الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
32. باب حُكْمِ الْمَنِيِّ:
باب: منی کا حکم۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 674 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 674
الجامع الكامل: 1437
السنن الكبرى للبيهقي: 4171
ترقیم عبدالباقی: 290 ترقیم شاملہ: -- 674
وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَوَّاسٍ الْحَنَفِيُّ أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شِهَابٍ الْخَوْلَانِيِّ ، قَالَ: " كُنْتُ نَازِلًا عَلَى عَائِشَةَ، فَاحْتَلَمْتُ فِي ثَوْبَيَّ، فَغَمَسْتُهُمَا فِي الْمَاءِ، فَرَأَتْنِي جَارِيَةٌ لِعَائِشَةَ، فَأَخْبَرَتْهَا، فَبَعَثَتْ إِلَيَّ عَائِشَةُ ، فَقَالَتْ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ بِثَوْبَيْكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: رَأَيْتُ مَا يَرَى النَّائِمُ فِي مَنَامِهِ، قَالَتْ: هَلْ رَأَيْتَ فِيهِمَا شَيْئًا؟ قُلْتُ: لَا، قَالَتْ: فَلَوْ رَأَيْتَ شَيْئًا غَسَلْتَهُ، لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنِّي لَأَحُكُّهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَابِسًا بِظُفُرِي.
عبداللہ بن شہاب خولانی سے روایت ہے، کہا: میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مہمان تھا، مجھے اپنے دونوں کپڑوں میں احتلام ہو گیا تو میں نے وہ دونوں پانی میں ڈبو دیے، مجھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک کنیز نے دیکھ لیا اور انہیں بتا دیا تو انہوں نے میری طرف پیغام بھجوایا اور فرمایا: تو نے اپنے دونوں کپڑوں کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ میں نے کہا: میں نے نیند میں وہ دیکھا جو سونے والا اپنی نیند میں دیکھتا ہے۔ انہوں نے پوچھا: کیا تمہیں ان دونوں (کپڑوں) میں کچھ نظر آیا؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: اگر تم کچھ دیکھتے تو اسے دھو ڈالتے۔ میں نے خود کو دیکھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے اس کو خشک حالت میں اپنے ناخن سے کھرچ رہی ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 674]
عبداللہ بن شہاب خولانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مہمان تھا، مجھے اپنے کپڑوں میں احتلام آ گیا تو میں نے اپنے دونوں کپڑے پانی میں ڈبو دیے، مجھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک کنیز (لونڈی) نے دیکھ لیا اور انہیں بتا دیا، تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے میری طرف پیغام بھیجا اور فرمایا: ”تجھے اپنے کپڑوں کے ساتھ یہ معاملہ کرنے پر کس بات نے ابھارا؟“ میں نے جواب دیا کہ میں نے نیند میں وہ چیز دیکھی جو سونے والا اپنی نیند میں دیکھتا ہے، انہوں نے پوچھا: ”کیا تمہیں ان میں کچھ نظر آیا؟“ میں نے کہا: نہیں، انہوں نے فرمایا: ”اگر تم کچھ دیکھتے تو اسے دھو لیتے، میں نے اپنے آپ کو اس حال میں پایا کہ میں اسے خشک ہونے کی صورت میں اپنے ناخن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے کھرچ دیتی تھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 674]
ترقیم فوادعبدالباقی: 290
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1437
1437. عن عبدالله بن شهاب الخولاني قال: كنتُ نازلاً على عائشة، فاحتلمت في ثوبي، فغمستـُهما في الماء، فرأتْني جاريةٌ لعائشة فأخبرتْها، فبعثت إليّ عائشة فقالت: ما حملك على ما صنعت بثوبيك؟ قال: فقلت: رأيت ما يرى النائم في منامه، قالت: هل رأيت فيهما شيئاً؟ قلتُ: لا، قالت: فلو رأيت شيئاً غسلته؛ لقد رأيتُني وإني لأحكُّه من ثوب رسول الله صلى الله عليه وسلم يابسا بظُفري.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الطهارة (290) عن أحمد بن جوص الحنفي، حدّثنا أبو الأحوص، عن شبيب بن غرقدة، عن عبدالله بن شهاب الخولاني، أنَّه قال.. فذكر الحديث. وفي رواية عنده (288): أن رجلاً نزل بعائشة فأصبح يغسل ثوبه، فقالت عائشة: إنما كان يجزئك إن رأيته أن تغسل مكانه، فإن لم تر نضحت حوله، ولقد رأيتني أفركه من ثوب رسول الله صلى الله عليه وسلم فركا، فيصلي فيه.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4171
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ جَوَّاسٍ أَبُو عَاصِمٍ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شِهَابٍ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ: كُنْتُ نَازِلًا عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَاحْتَلَمْتُ فِي ثَوْبِي، فَغَمَسْتُهُمَا فِي الْمَاءِ فَرَأَتْنِي جَارِيَةٌ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فَأَخْبَرَتْهَا، فَبَعَثَتْ إِلَيَّ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، فَقَالَتْ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ بِثَوْبِكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: رَأَيْتُ مَا يَرَى النَّائِمُ فِي مَنَامِهِ، ⦗٥٨٥⦘ قَالَتْ: فَهَلْ رَأَيْتَ فِيهَا شَيْئًا؟ قُلْتُ: لَا، قَالَتْ: فَلَوْ رَأَيْتَ شَيْئًا غَسَلْتَهُ،" وَلَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنِّي لَأَحُكُّهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَابِسًا بِظُفُرِي" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ أَحْمَدَ بْنِ جَوَّاسٍ.
عبداللہ بن شہاب خولانی فرماتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس مہمان تھا، میں جنبی ہو گیا تو اپنے کپڑوں کو پانی میں ڈبو دیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی لونڈی نے مجھے دیکھ کر انہیں خبر دے دی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کو میری طرف بھیجا، پھر فرمایا: ”تجھے اپنے کپڑوں کے ساتھ ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا؟“ میں نے کہا: ”میں نے وہ کچھ دیکھا جو سونے والا دیکھتا ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: ”کیا آپ نے کچھ اثر دیکھا ہے؟“ میں نے کہا: ”نہیں۔“ انہوں نے فرمایا: ”اگر تو نے کچھ دیکھا ہوتا تو اسے دھو دیتا۔ مجھے یاد ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑوں سے خشک منی کو اپنے ناخنوں سے کھرچ دیا کرتی تھی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4171]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 290»
الحكم على الحديث:
صحيح