الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
85. باب فِي قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَوَّلُ النَّاسِ يَشْفَعُ فِي الْجَنَّةِ وَأَنَا أَكْثَرُ الأَنْبِيَاءِ تَبَعًا»:
باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں پہلا شخص ہوں گا جنت کے متعلق سفارش کرنے والا اور باقی نبیوں سے میرے تابع دار زیادہ ہوں گے“۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 486 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 486
مسند احمد: 12397
الفتح الربانی: 13297
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1
ترقیم عبدالباقی: 197 ترقیم شاملہ: -- 486
وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " آتِي بَابَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَأَسْتَفْتِحُ، فَيَقُولُ الْخَازِنُ: مَنْ أَنْتَ؟ فَأَقُولُ: مُحَمَّدٌ، فَيَقُولُ: بِكَ أُمِرْتُ، لَا أَفْتَحُ لِأَحَدٍ قَبْلَكَ ".
ثابت نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آؤں گا اور دروازہ کھلواؤں گا۔ جنت کا دربان پوچھے گا: ’آپ کون ہیں؟‘ میں جواب دوں گا: ’محمد!‘ وہ کہے گا: ’مجھے آپ ہی کے بارے میں حکم ملا تھا کہ آپ سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔‘“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 486]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آکر دروازہ کھلواؤں گا، جنت کا دربان پوچھے گا: آپ کون ہیں؟ تو میں جواب دوں گا: میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔ وہ کہے گا: مجھے آپ کے بارے میں یہی حکم ملا تھا کہ آپ سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 486]
ترقیم فوادعبدالباقی: 197
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (474)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 12397
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" آتِي بَابَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَسْتَفْتِحُ، فَيَقُولُ الْخَازِنُ: مَنْ أَنْتَ؟، قَالَ: فَأَقُولُ مُحَمَّدٌ، قَالَ: يَقُولُ: بِكَ أُمِرْتُ أَنْ لَا أَفْتَحَ لِأَحَدٍ قَبْلَكَ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن میں جنت کے دروازے پر آکر اسے کھلواؤں گا، داروغہ جنت پوچھے گا کون؟ میں کہوں گا محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ کہے گا کہ مجھے یہی حکم دیا گیا ہے کہ آپ سے پہلے کسی کے لئے دروازہ نہ کھولوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12397]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 197
حدیث نمبر: 13297
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”آتِي بَابَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَسْتَفْتِحُ فَيَقُولُ الْخَازِنُ مَنْ أَنْتَ قَالَ فَأَقُولُ مُحَمَّدٌ قَالَ يَقُولُ بِكَ أُمِرْتُ أَنْ لَا أَفْتَحَ لِأَحَدٍ قَبْلَكَ“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر جا کر دروازہ کھولنے کا مطالبہ کروں گا، دروازے کا نگہبان پوچھے گا:تم کون ہو؟میں کہوں گا: جی میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوں، وہ کہے گا: آپ کے بارے میں ہی مجھے حکم دیا گیا تھا کہ میں آپ سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔ [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13297]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 197، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12397 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12424»
وضاحت: فوائد: … سبحان اللہ! گویا جنت کا افتتاح سید الاولین والآخرین جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے کیا جائے گا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 197
حدیث نمبر: 647
647. عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: آتي باب الجنة يوم القيامة، فأستفتح، فيقول الخازن: مَنْ أنت؟ فأقول: محمد. فيقول: بكَ أُمرتُ لا أفتح لأحدٍ قبلك.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (197) من طرق عن هاشم بن القاسم، حدّثنا سليمان بن المغيرة، عن ثابت، عن أنس بن مالك، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 800
800. عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: آتِي باب الجنّة يوم القيامة فأستفتح فيقول الخازن: من أنت؟ فأقول: محمد، فيقول: بكَ أُمرتُ، لا أفتح لأحد قبلك.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (197) من طرق عن هاشم بن القاسم، حدّثنا سليمان بن المغيرة، عن ثابت، عن أنس بن مالك، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16344
16344- عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: آتي باب الجنة يوم القيامة فأستفتح، فيقول الخازن: من أنت؟ فأقول: محمد، فيقول: بك أمرت، لا أفتح لأحد قبلك.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (197) من طرق عن هاشم بن القاسم، حدثنا سليمان بن المغيرة، عن ثابت، عن أنس بن مالك قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1
«آتى باب الجنة يوم القيامة فأستفتح فيقول الخازن: من أنت؟ فأقول: محمد, فيقول: بك أمرت أن لا أفتح لأحد قبلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آؤں گا اور اسے کھولنے کا کہوں گا، تو جنت کا داروغہ پوچھے گا کہ آپ کون ہیں؟ میں جواب دوں گا کہ میں محمد ہوں، تو وہ کہے گا کہ مجھے یہی حکم دیا گیا تھا کہ میں آپ سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الألف/حدیث: 1]
”میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آؤں گا اور اسے کھولنے کا کہوں گا، تو جنت کا داروغہ پوچھے گا کہ آپ کون ہیں؟ میں جواب دوں گا کہ میں محمد ہوں، تو وہ کہے گا کہ مجھے یہی حکم دیا گیا تھا کہ میں آپ سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الألف/حدیث: 1]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن أنس. الصحيحة 774.»
قال الشيخ الألباني: صحيح