الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1ق. باب مَا جَاءَ أَنَّ الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ وَجَنَّةُ الْكَافِرِ
باب: دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہونے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 7430 (کل: 24 مقامات، 15 کتب)
صحیح بخاری: 6490
سنن ترمذی: 2513
سنن ابن ماجہ: 4142
صحیفہ ہمام بن منبہ: 35
بلوغ المرام: 1237
اللؤلؤ والمرجان: 1867
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6261
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7255
11 تا 20
حدیث نمبر: 736
736 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَصِيبِ الْقَاضِي، قَالَ: ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ النُّعْمَانِ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ، وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ فَوْقَكُمْ فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے نچلے درجے میں ہے اس کی طرف دیکھو اور جو تم سے اوپر درجے والا ہے اس کی طرف مت دیکھو کیونکہ یہ اس بات کے لیے زیادہ مناسب ہے کہ تم اپنے اوپر اللہ کی کسی نعمت کو حقیر نہ سمجھو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6490، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2963، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4142، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 711، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1097، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7439»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 737
737 - وَأَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو إِسْحَاقَ الْعَنْسِيُّ، نا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَالْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْظُرُوا مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ، وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ فَوْقَكُمْ فَهُوَ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے نچلے درجے میں ہے اس کی طرف دیکھو اور جو تم سے اوپر درجے والا ہے اس کی طرف مت دیکھو کیونکہ یہ اس بات کے لیے زیادہ مناسب ہے کہ تم اپنے اوپر اللہ کی کسی نعمت کو حقیر نہ سمجھو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6490، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2963، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4142، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 711، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1097، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7439»
وضاحت: تشریح: -
یہ حدیث مبارک خیر کے تمام معانی کی جامع ہے، اس سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ دنیاوی امور میں آدمی ہمیشہ اپنی حالت کا قیاس اپنے سے کم تر انسان کی حالت سے کرے، اس سے طبیعت میں زہد پیدا ہوتا ہے، حرص اور طمع ختم ہوتی ہے۔ بندہ جب اپنے سے کم تر انسان کی حالت پر غور کرے گا تو اس پر اللہ تعالیٰ ٰ کی اور زیادہ نعمتیں آشکار ہوں گی پھر وہ صبر و شکر کرے گا کہ اللہ نے اسے اس سے بہتر حال میں رکھا ہے اور وہ کبھی یہ نہیں سمجھے گا کہ اللہ نے مجھے کم نعمتیں دی ہیں، یوں اسے زہد اور قناعت کی دولت مل جائے گی۔
لیکن اگر وہ اپنے سے اوپر والے کی طر ح دیکھے گا تو طمع، لالچ، حرص اور حسد جیسی بیماریاں آئیں گی اور طبیعت میں ایک قلق اور جلن پیدا ہوتی رہے گی۔ ہاں دینی امور میں حکم اس کے برعکس ہے، وہاں یہ ہے کہ اپنے سے اوپر درجے والے کی طرف دیکھو کیونکہ بندہ جب اپنے رب کی عبادت کرتا ہو اور اس میں کوشش کرتا ہو کہ وہ اس شخص کو دیکھے جو زیادہ عبادت کرتا ہے تو وہ ضرور یہ خواہش کرے گا کہ میں اس سے بڑھ کر یا کم از کم اتنی تو عبادت کروں یوں وہ اپنے رب کا قرب حاصل کرنے میں لگا رہے گا۔

حدیث نمبر: 1867
1867 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا نَظَرَ أَحَدُكُمْ إِلَى مَنْ فُضِّلَ عَلَيْهِ فِي الْمَالِ وَالْخَلْقِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کسی ایسے آدمی کو دیکھے جو مال اور شکل و صورت میں اس سے بڑھ کر ہے تو اس وقت اسے ایسے شخص کا دھیان کرنا چاہیے جو اس سے کم درجہ ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 1867]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 81 كتاب الرقاق: 30 باب لينظر إلى من هو أسفل منه ولا ينظر إلى من هو فوقه»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 711
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَنْ فُضِّلَ عَلَيْهِ فِي الْخَلْقِ، أَوِ الرِّزْقِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنْهُ مِمَّنْ فُضِّلَ هُوَ عَلَيْهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص کسی ایسے شخص کی طرف دیکھے، جس کو تخلیق (یعنی شکل و صورت) یا رزق کے حوالے سے اس پر فضیلت دی گئی ہو، تو اسے اس شخص کا بھی جائزہ لینا چاہیے جو اس شخص سے نیچے ہے، جس پر اسے فضیلت دی گئی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 711]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6490، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2963، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 711، 712، 713، 714، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2513، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4142، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7439» «رقم طبعة با وزير 709»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن من أجل ابن عجلان، فقد روى له مسلم متابعة، وهو صدوق، وباقي رجاله على شرط الشيخين.
حدیث نمبر: 712
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا نَظَرَ أَحَدُكُمْ إِلَى مَنْ فُضِّلَ عَلَيْهِ فِي الْمَالِ وَالْخَلْقِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنْهُ مِمَّنْ فُضِّلَ هُوَ عَلَيْهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص کسی ایسے شخص کی طرف دیکھے جسے مال اور تخلیق کے لحاظ سے اس پر فضیلت دی گئی ہے، تو اسے اس شخص کا بھی جائزہ لینا چاہیے جو اس شخص سے بھی نیچے ہے، جس پر اسے فضیلت دی گئی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 712]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6490، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2963، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 711، 712، 713، 714، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2513، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4142، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7439» «رقم طبعة با وزير 710»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، ابن أبي السري: صدوق له أوهام، وقد توبع، ومن فوقه ثقات على شرط الشيخين.
حدیث نمبر: 713
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ، وَانْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلُ مِنْكُمْ، فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ لا تَرُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم ان لوگوں کی طرف نہ دیکھو جو تم سے اوپر ہیں، تم ان کی طرف دیکھو جو تم سے نیچے ہیں، کیونکہ یہ اس بات کے زیادہ لائق ہے کہ تم اس طرح اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو حقیر (یعنی انہیں کم تر نہیں سمجھو گے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 713]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6490، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2963، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 711، 712، 713، 714، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2513، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4142، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7439» «رقم طبعة با وزير 711»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» تحت (633)، «الروض» (604): م، خ نحوه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري، رجاله رجال الشيخين غير مسدد، فمن رجال البخاري.
حدیث نمبر: 15138
15138- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: انظروا إلى من أسفل منكم، ولا تنظروا إلى من هو فوقكم فهو أجدر أن لا تزْدروا نعمة الله عليكم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الزهد والرقائق (9:2963) من طرق عن الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15139
15139- عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إذا نظر أحدُكم إلى من فُضّل عليه في المال والخَلْق فلينظر إلى من هو أسفل منه ممّن فُضّل عليه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الرقاق (6490)، ومسلم في الزهد (8:2963) كلاهما من طريق أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 808
«إذا نظر أحدكم إلى من فضل عليه من المال والخلق فلينظر إلى من هو أسفل منه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص کسی ایسے شخص کو دیکھے جسے اس پر مال اور جسمانی ساخت (یا مرتبے) میں فضیلت دی گئی ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ اس شخص کی طرف بھی دیکھے جو (ان چیزوں میں) اس سے کمتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 808]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1507
«انظروا إلى من هو أسفل منكم ولا تنظروا إلى من هو فوقكم فهو أجدر أن لا تزدروا نعمة الله عليكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ان لوگوں کی طرف دیکھو جو تم سے کم تر ہیں اور ان کی طرف نہ دیکھو جو تم سے اوپر (مالدار) ہیں، کیونکہ یہ بات زیادہ مناسب ہے کہ تم اپنے اوپر کی گئی اللہ کی نعمتوں کو حقیر نہ سمجھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1507]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت هـ] عن أبي هريرة. الروض النضير 604.»
قال الشيخ الألباني: صحيح