے مارا ہے؟ اس نے سر کے اشارے سے کہا نہیں، دوسری مرتبہ بھی یہی ہوا، تیسری مرتبہ اس نے کہا ہاں! تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس یہودی کو دو پتھروں کے درمیان قتل کروا دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13107]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6879، م: 1672.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13108
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ شُعْبَةَ، إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ قَالَ فِي حَدِيثِهِ:" فَاعْتَرَفَ الْيَهُودِيُّ".
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13108]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر ما قبله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13840
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، أَنَّ أَنَسًا أَخْبَرَهُ: أَنَّ جَارِيَةً وُجِدَ رَأْسُهَا بَيْنَ حَجَرَيْنِ، فَقِيلَ لَهَا: مَنْ فَعَلَ بِكِ هَذَا؟ أَفُلَانٌ؟ أَفُلَانٌ؟ حَتَّى سَمَّوْا الْيَهُودِيَّ، فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِهَا، قَالَ: فَأُخِذَ الْيَهُودِيُّ، فَجِيءَ بِهِ فَاعْتَرَفَ" فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُضَّ رَأْسُهُ بِالْحِجَارَةِ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک یہودی نے ایک انصاری بچی کو پتھر مار مار کر اس کا سر کچل دیا، اس بچی سے پوچھا کہ کیا تمہارے ساتھ یہ سلوک فلاں نے کیا ہے، فلاں نے کیا ہے یہاں تک کہ جب اس یہودی کا نام آیا تو اس نے سر کے اشارے سے ہاں کہہ دیا، اس یہودی کو پکڑ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لایا گیا، اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اس کا سر بھی پتھروں سے کچل دیا گیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13840]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 145
عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ يَهُودِيًّا رَضَّ رَأْسَ جَارِيَةٍ بَيْنَ حَجَرَيْنِ، فَسُئِلَتْ: مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكِ؟ فَقِيلَ: فُلانٌ، أَوْ فُلانٌ حَتَّى ذُكِرَ اسْمُ الْيَهُودِيِّ؟ فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِهَا، أَيْ: نَعَمْ، فَدُعِيَ الْيَهُودِيُّ فَاعْتَرَفَ،" فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُضَّ رَأْسُهُ بَيْنَ حَجَرَيْنِ"، أَوْ قَالَ: حِجَارَةٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک ایک یہودی نے ایک لڑکی کا سر دو پتھروں کے درمیان کچل دیا، اس سے پوچھا گیا کہ تیرے ساتھ یہ کسی نے کیا؟ کہا گیا کہ کیا فلاں یا فلاں نے؟ یہاں تک کہ اس یہودی کا نام لیا گیا، اس نے اپنے سر کے ساتھ اشارہ کیا یعنی ہاں، تو اس یہودی کو بلایا گیا، اس نے اعتراف (جرم) کر لیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کا سر (بھی) دو پتھروں کے درمیان کچل دیا گیا۔ یا کہا کہ پتھر کے ساتھ۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 145]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري، فی أول کتاب الخصومات: 5/45، صحیح مسلم: 11/157، 158، 159، رقم: 15،16، 17، کتاب القسامة باب ثبوت القصاص فی القتل بالحجر وغیرہ، جامع الترمذی،کتاب الدیات: 6، باب من ضخ رأسه بالصخرة: 4/651، سنن ابن ماجة، کتاب الدیات: 24، باب یقتاد من القاتل کما قتل: 2665، 2666، مسند احمد: 3/193، 262، 269، سنن دارمي، کتاب الدیات: 4، باب کیف یعمل فی القود: 2/110، سنن دارقطني، کتاب الدیات: 3/168، 169، التلخیص الحبیر: 4/15۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 838
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا حَجَّاجٌ ، قَالَ: ثنا هَمَّامٌ ، قَالَ: أنا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ يَهُودِيًّا رَضَّ رَأْسَ جَارِيَةٍ بَيْنَ حَجَرَيْنِ، فَقِيلَ لَهَا: مَنْ فَعَلَ بِكِ هَذَا فُلانٌ أَمْ فُلانٌ، حَتَّى سُمِّيَ الْيَهُودِيُّ، فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاعْتَرَفَ بِهِ، " فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرُضَّ رَأْسُهُ بِالْحِجَارَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک یہودی نے دو پتھروں کے درمیان ایک بچی کا سر کچل دیا، اس سے پوچھا گیا، آپ کے ساتھ ایسے کس نے کیا ہے، فلاں نے کیا ہے یا فلاں نے؟ حتی کہ یہودی کا نام لیا گیا تو، اس نے اعتراف کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اس کا سر بھی پتھر سے کچل دیا گیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 838]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 2746، صحیح مسلم: 1672»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3302 ترقیم الرسالہ : -- 3348
نَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو عُثْمَانَ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا، فَقَتَلَهَا بِحَجَرٍ، فَجِيءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهَا رَمَقٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا، أَيْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا: أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّالِثَةَ، فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ نَعَمْ، فَقَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ حَجَرَيْنِ" ،.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نے ایک لڑکی کو اس کے زیورات چھین کر قتل کر دیا، اس یہودی نے اس لڑکی کو پتھر مار کر قتل کیا، جب اس لڑکی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو اس میں زندگی کی رمق موجود تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ اس نے جواب میں سر کے اشارے سے کہا: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس سے دریافت کیا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ اس نے جواب میں سر کے اشارے کے ذریعے کہا: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر تیسری مرتبہ اس سے دریافت کیا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ تو اس نے سر کے اشارے سے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس یہودی کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھوا کر کچل کر اسے قتل کروا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3348]
ترقیم العلمیہ: 3302
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، 6877، 6879، 6884، 6885، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1672، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4744، 4745، 4746، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4527، 4528، 4529، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1394، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2400، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2665، 2666،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3347، 3348، 3349، 3350، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12863»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3303 ترقیم الرسالہ : -- 3349
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، أنا يَزِيدُ ، نَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، إِلا أَنَّ قَتَادَةَ قَالَ فِي حَدِيثِهِ:" وَاعْتَرَفَ الْيَهُودِيُّ".
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم قتادہ نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ اس یہودی نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3349]
ترقیم العلمیہ: 3303
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، 6877، 6879، 6884، 6885، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1672، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4744، 4745، 4746، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4527، 4528، 4529، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1394، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2400، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2665، 2666،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3347، 3348، 3349، 3350، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12863»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3304 ترقیم الرسالہ : -- 3350
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ رَجُلا مِنَ الْيَهُودِ قَتَلَ جَارِيَةً مِنَ الأَنْصَارِ عَلَى تَمَائِمَ لَهَا، وَرَمَى بِهَا فِي قَلِيبٍ فَرَضَخَ رَأْسَهَا بِالْحِجَارَةِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرْجَمَ حَتَّى يَمُوتَ، فَرُجِمَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نے ایک انصاری لڑکی کو اس کے ہار چھین کر زخمی کر کے ایک گڑھے میں پھینک دیا اور اس لڑکی کا سر پتھر کے ذریعے کچل دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس (یہودی) کو سنگسار کر کے مارا جائے، تو اسے سنگسار کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3350]
ترقیم العلمیہ: 3304
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، 6877، 6879، 6884، 6885، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1672، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4744، 4745، 4746، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4527، 4528، 4529، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1394، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2400، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2665، 2666،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3347، 3348، 3349، 3350، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12863»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6553
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ قَتَلَ جَارِيَةً مِنَ الْأَنْصَارِ عَلَى حُلِيٍّ لَهَا ثُمَّ أَلْقَاهَا فِي قَلِيبٍ وَرَضَخَ رَأْسَهَا بِالْحِجَارَةِ فَأُخِذَ فَأُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُرْجَمَ حَتَّى يَمُوتَ فَرُجِمَ حَتَّى مَاتَ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک انصاری کی لونڈی کو اس کے زیورا ت کے لالچ میں قتل کر دیا، پھر اس کو کنویں میں پھینک دیا، اس نے اس کا سر پتھر سے کچل دیا تھا، پھر اس آدمی کو گرفتار کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے رجم کرنے کا حکم دیا، پس اس کو سنگسار کیا گیا،یہاں تک کہ وہ مر گیا۔ [الفتح الربانی/أبواب القصاص/حدیث: 6553]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري:6885، ومسلم: 1672، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12667 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12696»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري:6885
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5992
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّاجِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا، قَتَلَهَا بِحَجَرٍ، قَالَ: فَجِيءَ بِهَا، وَبِهَا رَمَقٌ، قَالَ لَهَا: أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّانِيَةَ، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لا، ثُمَّ سَأَلَهَا الثَّالِثَةَ، فَقَالَتْ: نَعَمْ، وَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا، فَقَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ حَجَرَيْنِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک یہودی نے ایک لڑکی کو ہار کی وجہ سے قتل کر دیا، اس نے پتھر کے ذریعے اسے قتل کیا۔ اس لڑکی کو لایا گیا اور اس میں تھوڑی سی زندگی موجود تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی سے دریافت کیا: ”تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ اس نے اپنے سر کے ذریعے اشارہ کر کے جواب دیا: جی نہیں، پھر اس سے دوسری مرتبہ دریافت کیا، اس نے اپنے سر کے ذریعے اشارہ کیا: جی نہیں، پھر اس سے تیسرے شخص کے بارے میں دریافت کیا، تو اس نے اپنے سر کے ذریعے اشارہ کر کے جواب دیا: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (یہودی قاتل) کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھوا کر اسے قتل کروا دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 5992]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1672، وابن الجارود فى "المنتقى"، 904، 905، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4055، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4527، 4528، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1394، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2665، 2666، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11568، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12863» «رقم طبعة با وزير 5960»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں