الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب فِي طَاعَةِ الأُمَرَاءِ وَإِنْ مَنَعُوا الْحُقُوقَ:
باب: امرا کی اطاعت کرنے کا حکم اگرچہ وہ حق تلفی ہی کریں۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4782 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 2199
مشکوۃ المصابیح: 3673
السنن الكبرى للبيهقي: 16624
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2145
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4182
1 تا 10
ترقیم عبدالباقی: 1846 ترقیم شاملہ: -- 4782
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " سَأَلَ سَلَمَةُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَتْ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا فَمَا تَأْمُرُنَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُ؟، ثُمَّ سَأَلَهُ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ؟، ثُمَّ سَأَلَهُ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ، فَجَذَبَهُ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ، وَقَالَ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ "،
محمد بن جعفر نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نے سماک بن حرب سے حدیث بیان کی، انہوں نے علقمہ بن وائل حضرمی سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور کہا: اللہ کے نبی! آپ کیسے دیکھتے ہیں کہ اگر ہم پر ایسے لوگ حکمران بنیں جو ہم سے اپنے حقوق کا مطالبہ کریں اور ہمارے حق ہمیں نہ دیں تو اس صورت میں آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے اس سے اعراض فرمایا، اس نے دوبارہ سوال کیا، آپ نے پھر اعراض فرمایا، پھر جب اس نے دوسری یا تیسری بار سوال کیا تو اس کو اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کھینچ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور اطاعت کرو کیونکہ جو ذمہ داری ان کو دی گئی اس کا بار ان پر ہے اور جو ذمہ داری تمہیں دی گئی ہے، اس کا بوجھ تم پر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4782]
علقمہ بن وائل حضرمی اپنے باپ وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اے نبی اللہ! بتائیے، اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہوں جو ہم سے اپنے حقوق کی ادائیگی کا مطالبہ کریں اور ہمیں ہمارے حقوق سے محروم رکھیں تو آپ اس صورت میں ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا، انہوں نے پھر سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بے رخی اختیار کی، پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوسری یا تیسری بار سوال کیا تو انہیں اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کھینچ لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور مانو، کیونکہ ان کا بار ان پر ہے اور تمہارا بار تم پر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4782]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1846
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1846 ترقیم شاملہ: -- 4783
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ: فَجَذَبَهُ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ ".
شبابہ نے کہا: ہمیں شعبہ نے سماک سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی اور کہا: اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے اس (پوچھنے والے) کو کھینچا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور اطاعت کرو، جو ذمہ داری ان پر ڈالی گئی اس کا بوجھ ان پر ہے اور جو تم پر ڈالی گئی اس کا بوجھ تم پر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4783]
امام صاحب ایک اور استاد سے یہی حدیث بیان کرتے ہیں، اس میں ہے کہ اسے اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کھینچ لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور مانو، کیونکہ ان کا بار ان پر ہے اور تمہارا بار تم پر ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4783]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1846
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2199
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجُلٌ سَأَلَهُ، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَمْنَعُونَا حَقَّنَا وَيَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا، وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
وائل بن حجر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، اس وقت آپ سے ایک آدمی سوال کرتے ہوئے کہہ رہا تھا: آپ بتائیے اگر ہمارے اوپر ایسے حکام الحکمرانی کریں جو ہمارا حق نہ دیں اور اپنے حق کا مطالبہ کریں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کا حکم سنو اور ان کی اطاعت کرو، اس لیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے جواب دہ ہیں اور تم اپنی ذمہ داریوں کے جواب دہ ہو“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2199]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2199]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإمارة 12 (1846) (تحفة الأشراف: 11772) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مفہوم یہ ہے کہ اگر حکام مال غنیمت وغیرہ میں سے تمہارا حق نہ دیں، پھر بھی تم ان کی اطاعت کرو، ان کے خلاف سر مت اٹھاؤ تمہارا حق تمہیں آخرت میں ایسے ہی ملے گا جس طرح ان ظالم حکمرانوں کو ان کے ظلم کی سزا ملے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
صحيح مسلم
صحيح مسلم
حدیث نمبر: 3673
3673 - وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: سَأَلَ سَلَمَةُ بْنُ يَزِيدَ الْجُعْفِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَتْ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا ; فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سلمہ بن یزید جعفی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو عرض کیا: اللہ کے نبی! مجھے بتائیں اگر ہم پر ایسے امراء مقرر ہو جائیں جو اپنا حق ہم سے طلب کریں جبکہ ہمارے حق سے ہمیں محروم رکھیں تب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور اطاعت کرو، جو ان کی ذمہ داری ہے وہ اس کے مکلّف ہیں، اور جو تمہاری ذمہ داری ہے تم اس کے ذمہ دار و مکلّف ہو۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3673]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1856/49)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 7639
7639- عن وائل بن حجر قال: سأل سلمة بن يزيد الجعفي رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا نبي الله، أرأيت إن قامت علينا أمراء يسألونا حقهم ويمنعونا حقنا فما تأمرنا؟ فأعرض عنه، ثم سأله، فأعرض عنه، ثم سأله في الثانية أو في الثالثة فجذبه الأشعث بن قيس وقال: اسمعوا وأطيعوا فإنما عليهم ما حملوا وعليكم ما حملتم.
وفي روية: فجذبه الأشعث بن قيس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اسمعوا وأطيعوا الحديث.
وفي روية: فجذبه الأشعث بن قيس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اسمعوا وأطيعوا الحديث.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (1846: 49) من طريق محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن سماك بن حرب، عن علقمة بن وائل الحضرمي، عن أبيه قال: فذكره. والرواية الأخرى من طريق شبابة، حدثنا شعبة به.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12891
12891- عن وائل الحضرمي قال: سأل سلمة بن يزيد الجعفي رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: يا نبي الله، أرأيت إن قامت علينا أمراء يسألونا حقهم، ويمنعونا حقنا، فما تأمرنا؟. فأعرض عنه، ثم سأله، فأعرض عنه، ثم سأله في الثانية أو في الثالثة، فجذبه الأشعث بن قيس، وقال: اسمعوا وأطيعوا فإنما عليهم ما حملوا وعليكم ما حملتم.
وفي رواية: فجذبه الأشعث بن قيس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر مثله.
وفي رواية: فجذبه الأشعث بن قيس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر مثله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (1846) من طرق عن محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن سماك بن حرب، عن علقمة بن وائل الحضرمي، عن أبيه، قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16624
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، قَالَ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلَ يَزِيدُ بْنُ سَلَمَةَ الْجُعْفِيُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنْ قَامَتْ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْأَلُونَنَا حَقَّهُمْ، وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ، فَقَالَ:" اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا، وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ". ⦗٢٧٤⦘.
سیدنا یزید بن سلمہ جعفی رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: ”یا رسول اللہ! اگر ہم پر ایسے حکمران آئیں جو ہم سے اپنا حق مانگیں لیکن ہمارا حق ادا نہ کریں تو ہم کیا کریں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اعراض کر لیا۔ انہوں نے پھر پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اعراض کر لیا، پھر انہوں نے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کی فرمان برداری کرو، تم اپنے عمل کے مکلف ہو اور وہ اپنے عمل کے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16624]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18240
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلَ سَلَمَةُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَامَتْ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْأَلُونَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَا حَقَّنَا، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ سَأَلَهُ الثَّانِيَةَ أَوِ الثَّالِثَةَ فَقَالَ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا سلمہ بن یزید لیثی رضی اللہ عنہ نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) سوال کیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! بتائیے اگر ہم پر ایسے حکمران مقرر ہو جائیں جو ہم سے اپنا حق تو مانگیں لیکن ہمیں ہمارا حق نہ دیں، تو آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا، پھر اس نے دوبارہ پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر منہ پھیر لیا، پھر اس نے دوسری یا تیسری بار پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سنو اور اطاعت کرو، کیونکہ ان پر وہی (بوجھ) ہے جو ان پر لادا گیا، اور تم پر وہی ہے جو تم پر لادا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18240]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 16، حدیث 20»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1846، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2199، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16721، 16722، والبزار فى «مسنده» برقم: 4472، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38417، والطبراني فى «الكبير» برقم: 21، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6707»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1846، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2199، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16721، 16722، والبزار فى «مسنده» برقم: 4472، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38417، والطبراني فى «الكبير» برقم: 21، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6707»
حدیث نمبر: 18854
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ سَلَمَةَ الْجُعْفِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ سَلَبُونَا الْحَقَّ الَّذِي لَهُمْ وَيَمْنَعُونَا الْحَقَّ الَّذِي لَنَا؟، فَقَالَ لَهُ الْأَشْعَثُ : اجْلِسْ، فَأَعَادَ الثَّانِيَةَ ثُمَّ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ.
سیدنا یزید بن سلمہ جعفی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کا کیا خیال ہے اگر ہم پر ایسے حکمران ہوں جو ہم سے اپنا حق تو لے لیں اور ہمارا حق ہمیں نہ دیں (تو ہم کیا کریں؟) اس پر اشعث نے کہا: بیٹھ جاؤ۔ انہوں نے یہی بات دوبارہ پوچھی، پھر تیسری بار پوچھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ذمہ داری ان پر ڈالی گئی ہے وہ ان کے ذمے ہے، اور جو ذمہ داری تم پر ڈالی گئی ہے وہ تمہارے ذمے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الياء/حدیث: 18854]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 242، حدیث 634»
حدیث نمبر: 2145
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، ثَنَا النَّضْرُ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ وَائِلٍ ، [يَقُولُ] : إِنَّ سَلَمَةَ بْنَ يَزِيدَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِذَا [كَانَ] قَامَ عَلَيْنَا أَئِمَّةٌ يَسْأَلُونَنَا حَقَّهُمْ وَيَمْنَعُونَنَا حَقَّنَا؟ فَسَكَتَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا. فَحَدَّثَ بِهِ الْأَشْعَثَ بْنَ قَيْسٍ ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا فَإِنَّمَا عَلَيْهِمْ مَا حُمِّلُوا، وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ I ".
علقمہ بن وائل رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ: سیدنا سلمہ بن یزید رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول!) آپ کا کیا خیال ہے اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہو جائیں جو ہم سے اپنا حق (اطاعت و مالی واجبات) تو مانگیں مگر ہمارا حق (عدل و انصاف) ہمیں نہ دیں؟ (یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو یا تین مرتبہ خاموش رہے۔ پھر اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے یہ (روایت) بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواباً) ارشاد فرمایا: ”ان کی بات سنو اور اطاعت کرو؛ کیونکہ ان پر اس (مسؤلیت و ذمہ داری) کا بوجھ ہے جو ان پر ڈالا گیا ہے، اور تم پر اس (اطاعت و فرمانبرداری) کا بوجھ ہے جو تم پر ڈالا گیا ہے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 2145]
تخریج الحدیث: «0»