الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
28. باب كَرَاهَةِ قِلاَدَةِ الْوَتَرِ فِي رَقَبَةِ الْبَعِيرِ:
باب: تانت کا ہار اونٹ کے گلے میں ڈالنے کی ممانعت۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5549 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 5549
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1704
ترقیم عبدالباقی: 2115 ترقیم شاملہ: -- 5549
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، قال: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، أَنَّ أَبَا بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، قَالَ: فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسُولًا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: حَسِبْتُ أَنَّهُ، قَالَ: " وَالنَّاسُ فِي مَبِيتِهِمْ لَا يَبْقَيَنَّ فِي رَقَبَةِ بَعِيرٍ قِلَادَةٌ مِنْ وَتَرٍ أَوْ قِلَادَةٌ إِلَّا قُطِعَتْ "، قَالَ مَالِكٌ: أُرَى ذَلِكَ مِنَ الْعَيْنِ.
امام مالک نے عبداللہ بن ابی بکر سے، انہوں نے عباد بن تمیم سے روایت کی کہ حضرت ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ وہ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قاصد کو بھیجا۔ عبداللہ بن ابی بکر نے کہا: میرا گمان ہے کہ انہوں نے کہا: لوگ اپنی اپنی سونے کی جگہ میں پہنچ چکے تھے۔ (اور حکم دیا): ”کسی اونٹ کی گردن میں تانت (کمان کے دونوں سرے جوڑنے والی مضبوط باریک چمڑے کی ڈوری) کا ہار یا کوئی بھی ہار نہ چھوڑا جائے مگر اسے کاٹ دیا جائے۔“ امام مالک نے فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ یہ (ہار) نظر بد سے بچانے کے لیے (گلے میں ڈالے جاتے) تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5549]
حضرت ابو بشیر انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے کسی سفر میں شریک تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایلچی روانہ کیا، عبداللہ بن ابی بکر رحمہ اللہ کہتے ہیں، میرے خیال میں انہوں نے کہا، جبکہ لوگ اپنی آرام گاہ میں تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی اونٹ کی گردن میں تانت کا ہار یا کوئی ہار باقی نہ رہے، مگر اسے کاٹ دیا جائے۔“ امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں، میرا خیال ہے، لوگ اس کو بدنظری کا علاج سمجھتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5549]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2115
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1704
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، أَنَّ أَبَا بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، قَالَ: فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسُولًا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ وَالنَّاسُ فِي مَقِيلِهِمْ: " لَا تَبْقَيَنَّ فِي رَقَبَةِ بَعِيرٍ قِلَادَةٌ مِنْ وَتَرٍ أَوْ قِلَادَةٌ إِلَّا قُطِعَتْ" . قَالَ يَحْيَى: سَمِعْتُ مَالِكًا، يَقُولُ: أَرَى ذَلِكَ مِنَ الْعَيْنِ
حضرت عباد بن تمیم سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہ نے خبر دی ان کو کہ وہ ساتھ تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی سفر میں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے ہاتھ سے کہلا بھیجا اور لوگ سو رہے تھے: ”نہ باقی رہے کسی اونٹ کی گردن میں تانت کا گنڈا یا کوئی گنڈا، مگر یہ کہ کاٹ ڈالا جائے۔“
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ وہ لوگ یہ گنڈا نظر کے واسطے باندھتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1704]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ وہ لوگ یہ گنڈا نظر کے واسطے باندھتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1704]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3005، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2115، ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4698، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 8757، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2552، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10438، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22232، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 34182، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7173، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 324، 325، والطبراني فى «الكبير» برقم: 750، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1511، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 39»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح