الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب قَطْعِ السَّارِقِ الشَّرِيفِ وَغَيْرِهِ وَالنَّهْيِ عَنِ الشَّفَاعَةِ فِي الْحُدُودِ:
باب: چور اگرچہ شریف ہو اس کا ہاتھ کاٹنا اور حدود میں سفارش نہ کرنا۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4411 (کل: 42 مقامات، 17 کتب)
سنن ترمذی: 1430
سنن ابن ماجہ: 2547
بلوغ المرام: 1056
سنن دارمی: 2339
مشکوۃ المصابیح: 3610
مسند احمد: 25297
اللؤلؤ والمرجان: 1100
الفتح الربانی: 6623
صحیح ابن حبان: 4402
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2348
41 تا 42
حدیث نمبر: 17616
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِنَّ قُرَيْشًا هَمُّوا بِشَأْنِ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ فَقَالُوا: مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالُوا: وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ حِبُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَلَّمَهُ أُسَامَةُ، فَقَالَ:" يَا أُسَامَةُ، تَشْفَعُ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللهِ"، ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطِيبًا، فَقَالَ:" إِنَّمَا أَهْلَكَ الَّذِينَ قَبْلَكُمْ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهُمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ فِيهُمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، وَايْمُ اللهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قریش نے ارادہ کیا کہ مخزومیہ عورت جس نے چوری کرلی تھی کے بارے میں کوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرے، تو فیصلہ ہوا کہ اتنی ہمت صرف سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ ہی کرسکتے ہیں، وہ محبوبِ رسول ہیں، تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اسامہ! کیا اللہ کی حدود میں تو سفارش کررہا ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگ اسی لیے ہلاک ہوئے کہ ان میں کوئی امیر چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور غریب پر حد قائم کرتے۔ اللہ کی قسم! اگر فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی چوری کرتیں تو میں اس کے بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17616]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2348
«إنما أهلك الذين من قبلكم أنهم كانوا إذا سرق فيهم الشريف تركوه وإذا سرق فيهم الضعيف أقاموا عليه الحد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم سے پہلے لوگوں کو اسی بات نے ہلاک کر دیا کہ جب ان میں سے کوئی معزز (اور بااثر) شخص چوری کرتا تو وہ اسے چھوڑ دیتے تھے، اور جب کوئی کمزور (اور غریب) شخص چوری کرتا تو وہ اس پر حد نافذ کر دیتے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2348]
”تم سے پہلے لوگوں کو اسی بات نے ہلاک کر دیا کہ جب ان میں سے کوئی معزز (اور بااثر) شخص چوری کرتا تو وہ اسے چھوڑ دیتے تھے، اور جب کوئی کمزور (اور غریب) شخص چوری کرتا تو وہ اس پر حد نافذ کر دیتے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2348]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق 4] عن عائشة. مختصر مسلم 1046.»
قال الشيخ الألباني: صحيح