الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
18. باب السَّمِّ:
باب: زہر کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5705 (کل: 14 مقامات، 11 کتب)
صحیح بخاری: 2617
سنن ابوداود: 4508
الادب المفرد: 243
صحیح الادب المفرد: 182
مسند احمد: 13285
اللؤلؤ والمرجان: 1413
الفتح الربانی: 11322M
المعجم الاوسط: 2417
1 تا 10
ترقیم عبدالباقی: 2190 ترقیم شاملہ: -- 5705
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً يَهُودِيَّةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ، فَأَكَلَ مِنْهَا، فَجِيءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: أَرَدْتُ لِأَقْتُلَكَ، قَالَ: " مَا كَانَ اللَّهُ لِيُسَلِّطَكِ عَلَى ذَاكِ "، قَالَ أَوَ قَالَ عَلَيَّ: قَالَ: قَالُوا: أَلَا نَقْتُلُهَا، قَالَ: لَا، قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
خالد بن حارث نے کہا: ہمیں شعبہ نے ہشام بن زید سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک یہودی عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک زہر آلود (پکی ہوئی) بکری لے کر آئی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ (گوشت کھایا) (آپ کو اس کے زہر آلود ہونے کا پتہ چل گیا) تو اس عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ نے اس عورت سے اس (زہر) کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا: (نعوذ باللہ!) میں آپ کو قتل کرنا چاہتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرے گا کہ تمہیں اس بات پر تسلط (اختیار) دے دے۔“ انہوں نے (انس رضی اللہ عنہ) کہا: یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(تمہیں) مجھ پر (تسلط دے دے۔)“ انہوں نے (انس رضی اللہ عنہ) کہا: صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ انہوں نے (انس رضی اللہ عنہ) کہا: تو میں اب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دہن مبارک کے اندرونی حصے میں اس کے اثرات کو پہچانتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5705]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودن، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک زہر آلود بکری لائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھا لیا، پھر اس عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اس کا سبب پوچھا؟ اس نے کہا: میں آپ کو قتل کرنا چاہتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایسا نہیں ہے کہ تجھے اس کی قدرت دیتا یا مجھ پر قدرت دیتا۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ۔“ حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ہمیشہ اس کے اثرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کوے میں پاتا رہا۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5705]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2190
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 2617
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّ يَهُودِيَّةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ، فَأَكَلَ مِنْهَا، فَجِيءَ بِهَا، فَقِيلَ: أَلَا نَقْتُلُهَا؟ قَالَ: لَا، فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ہم سے عبداللہ بن عبدالوہاب نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے ہشام بن زید نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ ایک یہودی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زہر ملا ہوا بکری کا گوشت لائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ کھایا (لیکن فوراً ہی فرمایا کہ اس میں زہر پڑا ہوا ہے) پھر جب اسے لایا گیا (اور اس نے زہر ڈالنے کا اقرار بھی کر لیا) تو کہا گیا کہ کیوں نہ اسے قتل کر دیا جائے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں۔ اس زہر کا اثر میں نے ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تالو میں محسوس کیا۔ [صحيح البخاري/كتاب الهبة/حدیث: 2617]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بکری کا گوشت لائی جو زہر آلود تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گوشت سے کچھ کھایا، پھر اس یہودیہ کو پکڑ کر لایا گیا تو لوگوں نے کہا: کیا ہم اسے قتل نہ کردیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، قتل نہ کرو۔“ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں زہر کا اثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تالو میں دیکھتا رہا ہوں۔ [صحيح البخاري/كتاب الهبة/حدیث: 2617]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2190 ترقیم شاملہ: -- 5706
وحدثنا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ زَيْدٍ ، سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ، أَنَّ يَهُودِيَّةً جَعَلَتْ سَمًّا فِي لَحْمٍ ثُمَّ أَتَتْ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِنَحْوِ حَدِيثِ خَالِدٍ.
روح بن عبادہ نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، کہا: میں نے ہشام بن زید سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ حدیث بیان کر رہے تھے کہ ایک یہودی عورت نے گوشت میں زہر ملا دیا اور پھر اس (گوشت) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئی، جس طرح خالد (بن حارث) کی حدیث ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5706]
امام صاحب کے ایک اور استاد مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں کہ ایک یہودیہ نے گوشت میں زہر ڈالا، پھر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کر دیا، آگے مذکورہ بالا روایت ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5706]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2190
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4508
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ:" أَنّ امْرَأَةً يَهُودِيَّةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا، فَجِيءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: أَرَدْتُ لِأَقْتُلَكَ، فَقَالَ: مَا كَانَ اللَّهُ لِيُسَلِّطَكِ عَلَى ذَلِكَ، أَوْ قَالَ: عَلَيَّ، فَقَالُوا أَلَا نَقْتُلُهَا؟ قَالَ: لَا، فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک زہر آلود بکری لے کر آئی، آپ نے اس میں سے کچھ کھا لیا، تو اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ نے اس سلسلے میں اس سے پوچھا، تو اس نے کہا: میرا ارادہ آپ کو مار ڈالنے کا تھا، آپ نے فرمایا: ”اللہ تجھے کبھی مجھ پر مسلط نہیں کرے گا“ صحابہ نے عرض کیا: کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں، آپ نے فرمایا: ”نہیں“ چنانچہ میں اس کا اثر برابر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مسوڑھوں میں دیکھا کرتا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4508]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زہر آلود بکری (کا گوشت) لائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کھایا۔ پھر اس عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اس کے متعلق پوچھا تو اس نے کہا: ”میں نے آپ کو قتل کرنا چاہا تھا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تجھے یہ کام نہ کرنے دے گا۔“ یا فرمایا: ”اللہ تجھے مجھ پر مسلط نہ ہونے دے گا۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اس زہر کا اثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلق کے کوے میں دیکھتا رہا۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4508]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الھبة 28 (2617)، صحیح مسلم/السلام 18 (2190)، (تحفة الأشراف: 1633)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/281) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2617) صحيح مسلم (2190)
حدیث نمبر: 243
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ يَهُودِيَّةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ، فَأَكَلَ مِنْهَا، فَجِيءَ بِهَا، فَقِيلَ: أَلاَ نَقْتُلُهَا؟ قَالَ: ”لَا“، قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عورت زہر آلود بھنی ہوئی بکری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھا لیا۔ پھر اس عورت کو لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: کیا ہم اس کو قتل نہ کر دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“! سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلق میں مسلسل زہر کے اثرات دیکھتا رہا۔ [الادب المفرد/كتاب الانبساط إلى الناس/حدیث: 243]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2617، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2190، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4508» الصحيحة: 6441
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2617، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2190، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4508» الصحيحة: 6441
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 182
182/243 عن أنس: أن يهودية أتتِ النبي صلى الله عليه وسلم بشاة مسمومة، فأكل منها فجيء بها، فقيل: ألا نقتلها؟ قال:"لا". قال: فما زلتُ أعرفُها في لهَوَات رسول الله صلى الله عليه وسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک یہودی عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زہر آلود بکری کا گوشت لے کر آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری کا گوشت کھایا، (وہ بات کھل گئی اور) اس عورت کو پکڑ کر لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: ہم اس یہودیہ کو قتل نہ کر دیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس زہر کا اثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقوم (کوے) میں ہمیشہ دیکھتا تھا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2617، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2190، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4508» الصحيحة: 6441
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2617، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2190، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4508» الصحيحة: 6441
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 13285
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ،" أَنَّ يَهُودِيَّةً جَعَلَتْ سُمًّا فِي لَحْمٍ، ثُمَّ أَتَتْ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَكَلَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّهَا جَعَلَتْ فِيهِ سُمًّا. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَقْتُلُهَا؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَجَعَلْتُ أَعْرِفُ ذَلِكَ فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک یہودیہ عورت نے گوشت میں زہر ملایا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی اس میں سے ایک لقمہ ہی کھایا تھا کہ فرمانے لگے اس عورت نے اس میں زہر ملایا ہے، صحابہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم اسے قتل نہ کردیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، راوی کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تالو میں اس زہر کا اثر دیکھ رہا تھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13285]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2617، م: 2190
حدیث نمبر: 1413
1413 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، أَنَّ يَهُودِيَّة أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا، فَجِيءَ بِهَا، فَقِيلَ: أَلاَ تَقْتُلُهَا قَالَ: لاَ قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک یہودی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زہر ملا ہوا بکری کا گوشت لائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ کھایا (لیکن فوراً ہی فرمایا کہ ”اس میں زہر پڑا ہوا ہے“) پھر جب اس عورت کو لایا گیا اور اس نے زہر ڈالنے کا اقرار بھی کر لیا تو کہا گیا: کیوں نہ اسے قتل کر دیا جائے؟ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”نہیں۔“ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس زہر کا اثر میں نے ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تالو میں محسوس کیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1413]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 51 كتاب الهبة: 28 باب قبول الهدية من المشركين»
وضاحت: اثر سے مراد اس زہر کا رنگ ہے یا اور کوئی تغیر جو آپ کے تالوئے مبارک میں ہوا ہو گا۔ (راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 11322M
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ يَمِينُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامِهِ وَصَلَاتِهِ وَكَانَتْ شِمَالُهُ لِمَا سِوَى ذَلِكَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دائیں ہاتھ کھانے اور نماز وغیرہ کے لیے ہوتا تھا اور بائیاں ہاتھ دوسرے (مکروہ) امور کے لیے۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11322M]
تخریج الحدیث: «حديث حسن بطرقه وشواھده، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25321 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25835»
وضاحت: فوائد: … مکروہ سے امور سے مراد استنجا کرنا، لیٹرین میں داخل ہونا، کپڑا اتارنا، ناک صاف کرنا وغیرہ ہے، بائیں ہاتھ اور بائیں طرف سے یہ کام کرنے چاہئیں۔
الحكم على الحديث:
حديث حسن بطرقه وشواھده
حدیث نمبر: 6010
6010. عن أنس أن يهودية أتت النبي صلى الله عليه وسلم بشاة مسمومة، فأكل منها، فجيء بها، فقيل: ألا نقتلها؟ قال لا. فما زلت أعرفها في لهوات رسول الله صلى الله عليه وسلم.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الهبة (2617)، ومسلم في السلام (2190) كلاهما من حديث خالد بن الحارث، حدثنا شعبة، عن هشام بن زيد، عن أنس فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه