🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب صِفَّةِ الْقِيَامَةِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ
باب: قیامت اور جنت اور دوزخ کا بیان۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 7046 (کل: 22 مقامات، 10 کتب)
صحیح مسلم: 7046، 7047، 7048، 7049
صحیح بخاری: 4811، 7414، 7451، 7513
مشکوۃ المصابیح: 5524
مسند احمد: 3590، 4368
اللؤلؤ والمرجان: 1774
صحیح ابن حبان: 7325، 7326
الجامع الكامل: 348، 13206، 16173
المعجم الکبیر للطبرانی: 10296، 10298
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5160، 5387
المعجم الاوسط: 5857
21 تا 22
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5387
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ جَاءَ حَبْرٌ مِنَ الْيَهُودِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَقَالَ: إِنَّهُ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ جَعَلَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْأَرَضِينَ عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْجِبَالَ وَالشَّجَرَ عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْمَاءَ وَالثَّرَى عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْخَلَائِقَ كُلَّهَا عَلَى إِصْبَعٍ، ثُمَّ يَهُزُّهُنَّ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ، أَنَا الْمَلِكُ، «فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ تَعَجُّبًا لِمَا قَالَ تَصْدِيقًا لَهُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم» : {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ} [الأنعام: 91] إِلَى قَوْلِهِ {عَمَّا يُشْرِكُونَ} [الزمر: 67]
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”یہود کا ایک جید عالم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ آسمانوں کو ایک انگلی پر، زمینوں کو ایک انگلی پر، پہاڑوں اور درختوں کو ایک انگلی پر، پانی اور مٹی کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر رکھ لے گا، پھر انہیں حرکت دے گا اور فرمائے گا: میں ہی بادشاہ ہوں، میں ہی بادشاہ ہوں؛ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بات پر تعجب کرتے ہوئے اور اس کی تصدیق فرماتے ہوئے اس قدر تبسم فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں مبارک ظاہر ہو گئیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ﴾ ”اور ان لوگوں نے اللہ کی ویسی قدر نہ جانی جیسی اس کی قدر کرنے کا حق تھا“ سے لے کر ﴿عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾ ”وہ ان کے شرک سے پاک اور بلند تر ہے“ تک۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5387]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5160)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7075، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2786، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3238، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3579، 4076، 4355، وأخرجه فتح الباري برقم: 4533، 6978، 7013، وأخرجه مسند البزار برقم: 1496، 1498، 1779، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10336، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5853، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7326، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11704، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5365»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5857
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: نَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: جَاءَ حَبْرٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ - أَوْ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ - إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى أُصْبُعٍ، وَالْجِبَالَ وَالشَّجَرَ عَلَى أُصْبُعٍ، وَالْمَاءَ وَالثَّرَى عَلَى أُصْبُعٍ، وَسَائِرَ الْخَلَائِقِ عَلَى أُصْبُعٍ، ثُمَّ يَهُزُّهُنَّ، وَيَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ أَنَا الْمَلِكُ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَجُّبًا مِمَّا قَالَ الْحَبْرُ وَتَصْدِيقًا لَهُ، ثُمَّ قَرَأَ: وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ ، إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، وَيَحْيَى بْنُ الْقَطَّانِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک یہودی عالم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے محمد! (یا کہا: اے ابوالقاسم!) اللہ عزوجل قیامت کے دن آسمانوں کو ایک انگلی پر، پہاڑوں اور درختوں کو ایک انگلی پر، پانی اور مٹی کو ایک انگلی پر اور باقی تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر اٹھا لے گا، پھر انہیں ہلائے گا اور فرمائے گا: ”میں ہی بادشاہ ہوں، میں ہی بادشاہ ہوں۔““ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس عالم کی بات پر تعجب کرتے ہوئے اور اس کی تصدیق کرتے ہوئے ہنس پڑے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾ ”اور انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کرنے کا حق ہے، اور قیامت کے دن پوری زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے دائیں ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے، وہ پاک ہے اور بلند ہے اس سے جو یہ شرک کرتے ہیں۔“ (الزمر: 67)
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”فضیل بن عیاض سے اس حدیث کو احمد بن یونس اور یحییٰ بن قطان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5857]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4811، 7414، 7415، 7451، 7513، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2786، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7325، 7326، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7640، 7689، 11386، 11387، 11388، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3238، 3239، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3660، 4168، 4454، 4455، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5160، 5387، والبزار فى «مسنده» برقم: 1496، 1497، 1498، 1777، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10336، 10334، 10335»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں