🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. باب مِنْ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامٍ وَالِدِ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ ما:
باب: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے والد عبداللہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6357 (کل: 22 مقامات، 12 کتب)
صحیح مسلم: 6357، 6354، 6355، 6356
صحیح بخاری: 1244، 1293، 4080
سنن نسائی: 1843، 1846
مسند احمد: 14187، 14295
مسند الحمیدی: 1298
اللؤلؤ والمرجان: 1606
الفتح الربانی: 11820
صحیح ابن حبان: 7021
الجامع الكامل: 597، 3579، 8838، 10256
السنن الكبرى للبيهقي: 6713
المعجم الکبیر للطبرانی: 21273
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2021
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21273
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جِيءَ بِأَبِي قَتِيلًا يَوْمَ أُحُدٍ، فَجَعَلَتْ فَاطِمَةُ أُخْتُهُ تَبْكِيهِ، فَقَالَ: رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَبْكِيهِ، مَا زَالَتِ الْمَلَائِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رُفِعَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ احد کے دن میرے والد کو شہید حالت میں لایا گیا، تو ان کی بہن فاطمہ رضی اللہ عنہا ان پر رونے لگیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان پر مت رو، فرشتے اپنے پروں سے مسلسل ان پر سایہ کیے ہوئے تھے یہاں تک کہ انہیں اٹھا لیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21273]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 364، حدیث 905»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1244، 1293، 2816، 4080، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2471، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7021، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1841 / 1، 1844 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1981، 1984، 8190، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6814، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14407، 14516، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1817، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1298، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2021، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6693، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1042»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2021
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ: قُتِلَ أَبِي يَوْمَ أُحُدٍ، فَجِيءَ بِهِ وَقَدْ مُثِّلَ بِهِ، فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلْتُ أُرِيدُ أَنْ أَكْشِفَ عَنْهُ وَيَنْهَانِي قَوْمِي مَرَّتَيْنِ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرُفِعَ، قَالَ سُفْيَانُ : كَأَنَّهُمْ رُدُّوا إِلَى مَصَارِعِهِمْ، قَالَ: سَمِعَ صَوْتَ صَائِحَةٍ، فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ؟ فَقَالُوا: ابْنَةُ عَمْرٍو أَوْ أُخْتُ عَمْرٍو، قَالَ: فَلِمَ تَبْكِي؟ أَوْ لَا تَبْكِي فَمَا زَالَتِ الْمَلَائِكَةُ تُظِلُّهُ بِأَجْنِحَتِهَا حَتَّى رُفِعَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”غزوہِ احد کے دن میرے والد شہید کر دیے گئے تو انہیں اس حالت میں لایا گیا کہ ان کے جسم کے اعضاء کاٹ کر انہیں مثلہ کر دیا گیا تھا، پھر انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا گیا، میں نے بارہا ارادہ کیا کہ ان کے چہرے سے کپڑا ہٹاؤں لیکن میری قوم نے مجھے دو مرتبہ روک دیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو جنازہ اٹھا لیا گیا“، سفیان رحمہ اللہ نے (اپنی روایت میں) کہا کہ گویا ان شہداء کو ان کے مقتل کی طرف واپس لوٹا دیا گیا، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خاتون کے رونے کی آواز سنی تو دریافت فرمایا ”یہ کون ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یہ عمرو کی بیٹی یا ان کی بہن ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم کیوں روتی ہو؟ - یا (راوی کو شک ہے کہ) فرمایا: نہ روؤ - کیونکہ فرشتے اسے اپنے پروں سے مسلسل سایہ کیے ہوئے تھے یہاں تک کہ اسے (وہاں سے) اٹھا لیا گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2021]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2471، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1842، 1845، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13775، 13883، وأخرجه فتح الباري برقم: 3852، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2017»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں